وزارات ثقافت
ثقافت کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے ایک پروگرام کے دوران 9 جون کو بندہ سنگھ بہادر کے 306 ویں شہیدی دن سے قبل ان کا شہیدی یادگار پوسٹر جاری کیا
اے ایس آئی کے تحت بابا بندہ سنگھ بہادر کی شہیدی یادگار کو قومی یادگار کے طورپر قرار دیئے جانے کے لئے قومی مونومینٹس اتھارٹی کی مانگ کو وزیراعظم کے سامنےپیش کیا جائے گا:ارجن رام میگھوال
نیشنل مونیومنٹس اتھارٹی (این ایم اے) کے چیئرمین ترن وجے نے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی سے ملاقات کرکے انہیں عظیم سکھ واریئر بابا بندہ سنگھ بہادر کی شہیدی یادگار کے بارے میں جانکاری دی
Posted On:
03 JUN 2022 8:41PM by PIB Delhi
ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے ا ٓج نئی دہلی میں ایک پروگرام کے دوران 9 جون کو بندہ سنگھ بہادر کے 306 ویں شہیدی دیوس سے قبل بندہ سنگھ بہادر کا شہیدی یادگاری پوسٹر جاری کیا ۔ اس پروگرام کا اہتمام قومی یادگار اتھارٹی (این ایم اے) کی طرف سے کیا گیا تھا ۔ پروگرام میں نیشنل مونیومنٹس ا تھارٹی کے چیئرمین جناب ترن وجے بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ثقافت کے وزیرمملکت جناب ارجن میگھوال نے کہاکہ بابابندہ سنگھ بہادر بہت ہی بہادر اور انسان تھے۔ اس دور میں انتظامیہ کی جانب سے ان کے بیٹے کو ہلاک کئے جانے کے باوجود انہوں نے صبر وتحمل کادامن نہیں چھوڑا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مذہب کو بچانے کے لئے ان کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی اوران کابہت زیادہ احترام کیا جاتا رہے گا ۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اے ایس آئی کے تحت تحت بابا بندہ سنگھ بہادر کی شہیدی یادگار کو قومی یادگار کے طورپر قرار دیئے جانے کے لئے قومی مونومینٹس اتھارٹی کی مانگ کو وزیراعظم کے سامنےپیش کیا جائے گا اور ثقافت کی وزارت اس کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
نیشنل مونیومنٹس اتھارٹی (این ایم ا ے) کےچیئرمین جناب ترن وجے نے بتایا کہ انہوں نے اور ممبر جناب ہیم راج کامدار (گجرات) نے آج سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی سے ملاقات کی اور ا نہیں مہرولی میں عظیم سکھ واریئر بابا بندہ سنگھ بہادر کے شہیدی یادگار کے بارے میں جانکاری دی ۔ جناب کشن ریڈی نے اس اقدام کی ستائش کی اور اپنی وزارت کی طرف سے پوری حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
بابابندہ سنگھ بہادر ا یک زبردست قسم کے واریئر تھے جنہوں نے بھارت کا دفاع کیا اور مغلو ں کو شکست دی۔ ان کا اصلی نام بابا مادھوداس تھا اور وہ ایک بیراگی سادھو تھے۔ بابا بندہ سنگھ بہادر کا مقصد قومی بیداری اور مغلوں کے ظالمانہ راج سے ملک کو آزادی دلانا تھا۔ حالانکہ ہندوستان کو آزادی کافی دیر بعد ملی لیکن یہ بابا بندہ سنگھ بہادر ہی تھے جنہوں نے سب سے پہلے ہندوستانیوں کو یہ سکھلایا کہ وہ لڑیں اور فتح حاصل کریں اور پھر اپنی آزاد حکومت قائم کریں۔
بابا بندہ سنگھ بہادر اران کے بیٹے اجے سنگھ کو 9 جون 1716 اے ڈی کو مہرولی میں صوفی سنت قطب الدین بختیار کاکی کے مقبرے کوجانےوالے دروازے کے نزدیک ان کے دیگر 18 ساتھیوں کے ساتھ شہید کردیا گیا تھا ۔ قاتلوں نے سب سے پہلے ان کے بیٹے اجےسنگھ کو شہید کیا، لیکن بندہ بہادر بالکل نہیں ہلے اور اپنی جگہ بیٹھے رہے۔ اس کے بعد بابا بندہ سنگھ بہادر کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ شہید کردیا گیا ۔
*************
ش ح۔ ح ا۔ ف ر
U. No.6225
(Release ID: 1831983)
Visitor Counter : 147