ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ/ایپ کے ذریعے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کی حد بڑھائی

Posted On: 06 JUN 2022 12:56PM by PIB Delhi

مسافروں کی سہولت کے لیےبھارتی ریلوے نے ایک ماہ میں آدھار سے غیرمنسلک ایک یوزرآئی ڈی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹوں کی بکنگ کی حد کو بڑھا کر 12 ٹکٹوں تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح آدھار سے منسلک  ایک یوزر آئی ڈی کے ذریعے ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 12 ٹکٹوں کی بکنگ کی حد بڑھا کر 24 ٹکٹوں تک کر دی گئی ہے۔ جن مسافروں کیلئے ٹکٹ بک  کیا گیا ہے ان میں سے  ایک مسافر کی تصدیق آدھار کے ذریعے کی جائے گی۔

فی الحال، آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ/ایپ پر ایک ماہ میں آدھار سے غیرمنسلک ایک یوز آئی ڈی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ 6 ٹکٹیں آن لائن بک کی جا سکتی ہیں۔ اسی طرح  آدھار سے منسلک ایک یوزر آئی ڈی کے ذریعے  ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 12 ٹکٹیں آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ/ایپ پر آن لائن بک کی جا سکتی ہیں  اور جن مسافروں کیلئے ٹکٹ بک کیا گیا ہے ان میں سے  ایک مسافر کی تصدیق آدھار کے ذریعے کی  جانی ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  م م  ۔ ع ن۔

U- 6157


(Release ID: 1831499) Visitor Counter : 254