بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ماحولیاتی تحفظ کی تائید کی اور یوم ماحولیات پر پانڈو میں برہمپترا ندی کے کنارے ‘ٹھیکرا ’پودہ لگایا
عالمی یومِ ماحولیات پر مرکزی وزیر کے ساتھ 100 الگ الگ لوگوں نے اسی وقت 100 طبی خصوصیات کے پودے لگائے
مٹیّ کے بحران سے نمٹنے کے لئے متاثر کن مہم کے طورپر #مٹی بچاؤ مہم کو اجاگر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 JUN 2022 7:39PM by PIB Delhi
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بندرگاہوں ، جہازرانی وآبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانندسونووال نے آج گواہاٹی میں پانڈومیں برہمپترا کے کنارے ٹھیکرا کا ایک پودہ ، جسے سائنسی طورپر گارسینیا اسامیکا کے نام سے جانا جاتا ہے ، لگایا۔ وزیر موصوف نے 100 ڈاکٹروں ، انجنیئروں اور سرکاری حکام کے ساتھ 100طبی نقطہ نظر سے مفید پودے ،جو طبی خصوصیات کے حامل ہیں، لگائے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا:‘‘ اس سال پوری دنیا میں لوگ عالمی ماحولیات کا دن اس حقیقت پر منارہے ہیں کہ ہمارے پاس صرف ایک زمین ہے ۔ ہمیں اس کا احساس ہونا چاہئے اور اپنے ماحول کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ ہمارے قائد وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ماحول کے اعتبار سے پائیدارترقی کی صورتحال پیدا کرنے کے لئے مخلصانہ اقدامات کئے ہیں۔آسام میں ہمیں خدانے قدرتی عطیہ سے نوازا ہے ۔لیکن ہمیں اسے اس طرح سے محفوظ رکھنا چاہئے کہ بغیر ماحولیات کو نقصان پہنچائے ہوئے ہم خوشحال بن سکیں ۔ہم مسافروں ،سازوسامان کے نقل وحمل کے لئے اپنی قومی آبی گزرگاہوں کو دوبارہ توانائی بخشنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ مودی جی کا وژن ہے کہ اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی تکمیل کی جائے تاکہ ہمارا نمواور ترقی دونوں معتدل ہوں اور ماحولیات کے اعتبارسے پائیدار ہوں ۔’’
طبی خصوصیات والے پودوں کو لگانے کے مقصد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا :‘‘ آسام کے پاس بہت سی طبی خصوصیات والے پودوں کی نعمت ہے ،جسے ہم معیار زندگی کو بہتربنانے میں استعمال کرسکتے ہیں۔خدا کے اس عطیہ کو ہمیں شکر گزار ہونا چاہئے اور اس طر ح کے طبی خصوصیات کے پودوں کو لگانے کو فروغ دینا چاہئے ، جو نہ صرف ہریالی کی چادر مہیا کرتا ہے بلکہ بہت سی بیماریوں سے ہمیں نجات بھی دلاتا ہے ۔مجھے خوشی ہے کہ میں آج آپ میں سے بہت سارے لوگوں کے ساتھ 100 طبی خصوصیات کے پودے ،طاقتور برہمپترا کے کنارے اس قدیم جگہ پر لگانے میں ساتھ دے رہا ہوں۔’’
مٹی کے بحرا ن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب سونووا ل نے کہا :‘‘ آج میرے لئے بڑی عزت کی بات تھی کہ میں ایک باشعور کرہ ارض بنانے سے متعلق ، جس کی قیادت مشترکہ طورپر ہمارے لیڈر وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور ستھیہ گرو جی نے کی ہے، جلسے میں شرکت کی ۔ہندوستان ، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی قیادت کررہا ہے ۔ ہمارے مودی کی زیر قیادت ایک ذمہ دار ماحولیاتی عمل ، ہماری ہریالی کے اقدامات کو چلارہاہے تاکہ دنیا کو ایک بہتر جگہ بنایا جاسکے ۔میں ستھیہ گرو جی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہو ں کہ انہوں نے 100دنوں میں 27 ممالک میں 30000 کلومیٹر کا متاثر کن سفر شروع کیا تاکہ اس پیغام کو عام کریں اور لوگوں کو مٹی کے بحران اور مٹی بچانے سے متعلق بیدار کریں ۔’’
اس تقریب میں دوسرے بہت سے سرکاری حکام اور معزز شخصیات کے ساتھ لکشیہ کونوار، نائب صدر اسپورٹس اتھارٹی آف آسام ، رنجیت مجمدار ، حکومت آسام کے آسام ولیج پارٹی کے مشیر ،ڈاکٹر راما کانتا سرما ، گورنمنٹ آیووید کالج کے پرنسپل ، اے سلوا کمار ، ہندوستان کے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی اتھارٹی ( آئی ڈبلیو اے آئی )کے علاقائی ڈائریکٹر ، ڈاکٹر دنیش بروا ، مرکزی آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی ) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈاکٹر امولیہ رتنا ساہو ، آفیسر انچارج علاقائی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے ہومیو پیتھی نے شرکت کی ۔
*************
ش ح۔اک۔رم
(06-06-2022)
U-6148
(ریلیز آئی ڈی: 1831471)
وزیٹر کاؤنٹر : 176