کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کل وگیان بھون میں کارپوریٹ امور کی وزارت کے یادگاری دن کی تقریبات کا آغاز کریں گی


امرت مہوتسو منانے کے لیے ایم سی اے، قومی سی ایس آر ایکسچینج پورٹل کا آغاز کرے گا

ایم سی اے،سرمایہ کاروں کی آگاہی سے متعلق یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے گا

ہندوستان میں کارپوریٹ حکمرانی کے  ارتقا سے متعلق ایک شارٹ فلم جاری کی جائے گی

Posted On: 06 JUN 2022 4:39PM by PIB Delhi

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن کل نئی دلّی میں  وزارت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزارت کی وسیع تقریبات کے حصے کے طور پر آزادی کے امرت مہوتسو کے یادگاری ہفتےکے دوران کارپوریٹ امور کی وزارت کے یادگار دن کی تقریبات کا آغاز کریں گی۔ یہ یادگاری دن وگیان بھون کے پلینری ہال میں منایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015SOT.jpg

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گی اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیر مملکت اور شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) راؤ اندرجیت سنگھ مہمان اعزازی ہوں گے۔

یہ تقریب صنعت کے مختلف ماہرین، صارف اور سرمایہ کاری کے مقررین، ریگولیٹری کے ماہرین، پیشے وارانہ افراد، کارپوریٹ شہریوں، سرمایہ کاروں اور دیگر شراکت داروں کا ایک عظیم اجتماع ہوگا۔ افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی اہم ریلیز کریں گی جو اس طرح ہیں:

ریلیزز، آغاز اور انعامات کی تقسیم

  1. ’’ہندوستان میں کارپوریٹ گورننس کاسفر: ایک پینوراما‘‘ نامی مختصر فلم اجرا۔
  2. سرمایہ کاروں کے عہد سے متعلق فلم کا اجرا- عہد سے متعلق فلم جاری کی جائے گی اور ہندوستان بھر کے 75 منفرد مقامات پر حلف دلوایا جائے گا۔ جس میں ملک بھر سے موجودہ اور امکانی سرمایہ کار شخصی اور ورچوئل دونوں طور پر ،آئی ای پی ایف اے کی سرپرستی کے تحت حلف لیں گے تاکہ وہ مطلع اور بااختیار سرمایہ کار بن سکیں۔
  3. سرمایہ کاروں کی آگاہی سے متعلق یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا- سرمایہ کاروں کی تعلیم اور تحفظاتی فنڈ اتھارٹی کے ساتھ شمولیاتی مالی خواندگی اور سرمایہ کاروں کی بیداری کی پیغام ترسیل کرکے اسے ایک منفرد ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔
  4. خصوصی ونڈو سہولیت کا آغاز (75 سال یا اس سے زیادہ کی عمر کے برگزیدہ شہریوں کے لیے)- یہ فلم 75 سال یا اس سے زیادہ عمر کے برگزیدہ شہریوں کے لیے آئی ای پی ایف اے کی منفرد پہل کو اجاگر کرتی ہے۔
  5. قومی سی ایس آر ایکسچینج پورٹل کا آغاز – سی ایس آر پر ایک ڈیجیٹل پہل جو شراکت داروں کو فہرست تیار کرنے، تلاش کرنے، تبادلہ خیال کرنے، ایک دوسرے کے ساتھ مصروف ہونے اور رضاکارانہ بنیاد پر اپنے سی ایس آر پروجیکٹ کا انتظام کرنے کے قابل بنائے گا۔ یہ پورٹل ’’ٹیکنالوجی کم بااختیار کو، بااختیار بناتی ہے‘‘ کے نظریے کا ایک ثبوت ہے۔
  6. آئی بی سی سے متعلق اشاعت کا اجرا- ہندوستان میں آئی بی سی حیاتیاتی نظام کے شراکت داروں کے فائدے کے لیے  انسولوینسی ناؤ اینڈ بیونڈ- یہ اشاعت ایک ایسا مجموعہ ہے جس میں ہندوستان میں انسولوینسی حیاتیاتی نظام کے تحت ابھرتے ہوئے شعبوں نیز معاملات سے متعلق یو کے کے تجربات اور بہترین عوامل شامل کئے گئے ہیں۔
  7. آئی سی بی 2016 سے متعلق قومی آن لائن کویز کے فاتحین کو ایوارڈ کی تفویض-مائی گو ڈاٹ اِن اور بی ایس ای انویسٹرس  تحفظاتی فنڈ کے ساتھ تعاون سے آئی بی بی آئی نے انسولوینسی اور بینکرپسی کوڈ 2016 سے متعلق تیسرے قومی آن لائن کوئز کا انعقاد کیا۔ اس کا مقصد ملک بھر میں مختلف شراکت داروں کے مابین کوڈ کی آگاہی اور مفاہمت کو فروغ دینا ہے۔ اس کوئز میں 71000 سے زیادہ شرکا نے شرکت کی۔
  8. ای-بک اے کمپنڈیم آن سی ایس آر کمپنڈیم کا اجرا- شراکت داروں کے فائدے اور معلومات تک رسائی میں آسانی کے لیے کارپوریٹ امور کی وزارت نے سی ایس آر پر تمام موجودہ معلوماتی وسائل کو ایک واحد وسیلے میں یکجا کیا اور ’’کمپنڈیم آن سی ایس آر‘‘ نامی ای-بک جاری کرنے کی تجویز رکھی۔

کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کے سکریٹری جناب راجیش ورما، ایم سی اے کے تحت دیگر ذیلی اور ریگولیٹری تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ اس موقع پر موجود رہیں گے۔ آئی ای پی ایف اتھارٹی ، ہندوستانی کے مسابقتی کمیشن، انسولوینسی اور بینکرپسی بورڈ آف انڈیا، کارپوریٹ امور کے ہندوستانی ادارے، پیشے ورانہ ادارے یعنی آئی سی اے آئی، آئی ایس آئی، آئی سی او اے آئی کے ذریعے دیگر مختلف تکنیکی اجلاسوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

امرت مہوتسو کی پوری مدت کے دوران وزارت کے تحت تنظیموں کے ذریعے منعقد کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کی ان تقریبوں کے دوران نمائش بھی کی جائے گی۔

اس تقریب میں آئی ای پی ایف اتھارٹی ، ہندوستانی کے مسابقتی کمیشن، انسولوینسی اور بینکرپسی بورڈ آف انڈیا، کارپوریٹ امور کے ہندوستانی ادارے، پیشے ورانہ ادارے یعنی آئی سی اے آئی، آئی ایس آئی، آئی سی او اے آئی کے ذریعے دیگر مختلف تکنیکی اجلاسوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اس تقریب میں مختلف صنعتی ماہرین، صارف اور سرمایہ کاری کے مقررین، ریگولیٹری ماہرین، پیشے ورانہ افراد، کارپوریٹ باشندے، سرمایہ کار اور دیگر شراکت دار بھی شرکت کریں گے اور انھیں سوشل میڈیا اور دیگر چینلوں کے ذریعے لائیو نشر کیا جائے گا۔

ہندوستان میں کارپوریٹ  امور کے لیے سہولت کار ہونے کے ناطے کارپوریٹ امور کی وزارت نے گذشہ سال کے دوران  مختلف موضوعات سے متعلق 360 پروگراموں کا انعقاد کیا گیات ھا جنھیں اِس مہوتسو کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ ان میں نظریات کے 75 سال، عہد کے 75 سال، کارروائی کے 75 سال، کامیابیوں کے 75 سال اور  جدوجہد آزادی کا منانا شامل ہے۔ ان پروگراموں کا انعقاد جن بھاگیہ داری کے جذبےکے ساتھ ملک کے مختلف حصوں سے تمام کلیدی شراکت داروں کو شامل کرکے کیا گیا ہے۔

*****

U.No.6171

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1831661) Visitor Counter : 227


Read this release in: English , Hindi