قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب امت شاہ نے آج نئی دلی میں نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا


ملک میں بہت سے ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہیں، لیکن قبائلی سماج کے تنوع کو جوڑنے والا کوئی قومی سطح کا رابطہ نہیں تھا اور یہ ادارہ، جو کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن پر مبنی ہے، وہ مطلوبہ رابطہ فراہم کرے گا

این ٹی آر آئی قبائلی آبادی کے لئے بنیادی سطح تک اسکیموں ، پروگراموں اور   پالیسیوں کی نتیجہ خیز عمل آوری کے لئے کام کرے گا: جناب ارجن منڈا

Posted On: 07 JUN 2022 6:15PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج نئی دلی میں نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U8NQ.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UV4E.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EWDJ.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DWPQ.png

قبائلی  امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اور دیگر کابینی اور ریاستی وزراء بشمول وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو، قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا، اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جون برلا اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت اور دیگر اکابرین اس موقع پر موجود تھے۔

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج کا دن پورے ملک کے لئے بہت اہم ہے۔ خاص طور پر قبائلی سماج کے لئے ۔ آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق  نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ وجود میں آ رہا ہے۔ ملک میں ٹرائبل ریسرچ کے متعدد ادارے ہیں، لیکن قبائلی سماج کے تنوع کو قومی سطح پر جوڑنے والا کوئی رابطہ نہیں تھا اور وزیراعظم کے ویژن پر مبنی یہ ادارہ یہ کام انجام دے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے آزادی کے بعد سے پہلی مرتبہ جن جاتیہ گورودوس کا اعلان کیا اور اسے منایا۔ گجرات کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے جناب نریندر مودی نے پورے قبائلی معاشرے کی بہبود کے لئے ون بندھو کلیان یوجنا کی شکل میں اسکیم کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں افراد ،گاوؤں اور خطے کی ترقی ممکن ہو سکی۔

 

وزیر داخلہ کی تقریر کی تفصیلاب کے لئے یہاں کلک کریں

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ اب یہ تمام متعلقہ لوگوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور یہاں موجود ریسرچ  فیلو قبائلی تاریخ، ثقافت اور ترقی کو آگے لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کی تقلید کرنا ہمارا فرض ہے اور یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم کل ایک زیادہ طاقتور آتم نربھر بھارت کے لئے قبائلیوں کو با اختیار بنائیں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے کام کریں۔

 

تقریب کے دوران قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ این ٹی آر آئی کا آغاز قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے ایک اہم اقدام ہے اور قبائلیوں کی ادارہ جاتی ترقی میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔ جناب ارجن منڈا نے مطلع کیا کہ قبائلی امور کی وزارت اپنے زیادہ تر پروگراموں کو ڈیجیٹل طریقے  سے چلانے کا شرف رکھتی ہے۔

 

بعد میں میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا کہ این ٹی آر آئی قبائلی آبادی کی بہبود کے لئے اسکیموں، پروگراموں اور پالیسیوں کی بنیادی سطح سے عمل آوری کو یقینی بنائے گی جو نتیجہ خیز ہوگی۔

 

این ٹی آر آئی ایک اعلیٰ قومی سطح کا ادارہ ہے اور یہ قبائلی معاملات پر تعلیمی، ایکزیکٹیو اور قانون سازیہ کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ یہ دیگر تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور تنظیموں کے ساتھ اشتراک و تعاون کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005P7KG.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006HLK4.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0074LO8.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008FP76.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009FSM8.png

کلیدی خطبہ قبائلی امور کی وزارت میں سکریٹری جناب انل کمار نے دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010T961.png

 

تقریب کے دوران جناب امت شاہ  نے دو کتابوں کا اجراء کیا، جو قبائلی امور کی وزارت کی 8 برسوں کی حصولیابیوں اور اس کے اقدامات سے متعلق ہیں۔ 

 

وزیراعظم جناب جناب نریندر مودی کی قیادت میں قبائلی امور وزارت کی 8 برسوں میں حاصل کامیابیوں پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011P7SG.png

اس تقریب  کو فیس بُک، ٹوئٹر، یوٹیوب اور دیگر اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اسٹریم لائن کیا گیا ۔ نمائش دن کے دو بجے سے شام چھ بجے تک عوام کے لئے  کھلی رہی۔ قبائلی ثقافتی گروپوں کی مسحور کن پیش کش کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1831918) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Punjabi