سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

یانکتی کٹی وادی میں ،گلیشئیر کی پیش رفت آب وہوا میں تغیر پذیری سے مربوط  ہے

Posted On: 06 JUN 2022 3:33PM by PIB Delhi

اتراکھنڈ کے ضلع پتھورا گڑھ کے انتہائی مشرق میں واقع  یانکتی کٹی وادی میں  52000 سال سے (ایم آئی ایس 3) گلیشئیر کی پیش رفت کے متعدد واقعات   کا مشاہدہ کیا گیا ہے ، جو ایک نئے مطالعے کے مطابق آب وہوا میں تغیر پذیری کے ساتھ  تال میل رکھتی ہے۔

کئی تحقیق کاروں نے ڈیٹنگ میتھیڈ یعنی ماضی میں کسی واقعہ  کے ظہور ہونے کے درست وقت کے تعین   کے طریقہ کار  کا استعمال کرتے ہوئے  وسطی ہمالیائی سلسلے میں  گلیشئیر کی تشکیل   کے بارے میں  معلومات فراہم کی ہے۔ البتہ وسطی ہمالیائی سلسلے میں   گلیشئیر  کی تشکیل سے متعلق  تواریخی  اعداد وشمار   ،ان علاقوںتک عد م رسائی کی وجہ سے مطالعے کے لئے تواریخی مادے کی کمی کی وجہ سے  ،اب بھی بہت محدود ہیں۔اس لئے دو اہم  موسمیاتی نظاموں   ،  ہندوستان میں موسم  گرما کا مانسون اور وسطی طول البلد  کی مغربی ہواؤں اور گلیشئیر میں  پیش رفت  کے درمیان   تعلق  اب بھی  قیاس آرائی  پر مبنی ہے ۔

سائنس  اور ٹکنالوجی کے محکمے  کے ایک خود مختار ادارے   ،  واڈیا انسٹی ٹیوٹ  آف ہمالین  جیولوجی   کے سائنسدانوں  نے   وسطی ہمالیائی سلسلے میں  سب سے قدیم  گلیشئر کی  پیش رفت  52000 سال  پہلے ہونے کی رپورٹ کی ہے جبکہ وسطی ہمالیہ کے بہت سے حصوں سے   اس سے کم مدت میں  بھی ‘‘ لاسٹ گلیشئیل میکسیما’’  کے دوران  گلیشئیر کی  پیش رفت کے شواہد پیش کئے ہیں۔

انہوں نے پتہ لگایا ہے کہ نیم بنجرہمالیائی خطوں  میں  غیر مرطوب وادیوںمیں   اضافی  بارش  یا برفباری   ہوتی ہے۔ مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ایم آئی ایس 3  کے بعد سے موسمیاتی تغیر کی وجہ سے خطے میں  گلیشئیر کی تشکیل ہوئی ہے۔یہ مطالعہ شمالی  بحر اوقیانوس  میں  آب وہوا سے متعلق  ہزار سالہ  موسمیاتی تغیر سے ہونےو الی آب وہوا میں  تبدیلی  پر مختصر  پیمانے کے مطابق کی گئی ہے۔

 کوارٹرنری  سائنس ریویو   کے جرنل میں شائع  تحقیق میں   آثار قدیمہ  اور آب وہوا سے متعلق  ایسے شواہد  پیش کئے گئے ہیں  جن سے ایم آئی ایس 3 کے دوران  گلیشئیر کے مادے   اور اونچائی   سے متعلق  برف کے حجم  کا پتہ چلتا ہے۔

یہ مطالعہ  ہمالیائی آب ہوا اور گلیشئیر کی فعالیت کے درمیان   تعلق  کے علم میں اضافہ کرنے میں مدد کرسکتا ہے اور   وسطی  ہمالیائی سلسلے میں   ہندوستانی موسم سرما  کے مانسون  اور  مغربی ہواؤں    کے  گلیشئیر  کے وادیوں کے رول کا جائزہ لینے  میں  مدد کرسکتا ہے۔

Description: C:\Users\Dr. Pinky\Desktop\YK Stust area.jpg

موجودہ تحقیقی کام کے مطالعے کا خطہ


D.O.I:https://doi.org/10.1016/j.quascirev.2021.107246
Quaternary Science Reviews 273 (2021) 107246

 

*************

 

ش ح۔وا۔رم

(07-06-2022)

U-6193

 



(Release ID: 1831783) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi