وزارت اطلاعات ونشریات

آئی آئی ایم سی میں سال 2022کے لئے داخلے شروع ، درخواستیں 18جون سے پہلے تک سی یو ای ٹی کے توسط سے قبول کی جائیں گی


آئی آئی ایم سی ، ملک میں سب سے زیادہ ترجیح دیاجانے والا ذرائع ابلاغ کی تعلیم کا ادارہ ہے

Posted On: 03 JUN 2022 1:29PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی ) نے ماس کمیونیکیشن اورصحافت کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورسز میں داخلوں  کے لئے داخلے کے عمل کا آغاز کردیاہے ۔ اس سال سے آئی آئی ایم سی میں داخلے ، مرکزی یونیورسٹی کے داخلہ امتحان –سی یو ای ٹی کے توسط  سے کئے جائیں گے۔ یہ امتحان  ، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) منعقد کرے گی ۔ خواہشمند امیدوار https://cuet.nta.nic.in/.پرآن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔سال 2022کے لئے آئی آئی ایم سی میں داخلوں کی غرض سے اندراج کرانے کی آخری تاریخ 18جون ، 2022ہے ۔ آئی آئی ایم سی میں انگریزی صحافت میں پی جی ڈپلومہ ، ہندی صحافت میں پی جی ڈپلومہ ، ایڈورٹائزنگ اور تعلقات عامہ میں پی جی ڈپلومہ ، ریڈیو اورٹی وی صحافت میں پی جی ڈپلومہ اورڈجیٹل میڈیا میں پی جی ڈپلومہ میں داخلے کے لئے داخلہ امتحان ، این ٹی اے کے ذریعہ سی یوای ٹی پی جی کے ساتھ ساتھ منعقد کئے جائیں گے ۔

مختلف کورسز میں داخلے ، کاؤنسلنگ کے ایک عمل کے ذریعہ کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تفصیلات جلد ہی آئی آئی ایم سی کی ویب سائٹ www.iimc.gov.in. پردستیاب کی جائیں گی ۔

البتہ اڑیہ ، مراٹھی ، ملیالم اوراردو صحافت میں پی جی ڈپلومہ کو رسیز کے لئے داخلہ امتحان ، الگ سے منعقد ہوں گے اوران کورسز کے لئے داخلہ فارمس ، آئی آئی ایم سی کی ویب سائٹ www.iimc.gov.in پرجلد ہی جاری کردیئے جائیں گے ۔

ایڈمیشن انچارج پروفیسر گووندسنگھ نے بتایاہے کہ جن امیدواروں کے پاس  ایک تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کسی بھی شعبہ  میں بیچلر کی ڈگری ہے ، وہ آئی آئی ایم سی میں داخلے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اور جوطلباء اپنی بیچلر کی ڈگری کے آخری سال /سیمسٹر کے امتحان میں شامل ہوں چکے ہیں /یا شامل ہورہے ہیں ، وہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ کورس مکمل ہوجانے کے بعد ، ڈپلومہ اسی صورت میں تفویض کیاجائے گا کہ جب ڈگری کے اصل سرٹیفکیٹ کو تصدیق کے لئے آئی آئی ایم سی دفتر میں پیش کیاجائے گا۔

کسی بھی سوال کے لئے ، درخواست گزار، اکیڈمک ڈپارٹمنٹ ، انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن  ، ارونا آصف علی مارگ ، نئی دہلی -110067سے  رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔ ٹیلی فون نمبر س ہیں :26742920-011،26742940،26742960(ایکسٹنشن 233) موبائیل نمبر -9818005590(موبائل نمبر 9871182276 صرف موبائل ایپ پیغام کے لئے )

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Poster1WT05.jpeg

 

*******

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6074



(Release ID: 1830789) Visitor Counter : 151