وزارت خزانہ

سال 2014 سے حکومت کی جانب  سے کئے گئے مختلف اقدامات نے مشکل وقت میں معیشت اورعوام کو سہارا دیا: محترمہ  نرملا سیتا رمن


عالمی وبا کے دوران حکومت کے ٹارگیٹیڈ  نقطہ نظر نے شہریوں کو امداد پہنچانے میں مدد کی: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ نے  آج  اقتصادی امور  کے محکمے کی  آئیکونک ڈے کی تقریبات کا افتتاح کیا؛ نیتر  پورٹل اور موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیا

وزیر خزانہ نےغیر ملکی مدد سے چلنے والے  پروجیکٹوں ؛ مالیاتی خواندگی اور حکومت کی جانب  سے دیگر ممالک کے لیے لائز آف کریڈٹ کے بارے میں کے بارے میں  ڈی ای اے کی تین شارٹ فلموں کا آغاز کیا

Posted On: 08 JUN 2022 2:38PM by PIB Delhi

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے تحت سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے ساتھ اقتصادی امور کے محکمے کی آئیکونک ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ، وزیر خزانہ کے چیف اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر اننتھا وی ناگیشورن،سیبی کے  کل وقتی رکن اور جناب ایس کے موہنتی،بھی  موجود تھے۔ اس موقع پر مالیات  کی دنیا کے اہم معززین اور ممتاز لیڈروں  نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RVAO.jpg

اپنے خطاب میں، وزیر خزانہ نے کہا کہ 2014 سے  حکومت نے جو بہت سے اقدامات کئے ہیں ،ان  کی وجہ سے بھارت کی بنیادی چیزیں  ایک بار پھر اچھی حالت میں ہیں۔ انہوں نے کاہ کہ  کووڈ 19 عالمی  وبا کے حملے سے پہلے حکومت نے بڑے اقدامات کئے، جن میں کارپوریٹ ٹیکس کو کم کرنا، معیشت کو بہت حد تک  ڈیجیٹلائز کئے جانے کویقینی بنانا، جی ایس ٹی اور آئی بی سی لانا شامل ہے۔ ان سبھی نے عالمی وبا کی غیر معمولی صورت حال کے لئے ہمیں  تیار کیا۔

محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ جب حکومت امداد فراہم کرانے کے نشانہ بند  نقطہ نظر سے کام کرتی ہے  اور زمینی سطح  سے مادخل حاصل کرتی ہے اور یہ سب اتنی تیزی سے ، وقت پر اور کھلے طریقے سے  کرتی ہے کہ ہم سب کو  اس کا اثر  نظر آتا ہے۔ اس سلسلے  میں انہوں نے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے وائی) کے بارے میں  ایک مطالعہ کا حوالہ دیا جس سے  پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں لوگوں کے استعمال کی سہولیات کو کم کرنے کے امکانات میں 75 فیصد کمی آئی ہے۔ مطالعہ سے یہ بھی  پتہ چلتا ہے کہ پی ایم جی کے وائی  نے  جواب دینے والے  67 فیصد لوگوں کی قرض لینے کے امکان کو بھی کم کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HIEZ.jpg

 

ایمرجنسی کریڈٹ لیکویڈیٹی گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کے بارے ممیں  ایک اور مطالعہ کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے بتایا کہ مارچ 2022 تک اس اسکیم کے تحت منظور کیے گئے قرضے 3.19 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر چکے ہیں اور ای سی ایل جی ایس کے اسکوپ  کو اب  2023 تک کے لئے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔  مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ اس مالی مدد نے عالمی وبا کے دوران بہت سے لوگوں کو سہارا دیا۔

وزیر خزانہ نے آیوشمان بھارت اسکیم سے متعلق  مطالعہ کا بھی ذکر کیا جس کے مطابق اس اسکیم کے نفاذ سے صحت سے متعلق اخراجات میں 21فیصد  کی کمی اور ہنگامی صحت کے مقاصد کے لیے قرض لینے کے رجحان میں 8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اے کے اے ایم  تقریبات کے دوران اپنے خطاب میں چیف اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر اننتھا وی ناگیشورن نے کہا کہ اس حکومت کی ڈھانچہ جاتی  اصلاحات مثلاً  گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) اورانسولوینسی اور بینکرپسی کوڈ (آئی بی سی) کے فوائد اور امکانات آنے والی دہائی میں اس وقت   ظاہر ہوں گے جب عالمی سیاسی معاملات اور میکرو مانیٹری پالیسی کے چیلنجوں کے موجودہ بادل چھٹ  جائیں گے۔  ڈاکٹر ناگیشور نے کہا ک انہیں وجوہات کے باعث  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت 2026-27 تک 5 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی معیشت بن جانے گا اور ہر 7 برسوں  میں  ملک کی جی ڈی پی دوگنی ہوگی تو ہم 2040 تک 20 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائیں اور بھارت کی فی کس آمدنی  15,000  ڈالر کے قریب ہوجائے گی۔

