بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پاور سِسٹم آپریشن کارپوریشن  نے بجلی کے گرڈ کے بہتر انتظام کے لئے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 03 JUN 2022 5:17PM by PIB Delhi

نیشنل گرڈ آپریٹر پاور سِسٹم آپریشن کارپوریشن  نے آج ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ساتھ  ایک مفاہمت کنامے پر دستخط کئے جس کے مطابقفریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پورے ہندوستان کے پاور سسٹم آپریٹرز بجلی کے ہندوستانی نظام کے بہتر انتظام اور تجزیہ کے مقصد کے لئے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ذریعہ فراہم کردہ موسم کی معلومات سے استفادہ  کریں گے۔

 

مفاہمت نامے پر پاور سِسٹم آپریشن کارپوریشن  کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب ایس آر نرسمہن اور ڈاکٹر مرتیونجے موہاپاترا نے دستخط کئے جو ہندستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ دستخط پاور سِسٹم آپریشن کارپوریشن  کے نارتھ ریجن لوڈ ڈسپیچ سنٹر کے دفتر میں کئے گئے۔ میٹنگ میں دونوں طرف کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LS5K.jpg

ہندستانی محکمہ موسمیات ہر گھنٹے یا اس سے کم وقفوں پر موجودہ موسم کی معلومات فراہم کرے گا۔ شناخت شدہ اسٹیشنوں کے لئے یہ  محکمہ درجہ حرارت، ہوا میں نمی، ہوا کی رفتار اور ہوا کی سمت کی اطلاع دینے کے علاوہ اگلے 36 گھنٹوں تک بارش کی پیشن گوئی کرے گا۔ یہ پہاڑی ریاستوں اور پہاڑی علاقوں سے گزرنے والی اہم ٹرانسمیشنلائنوں کے راستے میں برف باری کی پیش گوئی بھی فراہم کرے گا۔ یہ قابل تجدید توانائی پلانٹ کے مقامات پر موسم کے پیرامیٹر کی پیشن گوئی بھی کرے گا۔

 

پاور سِسٹم آپریشن کارپوریشن   اور ہندوستانی محکمہ موسمیات کے درمیان سابقہ مفاہمت نامے پر 18 مئی 2015 کو دستخط کئے گئے تھے۔

 

پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن مرکزی وزارت بجلی کے تحت مکمل طور پر حکومت ہند کا شیڈول اے ادارہ ہے۔ قومی بجلی گرڈ کے مربوط آپریشن کو محفوظ طریقے سے یقینی بنانا اس کی ذمہ داری ہے۔ یہ الیکٹرسٹی ایکٹ مجریہ 2003 کے تحت پانچ ریجنل لوڈ ڈسپیچ سینٹروں (آر ایل ڈی سیز) اور نیشنل لوڈ ڈسپیچ سینٹر (این ایل ڈی سی) پر مشتمل ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ک ا

 


(Release ID: 1830929) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Marathi , Hindi