وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندستانی فضائیہ کے اڈوں سے عام ہوائی جہاز  وں کونقل و حرکت کی سہولت فراہم کرنے کی خاطرآر سی ایس  اُڑان اور ائیر فیلڈ انفرا اسٹرکچر میں توسیع  کے لئے ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کو ہندستانی فضائیہ اراضی کی منتقلی

Posted On: 03 JUN 2022 4:53PM by PIB Delhi

 

عزت مآب وزیر اعظم کے اُڑے دیش کا عام ناگرک (اُڑان)  وژن کے مطابق اور علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم (آر سی ایس) کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ہندوستانی فضائیہ نے کام کرنے کی اجازت دیدی ہے اور سات مقامات پر ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کو وزارت دفاع کے ذریعہ  دفاعی استعمال کی زمین حوالے کردی ہے۔ ان مقامات کے نام باگ ڈوگرہ، دربھنگہ، آدم پور، اترلائی، سرساوا، کانپور اور گورکھپور ہیں۔ ائیر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اب آر سی ایس  اُڑان اسکیم کے تحت عام پروازیں چلانے کے لیے ہندستانی فضائیہ کے موجودہ ہوائی اڈوں کا استعمال کرے گا۔ عام ٹرمینلز کی تیاری اور آر سی ایس پروازیں شروع کرنے کے لئے تقریباً 40 ایکڑ اراضی اور ضروری ایئر فیلڈ انفراسٹرکچر  حوالے کی جا رہی ہے۔

 

ان مقامات پر فضائی رابطہ فراہم کرنے سے معیشت کو فروغ حاصل ہو گا اور علاقوں کی ترقی ہوگی۔ مزیدیہ کہ ہندستانی فضائیہ چھ مقامات پرعام ہوائی اڈوں کی توسیع کے لئے بھی دفاعی اراضی حوالے کر رہی ہے جو آر سی ایس کے تحت آنے والے مقامات کے علاوہ  ہیں۔ ان کے نام  سری نگر، تنجاور، چندی گڑھ، لیہہ، پُنے اور آگرہ ہیں۔ اس سے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے اور مال برداری کے انفراسٹرکچر کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے موجودہ ٹرمینلوں اور سہولتوں کا دائرہ وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔

***

ش ح ۔ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1830916) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi