وزارت اطلاعات ونشریات

ڈچ فلم ’ٹرن یور باڈی ٹو دی سن‘ نے ایم آئی ایف ایف 2022 میں بہترین دستاویزی فلم کا گولڈن کونچ ایوارڈ جیتا


ملیالم فلم ’ساکشتکارم‘ اور فاروئی جزائر کی فلم ’برادر ٹرول‘نے بین الاقوامی زمرے میں بہترین مختصر افسانے کے لیے سلور کونچ کا اشتراک کیا

پولش اینی میشن فلم ’پرنس ان اے پیسٹری شاپ‘نے بین الاقوامی زمرے میں سلور کونچ حاصل کیا

Posted On: 04 JUN 2022 5:55PM by PIB Delhi

ڈچ دستاویزی فلم ’’ٹرن یور باڈی ٹو دی سن‘‘ جو ایک سوویت جنگی قیدی کی ناقابل یقین کہانی بیان کرتی ہے، نے ایم آئی ایف ایف 2022 میں بہترین دستاویزی فلم کا نامور گولڈن کونچ ایوارڈ جیت لیا ہے۔

دستاویزی فلموں، مختصر افسانوں اور اینی میشن فلموں کے لیے ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین ایوارڈ، مہاراشٹر کے گورنر شری بھگت سنگھ کوشیاری نے آج شام نہرو سینٹر، ممبئی میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ایل مروگن اور دیگر معززین کی موجودگی میں منعقدہ تقریب کی اختتامی تقریب میں پیش کیا ۔ اس ایوارڈ میں گولڈن کونچ ، ایک سرٹیفکیٹ اور ایک ملین روپے (10 لاکھ روپے) کا نقد انعام ہے۔

الیونا وان ڈیر ہورسٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی، ’ٹرن یور باڈی ٹو دی سن‘ تاتار نسل کے سوویت فوجی کی ناقابل یقین زندگی کی کہانی کو سامنے لاتی ہے، جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں نے پکڑ لیا تھا۔ اپنی ڈائریوں کے ساتھ ساتھ مختلف ذاتی اور عوامی آرکائیوز اور رجسٹریوں کے ذریعے، ان کی بیٹی ثناء اپنے والد کے راستے کا پتہ لگانے کی کوشش کرتی ہے تاکہ یہ سمجھ سکے کہ انہیں ایسی شخصیت کس چیز نے بنایا جس کو وہ بچپن میں جانتی تھی۔

بین الاقوامی مقابلہ جیوری نے مشاہدہ کیا کہ فلمساز نے دوسری جنگ عظیم کی ذاتی کہانیوں کو اس انداز میں دوبارہ تخلیق کیا ہے کہ ناظرین کے خیالات ابھر جائیں۔ جیوری نے نوٹ کیا کہ آرکائیو مواد کا اختراعی استعمال بہت حساس ہے اور یہ کہ اسکا سنیما ٹریٹمنٹ بہترین ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-1a9NHS.jpg

ایم آئی ای ایف 2022 کے بین الاقوامی مقابلے کے سیکشن میں ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، ہالینڈ، پاناما، جنوبی کوریا اور برطانیہ کی 18 دستاویزی فلمیں شامل تھیں۔

بہترین مختصر افسانہ: ’ساکشتکارم‘ (ملیالم) اور ’برادر ٹرول‘

شارٹ فکشن کے زمرے میں، ملیالم فلم 'ساکشتکارم' نے گڈمنڈ ہیلس مسل کی ڈنمارک کے جزائر فیرو کی فلم 'برادر ٹرول' کے ساتھ سلور کونچ ایوارڈ اشتراک کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-2aTZA1.jpg

سدیش بالن کی ساکشتکارم (ملیالم) فلم سے محبت کرنے والوں کو اپنی پیاری بیوی کی موت پر ماتم کرنے والے آدمی کی اندرونی جدوجہد اور سفر میں لے جاتی ہے اور انہیں حصہ لینے کی دعوت دیتی ہے نیز اس کی چھٹکارے کی تلاش سے متاثر ہوتی ہے۔ فلم کو بہترین شارٹ فکشن فلم کا ایوارڈ بہت ہی متحرک اور جذباتی کہانی کے لیے ملا ہے جو مذہبی حدود کو عبور کر کے انسانیت کو مضبوط کرتی ہے۔ فلم ساز سدیش بالن آئی آئی ٹی بمبئی کے آئی ڈی سی اسکول آف ڈیزائن میں کمیونیکیشن ڈیزائن فیکلٹی ممبر ہیں، جسکے وہ سابق طالب علم بھی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-3a84OA.jpg

