پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘غریب کلیان سمیلن’’سے خطاب کیا


گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، سیاحت کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک نے گوا میں غریب کلیان سمیلن میں  ورچوئل طور  پر شرکت کی

وزیر اعظم نے پردھان منتری کسان سمان ندھی(پی ایم۔ کسان) اسکیم کے تحت مالی فوائد کی  گیارہویں قسط جاری کی

گوا کے 16,000 کسانوں کو پی ایم۔ کسان اسکیم کے مالی فوائد حاصل ہوئے

Posted On: 31 MAY 2022 4:43PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے شملہ میں ‘‘غریب کلیان سمیلن’’ سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر یہ نیا عوامی پروگرام ملک بھر میں ریاستی دارالحکومتوں، ضلع  ہیڈکوارٹرز اور کرشی وگیان کیندروں پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ گوا میں شمالی گوا کے کلکٹر اور   دیہی ترقیات سے متعلق ایجنسی اور جنوبی گوا کلکٹر اور دیہی ترقیات سے متعلق ایجنسی نے بالترتیب انسٹی ٹیوٹ مینیزس براگنزا ہال اور رویندر بھون مارگاؤ میں ‘‘غریب کلیان سمیلن’’  کا انعقاد کیا۔

 

سیاحت اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت شری پد نائک اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے شمالی گوا میں مستفیدین سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے بتایا کہ ریاست گوا میں 16,000 کسانوں کو ‘پردھان منتری کسان سمان ندھی’ اسکیم کے فوائد حاصل  ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں گوا تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ گوا کے 6 لاکھ لو گوں کو پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم۔ جی کے اے وائی) کے فوائد مل رہے ہیں۔ پردھان منتری کسان سمان ندھی، پردھان منتری اجولا یوجنا، پوشن ابھیان، پردھان منتری ماترو وندنا ، یوجنا، سوچھ بھارت مشن (دیہی اور شہری)، جل جیون مشن اور امرت، پردھان منتری سواندھی اسکیم، ایک ملک ایک راشن کارڈ، پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا، آیوشمان بھارت، پی ایم جن آروگیہ یوجنا، آیوشمان بھارت صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز اور پردھان منتری مدرا یوجنا جیسی اسکیموں اور پروگراموں کےمستفیدین کے ساتھ  بات چیت ہوئی۔

مرکزی وزیر شری پد نائک نے کہا کہ مرکزی حکومت کی تمام اسکیمیں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کی قیادت میں گوا میں کامیابی کے ساتھ نافذ العمل ہیں۔  جناب نائک نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور اچھی صحت حکومت کی ترجیح ہے۔ گوا ایک طبی مرکز کے طور پر اُبھر رہا ہے۔ جلد ہی آیوش کی وزارت کے تحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا افتتاح کیا جائے گا ۔ شری پد نائک نے مطلع کیا کہ گوا کو  آیوش کے20 صحت اور فلاحی مراکز کی گوا کو منظوری مل گئی ہے۔

وزیر اعظم نے پردھان منتری کسان سمان ندھی(پی ایم۔ کسان)  اسکیم کے تحت مالی فوائد کی 11ویں قسط بھی جاری کی۔ یہ تقریباً  10 کروڑ سے زیادہ فائدہ  حاصل کرنے والے  کسان خاندانوں کو 21,000 کروڑ روپے کی رقم کی منتقلی کے قابل بنائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک بھر میں(پی ایم۔ کسان) کے استفادہ کنندگان سے بھی بات چیت کی۔ ہماچل پردیش کے گورنر جناب راجیندر آرلیکر، ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب جئے رام ٹھاکر اور مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر بھی شملہ میں اس  تقریب میں  موجود تھے۔

 

 

 

 

  

 

 

*************

ش ح ۔ش ر۔ ر‍‌ض

U. No.6194

 




(Release ID: 1831782) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Marathi , Hindi