بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر کی صدارت میں یوگا کے آٹھویں بین الاقوامی دن کی 16 روزہ الٹی گنتی کے موقع پر بھیل میں یوگا پروٹوکول کا مشترکہ مظاہرہ
ہمیں طرز زندگی سے پیدا ہونے والی بہت سی عام بیماریوں کو روکنے اور موجودہ مسائل کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کیلئےیوگا کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانا چاہیے: ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے
प्रविष्टि तिथि:
05 JUN 2022 5:06PM by PIB Delhi
یوگا کے 8ویں بین الاقوامی دن کی 16 روزہ الٹی گنتی کے موقع پر بھاری صنعتوں کی وزارت کے زیراہتمام آج بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹیڈ (بھیل) کے نوئیڈا ٹاؤن شپ میں یوگا پروٹوکول کے ایک مشترکہ مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا مقصد یوگا کی مختلف جہتوں اور انسانی زندگیوں کو بہتر بنانے کی اس کی صلاحیت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنا تھا۔
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے تقریب کی صدارت کی۔بھیل کے سی ایم ڈی ڈاکٹر نلین سنگھل اور بھیل کے بورڈ کے سرگرم ڈائریکٹر اس موقع پر موجود تھے۔ ایم ایچ آئی اور بھیل کے سینئر افسران، بھیل لیڈیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی اراکین اور بھیل کے ساتھ ساتھ دیگر مرکزی زمرے کے سرکاری اداروں کے ملازمین اور ان کے گھر والوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ اس پروگرام کو بھاری صنعتوں کی وزارت کے تحت بھیل اور دیگر مرکزی زمرے کے سرکاری اداروں کے تمام یونٹوں اور دفاتر میں راست نشر کیا گیا۔ مُرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے انسٹرکٹرز نے تقریب میں یوگا آسنوں کے تعلق سے شرکاء کی رہنمائی کی۔


ڈاکٹر پانڈے نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عزت مآب وزیر اعظم کی اُس پہل کو اجاگر کیا جو اقوام متحدہ کی طرف سے 21 جون کو یوگا کا عالمی دن قرار دینے پر منتج ہوئی۔ یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ دنیا بھر میں بڑے جوش و خروش سے یوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا دنیا کو ہندوستان کا تحفہ ہے جو عام طرزِ زندگی سے وابستہ بہت سی بیماریوں مثلاً ذیابیطس، فربہی، تناؤ، دل کی بیماری، فشارِ خون کو روکنے اور پہلے سے موجود تکالیف کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں یوگا کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ اس سمت میں ایک قدم کے طور پر، ہم یوگا پروگراموں کا اہتمام کر رہے ہیں تاکہ یوگایقینی طور پر ہمارے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بن جائے۔
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ڈاکٹر پانڈے نے تمام موجود لوگوں کو ماحول کو سازگار رکھنے میں درختوں کی اہمیت کو سمجھنے اور اس کی قدر کرنے کی تلقین کی۔ یادگاری شجرکاری پروگرام کے حصے کے طور پر اس موقع پر انہوں نے بھیل ٹاؤن شپ میں ایک پودا بھی لگایا۔
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(रिलीज़ आईडी: 1831353)
आगंतुक पटल : 159