ڈنمارک کے جزائر فیرو کی فلم ’برادر ٹرول‘ دو بھائیوں میں سے بڑے بھائی کے اچانک کھو جانے کے بعد اپنے نازک رشتے کو بچانے کی جدوجہد کو پیش کرتی ہے۔ ایوارڈز میں چاندی کا شن کونچ، ایک سرٹیفکیٹ اور 2.5 لاکھ روپے نقد انعام کی شکل میں ہیں جو ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے درمیان یکساں طور پر شئیر کرنےکے لئےہیں۔

بہترین اینی میشن فلم:’پرنس ان اے پیسٹری شاپ‘ (پولینڈ)

پولش فلمساز کیٹارزینا اگوپسووِچ کی ہدایت کاری میں بننے والی ’پرنس ان اے پیسٹری شاپ‘نے بین الاقوامی مقابلے کے زمرے میں بہترین اینی میشن فلم کے لیے سلور کونچ جیتا۔ ’پرنس ان اے پیسٹری شاپ‘ خوشی کے بارے میں علامتی مزاحیہ کہانی ہے۔ یہ ایک فلسفیانہ تمثیل ہے جو ایک کیفے میں کیک کھاتے ہوئے جوڑے کے بارے میں بنیادی مسائل کو چھو رہے ہیں جو ہر کسی کے ساتھ ہوتے ہیں یعنی خوشی کی گمراہی۔ اس ایوارڈ میں چاندی کونچ، ایک سرٹیفکیٹ اور5 لاکھ روپے نقدکا انعام ہے جو ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے درمیان یکساں طور پر شئیر کرنےکے لئےہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-4aGOAO.jpg

اطالوی فلم ساز نکولا پیویسان کےزیر ہدایت کاری اور پروڈیوس کردہ ’کلوزڈ ٹو دی لائٹ‘ نے اس ایڈیشن میں 'پرمود پتی - سب سے زیادہ اختراعی / تجرباتی فلم‘ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ نکولا پیویسان کو ٹرافی اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ 100000 روپے کا نقد انعام ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-5aMOWE.jpg

مدھولیکا جلالی کی ’گھر کا پتا‘ اور فلمز ڈویژن کی پروڈکشن، 'ابھودا کھیتان کے ذریعہ پیش کردہ ’کون کہتا ہے دی لیپچاز آر ونشنگ؟ کابین الاقوامی جیوری نے خصوصی ذکر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-6aYPYA.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-7aBZ34.jpg

ایم آئی ایف ایف 2022 کی بین الاقوامی جیوری کی صدارت ایرانی نژاد فرانسیسی دستاویزی فلم ساز مینا راد نے کی جس میں اسرائیلی فلمساز ڈین وولمین، مشہور وائلڈ لائف فلمساز سبھیہ نلاموتھو، فرانسیسی فلم ساز جین پیئر سائرے، نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ صحافی اور مصنف اننت وجے شامل تھے۔

حصہ دوم: قومی مقابلہ ایوارڈز

اوجاسوی شرما کی ہدایت کاری والی 'ایڈمٹڈ' نے قومی مقابلہ سیکشن میں بہترین دستاویزی فلم (60 منٹ سے اوپر) کا سلور کونچ ایوارڈ جیتا ہے۔ 'ایڈمٹڈ' پنجاب یونیورسٹی کے پہلے ٹرانس جینڈر طالب علم دھننجے چوہان کی متنازعہ زندگی پر ایک سوانحی دستاویزی ڈرامہ ہے۔ جیوری نے فلم کے زبردست اور بہادر مرکزی کردار کا خصوصی ذکر کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-8a79XG.jpg

