وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 8 جون سے ویت نام کے تین روزہ دورے پر جائیں گے
دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ویت نام کے وزیر دفاع کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے
بھارت کی 100 ملین امریکی ڈالر کی دفاعی کریڈٹ لائن کے تحت تعمیر کردہ 12 ہائی اسپیڈ گارڈ کشتیاں ویت نام کو سونپی جائیں گی
Posted On:
05 JUN 2022 12:23PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ ویت نام کے قومی وزیر دفاع جنرل فان وان گیانگ کی دعوت پر 08 سے 10 جون، 2022 تک ویت نام کا سرکاری دورہ کریں گے۔ رکشا منتری ہنوئی میں آنجہانی صدر ہو چی منہ کو ان کے سمادھی استھل پر گلہائے عقیدت پیش کرکے اپنے دورہ کا آغاز کریں گے۔
جناب راجناتھ سنگھ جنرل فان وان گیانگ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے، جس کے دوران دونوں وزراء دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیں گے اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئی پہل کی تلاش کریں گے۔ دونوں وزراء مشترکہ مفاد کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ رکشا منتری کا ویت نام کے صدر جناب گوئین جوآن پھک اور وزیر اعظم جناب فام منہ چن سے بھی ملاقات کرنے کا پروگرام ہے۔
ہائی فونگ کے ہانگ ہا شپ یارڈ میں، رکشا منتری ویت نام کو حکومت ہند کی 100 ملین امریکی ڈالر کی دفاعی کریڈٹ لائن کے تحت تعمیر کردہ 12 ہائی اسپیڈ گارڈ کشتیوں کو سپرد کرنے کی تقریب کی صدارت کریں گے۔ یہ پروجیکٹ ویت نام کے ساتھ بڑھتے دفاعی صنعت میں تعاون کے سلسلے میں اہمیت کا حامل ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’میک ان انڈیا، ’میک فار دی ورلڈ‘ کے وژن کی مثال ہے۔
دورہ کے دوران، جناب راجناتھ سنگھ ٹیلی کمیونی کیشن یونیورسٹی جہاں حکومت ہند کے ذریعے 50 لاکھ امریکی ڈالر کی گرانٹ کے ساتھ ایک آرمی سافٹ ویئر پارک قائم کیا جا رہا ہے، سمیت نہا ٹرانگ میں ویت نام کے تربیتی اداروں کا بھی دورہ کریں گے وہ ہنوئی میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ کے ذریعے منعقد ایک اجتماعی پروگرام میں بھی شامل ہوں گے اور ویت نام میں غیر مقیم ہندوستانیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
بھارت اور ویت نام 2016 سے ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ شیئر کرتے ہیں اور دفاعی تعاون اس شراکت داری کا ایک بنیادی ستون ہے۔ ویت نام بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل وژن میں ایک اہم حصہ داری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پالیسیوں سے متعلق مذاکرات، دو طرفی ملٹری تبادلے، اعلیٰ سطحی دورے، صلاحیت سازی اور تربیتی پروگراموں، اقوام متحدہ امن بحالی میں تعاون، جہازوں کا دورہ اور دو طرفہ مشقوں سمیت دونوں ممالک کے درمیان وسیع رابطوں کو شامل کرنے کے لیے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون کی توسیع ہوئی ہے۔
بھارت-ویت نام سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال اور بھارت کی آزادی کے 75 سال کے تاریخی موقع پر رکشا منتری کا دورہ دو طرفہ دفاعی تعاون اور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید تقویت بخشے گا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 6127
(Release ID: 1831352)
Visitor Counter : 244