محترمہ سیتارامن نے ‘نیتر (نیو ای-ٹریکنگ اینڈ ریموٹ ایڈمنسٹریشن)‘ پورٹل اور انڈین ڈیولپمنٹ اینڈ اکنامک اسسٹنس اسکیم (آئی ڈی ای اے ایس۔ آئیڈیاز) کے لئے موبائل ایپلی کیشن  کا آغاز کیا۔

تقریب کے دوران سرمایہ کاری اور مالیاتی بازاروں کی بنیادی باتوں سے  طلبا کو واقف کرانے کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کئے گئے پروگرام این ایس ڈی ایل کی آؤٹ ریچ پہل  سے متعلق فلم ‘مارکیٹ کا ایکلویہ – ایکسپریس’ بھی دکھائی گئی۔

’مارکیٹ کا ایکلویہ – ایکسپریس‘:

 

اے کے اے ایم  تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، این ایس ڈی ایل  نے حال ہی میں آزادی کے 75 برسوں کی یاد میں 75 شہروں تک پہنچنے کے لیے 8 زبانوں میں پروگرام شروع کئے ہیں۔

وزیر خزانہ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے آئیکونک ویک  تقریبات کے دوران غیر ملکی امداد والے پروجیکٹوں کے بارے میں ایک شارٹ  فلم ’سہیوگ سے سمردھی‘ بھی جاری کی۔ اس  فلم نے 1947 سے بھارت کی ترقی کی رفتار میں بیرونی امدادی پروجیکٹوں کے رول  کو دکھایا گیا، جس میں گزشتہ 8 برسوں میں کثیر ملکی اور دو طرفہ ایجنسیوں کے ساتھ بھارت کے تعلقات پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

’سہیوگ سے سمردھی‘:

محترمہ سیتا رمن نےلائنز آف کریڈٹ  سے متعلق ایک فلم ’’آئیڈیاز۔ انڈیا پارٹنرنگ ان  گلوبل گروتھ‘‘ کا بھی افتتاح کیا۔ اس فلم میں  ترقی پذیر معیشتوں کے لیے ایک قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے طور پر بھارت کو تسلیم کئے جانے  کو ظاہر کیا گیا۔ انڈین ڈیولپمنٹ اینڈ اکنامک اسسٹنس اسکیم (آئیڈیاز) نے شراکت دار ممالک میں سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ اس فلم میں افریقہ، ایشیا، لاطینی امریکہ، اوشنیا، اورسی آئی ایس  خطہ میں حکومت ہند  کے  لائنز آف کریڈٹ کے تحت اکزم بینک آف انڈیا  کے ذریعے مالی اعانت پر شروع کئے گئے کلیدی مارکی پروجیکٹس کو دکھایا گیا ہے۔

 

’’آئیڈیاز۔ انڈیا پارٹنرنگ ان  گلوبل گروتھ‘‘:

صبح کے سیشن کے دوران، محکمہ اقتصادی امور کے محکمے کے  تعاون سے سیبی کے زیر اہتمام ’جاگروک نیویشک: سمریدھ بھارت کی نیو‘ کے بارے ممیں  سمپوزیم کے دوران ’سیکیورٹیز مارکیٹ میں خواتین سرمایہ کاروں کا ابھرنا‘ اور’بھارتی خوردہ سرمایہ کاروں کی ترقی‘ کے بارے میں  مفید اور دلچسپ بات چیت ہوئی۔  سمپوزیم میں مالیاتی بازاروں  میں خواتین کی شرکت  میں اضافے کے رجحان سے پیدا ہونے والے  حوصلہ حوصلہ افزا امکانات  پر بھی بات کی گئی۔

 

لائیو اسٹریمنگ دیکھئے:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 6250

                         



(Release ID: 1832266) Visitor Counter : 120