سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج ’’شریشتا‘‘اسکیم کا آغاز کیا

Posted On: 03 JUN 2022 4:58PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،3 جون 2022/

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج، اہدافی علاقوں میں ہائی اسکول میں طلباء کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم’’شریشتا‘‘اسکیم کا آغاز کیا ۔

جن معززین نے تقریب میں شرکت کی اُن میں جناب اے نارائن سوامی، ریاستی وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات، جناب آر سبرامنیم، سکریٹری برائے محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات، جناب      سریندر سنگھ ایڈیشنل سکریٹری، ڈاکٹر مہیش شرما، ایم پی، گوتم بدھ نگر شامل ہیں۔ یہ اسکیم ایس سی طلباء کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی جن کی رسائی اعلیٰ معیاری تعلیم تک نہیں ہو سکی ہے۔ یہ اقدام ان کی زندگی کی بہتری کے لیے زبردست تبدیلی لائے گا۔

اہدافی علاقوں میں طلباء کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم (شریشتا) اس مقصد کے ساتھ وضع کی گئی ہے کہ معیاری تعلیم اور غریب ترین لوگوں کو بھی مواقع فراہم کیے جائیں۔

آئینی مینڈیٹ کے مطابق درج فہرست ذات کے طلباء۔ درج فہرست ذات برادریوں کے طلباء، طویل عرصے سے عدم مساوات کا شکار تھے، انہیں معیاری تعلیم سے دور رکھا گیا تھا اور ایک ایسی صورتحال جو کہ مناسب تعلیم کی کمی کی وجہ سے آنے والی نسلوں کے لیے نقصانات کو برقرار رکھتی ہے۔

بغیر کسی امتیاز کے تعلیمی سہولیات مہیا کرانے اور اسے پھیلانےکی حکومت کی کوششوں نے تقریبا آفاقی رسائی حاصل کرنے میں اچھا کام کیا ہے۔ تاہم، معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کا مقصد جو ایک یکساں کھیل کا میدان فراہم کرتا ہے، ابھی تک حقیقت سے بہت دور ہے۔ اسی مناسبت سے، محکمہ نے ایک نئی پہل کے طور پر اعلیٰ درجے کے پرائیویٹ رہائشی اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اسکیم کو ہونہارایس سی طلباء کے لئے متعارف کرایا ہے جو ایسے اسکولوں کی فیس برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

حکومت کی کوششوں نے بغیر کسی امتیاز کے تعلیمی سہولیات مہیا کرانے اور اسے پھیلانے اور یکساں رسائی حاصل کرنے میں اچھا کام کیا ہے۔ تاہم، معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کا مقصد جو ایک یکساں میدان فراہم کرتا ہے، ابھی تک حقیقت سے بہت دور ہے۔ اسی مناسبت سے، محکمہ نے ایک نئی پہل کے طور پر اعلیٰ درجے کے پرائیویٹ رہائشی اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اسکیم کو ہونہارایس سی طلباء کے لئے متعارف کرایا ہے جو ایسے اسکولوں کی فیس برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

اہدافی علاقوں کے ہائی اسکولوں میں طلباء کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم (شریشتا) ملک بھر میں سی بی ایس ای سے منسلک معروف رہائشی اسکولوں میں ہونہار لیکن غریب ایس سی  طلباء کے لیے اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرتی ہے۔ 9ویں اور 11ویں جماعت میں داخلے کے لیے ہر سال تقریباً 3,000 نشستیں فراہم کی جاتی ہیں اور اسکول کی فیس اور رہائشی چارجز کا پورا خرچ محکمہ برداشت کرتا ہے۔ درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء، جو موجودہ تعلیمی سال میں 8ویں اور 10ویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں، اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے اہل ہیں، ان کا انتخاب ایک شفاف طریقہ کار قومی داخلہ ٹیسٹ شریشٹا (این ای ٹی ایس) کے ذریعے  کیا جاتا ہے، جو کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے۔ 9ویں اور 11ویں جماعت میں داخلے کے لیے ایس سی کمیونٹی میں معاشی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء، جن کے والدین کی سالانہ آمدنی 2.5 لاکھ روپے تک ہے وہ اہل ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو، ای کاؤنسلنگ کے پروسیس پر عمل کرنے کے بعد، ان کی تعلیمی حوصلہ افزائی کے لیے ملک میں کہیں بھی ان کے پسند کے اسکول میں داخلہ دیا جاتا ہے۔ 12ویں جماعت تک ان کی تعلیم کی تکمیل تک اسکول کی فیس اور ہاسٹل کے اخراجات کی کل لاگت محکمہ برداشت کرے گا۔ اس کے بعد اس اسکیم کے طلباء اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے محکمہ کی دیگر اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کی تفصیلی تقریر اس لنک کے ذریعے یہاں منسلک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2022/jun/doc20226361401.pdf

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6081

 



(Release ID: 1831020) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Marathi , Hindi