آسامی ہدایت کار ایمی باروا کی ہدایت کاری میں اور مالا باروا کی پروڈیوس کردہ ’اسکریمنگ بٹر فلائیز‘ نے قومی مقابلہ سیکشن میں بہترین دستاویزی فلم (60 منٹ سے کم) کا سلور کونچ ایوارڈ جیتا ہے۔ جیوری نے حوالہ دیا کہ یہ ایوارڈ 'چیخنے والی تتلیوں' کو اس کی کہانیوں کی غیر متزلزل بیانیہ کے لیے دیا گیا ہے جن میں بین مذہبی شادیوں کے متاثرین بہادری سے اپنےاوپر ہوئے وحشیانہ تشدد کو دستاویز اتی شکل دینےکے لیے آگے آئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-9aQS9M.jpg

شری ستیپال سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی ’گیرو پترا‘ نے قومی مقابلہ سیکشن میں ’بہترین مختصر افسانہ فلم‘ (45 منٹ تک) کے لیے سلور کونچ جیتا۔ یہ فلم ایک اسٹریٹ ٹائپسٹ کی زندگی کی پیروی کرتی ہے جو ایک سیاسی جال میں پھنس جاتا ہے جب اسکے ذریعہ ایک پراسرار عورت کے لیے ٹائپ کردہ ایک خط، مقامی اخبار میں شائع ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-10aZ49D.jpg

ادیتھی کرشنا داس کی ہدایت کاری میں بننے والی ’کنڈیتنڈو (اسے دیکھا)‘ کو کیرالہ کی تخیلی لوک داستانوں پر لطیف انداز میں مزاحیہ شکل میں پیش کرنے کے لیے قومی مقابلہ سیکشن میں بہترین اینیمیشن فلم کے لیے سلور کونچ سے نوازا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-11a621N.jpg

دادا صاحب پھالکے چتر نگری ایوارڈ برائے بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر

ایم آئی ایف ایف 2022 میں بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا دادا صاحب پھالکے چتر نگری ایوارڈ، بمل پودار کو ان کی فلم ’رادھا‘ کے لیے دیا گیا ہے۔ کولکتہ کے ماحول میں پرورش ہونے والی کہانی ’رادھا‘ ایک بزرگ خاتون اور اس کے ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ تعلقات کے گرد گھومتی ہے جسے اس نے دل سے پالا ہے۔ ایوارڈ میں ٹرافی، سرٹیفکیٹ اور ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-12a23DC.jpg

بہترین طالب علم فلم کے لیے آئی ڈی پی اے ایوارڈ

ایم آئی ایف ایف 2022 میں بہترین طالب علم فلم کا آئی ڈی پی اے ایوارڈ رشی بھومک کی ہدایت کاری میں بننے والی بنگالی فلم ’میگھا‘ کو دیا گیا ہے۔ یہ میگھا کی ایک چھوٹی بچی کی کہانی سناتی ہے جو ایک خوفناک راز رکھتی ہے جو آہستہ آہستہ اس کی حقیقت کو مسخ کر دیتی ہے۔ جیوری نے حوالہ دیتے ہوئے یہ ایوارڈ ایک سنجیدہ تھیم سے نمٹنے کے لیے اینی میشن کے اس کے نادر استعمال کے لیے دیاہے جس کے بارے میں خاندانی حلقوں میں بھی شاذ و نادر ہی بات کی جاتی ہے اور اس رنگ کے بے دریغ استعمال کے لیے ہے جو اس کے تھیم کی اہمیت کو بڑھاتا ہے اور اس کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایوارڈ میں ٹرافی، سرٹیفکیٹ اور 1 لاکھ روپے کی انعامی رقم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1-13aTJ2A.jpg

ایم آئی ایف ایف 2022 میں نیشنل جیوری کی صدارت قومی ایوارڈ یافتہ فلم میکر سنجیت نارویکر نے کی جس میں بنگلہ دیش کے نامور فلمساز/ پروڈیوسر طارق احمد، تھیٹر آرٹسٹ جیاسری بھٹاچاریہ، سری لنکا کے صحافی اور فلم نقاد ایشلے رتناوی بھوشن اور تجربہ کار فلم ایڈیٹر سبھاش شیش بھی شامل تھے۔

ایم آئی ایف ایف 2022 میں دیئے گئے تکنیکی ایوارڈز کی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

ایم آئی ایف ایف 2022 ویلیڈکٹری کی تفصیلی پریس ریلیز یہاں ہے۔

*****

U.No.6115

(ش ح - اع - ر ا) 



(Release ID: 1831234) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Malayalam