وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

‘دی گیلوس ’ شمال مشرقی ثقافت کے بارے میں لوگوں کوواقف کرانے کی کوشش ہے: اپک گڈی


‘دی سانگس وی سنگ، دی ڈرمس وی بیٹ ’ نوکٹے قبائل کی صدیوں  پرانی روایت  کوتوڑنے کی ایک کہانی ہے: کومبونگ درنگ

Posted On: 31 MAY 2022 5:49PM by PIB Delhi

  ‘دی گلوس ’ ‘دی سانگس وی سنگ، دی ڈرمس وی بیٹ  ’ اروناچل پردیش کی 2 ڈاکومینٹری فلمیں  ہیں، جنہیں # ایم آئی ایف ایف  2022 کے لئے خصوصی طور پرشمال مشرقی فلم پیکج میں جگہ ملی ہے۔جب ان دوفلموں کے ڈائریکٹر  س  اپک گڈی اور کومبونگ درنگ   فیسٹول کے موقع پر # ایم آئی ایف ایف   ڈائیلاگ کے لئے ایک ساتھ آئے تو یہ  اروناچل پردیش کے قبائلیوں  کی   ثقافت اور تہذیب   پر ایک علمی سیشن ثابت ہوا  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-1DVU2.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-2V73N.jpg

بات چیت کی شروعات کرتے ہوئے ‘ دی گیلوس ’ کے ڈائریکٹر اپک گڈی نے کہا کہ ان کی فلم گلوس کا ایک  نسلی اور ثقافتی   تنوع کا  مطالعہ  ہے،  جن قبائل سے  اس کا تعلق  ہے ۔انہو ں  نے کہا کہ کھانے کی عادتیں  ،رہائشی  پیٹرن  ، عقائد  اور قبائلیوں کے دیگر پہلوؤں  کوفلم میں  پیش کیا گیا ہے۔ میدانی علاقوں  کے لوگ  پہاڑیوں کی ثقافت سے واقف نہیں ہیں۔ اسکول کے ذریعہ میں  اپنے ہندوستانی بھائیوں  اور بہنوں  کو ہندوستان کے شمال مشرق کے لوگوں اور ان کی زندگی کے بارے میں  تعلیم دینے کی کوشش کررہا ہوں۔فلم ،اروناچل  پردیش  حکومت  کے  ذریعہ اسپانسر  کی  گئی ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-3TSB1.jpg

‘دی سانگ وی سنگس  ،  دی ڈریمس وی بیٹ کے ڈائریکٹر  کومبونگ درنگ   نے کہا کہ ان کی فلم بتاتی ہے کہ کس طرح اروناچل پردیش میں  نوکٹے قبائل نے اپنی برادری میں   ایک صدیوں  پرانی روایت   کو ختم کیا ہے تاکہ خواتین کو  ایک لاگ ڈرم  کے قیام کی تقریب میں  ڈرم بجانے کی اجازت مل سکے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ فلم نوکٹے قبائلیوں  کے ذریعہ استعمال کی جانے والی کاشک  زبان کے مختلف  پہلوؤ ں  کو بھی دریافت کرتی ہے۔

فلمو ں  پر بریفنگ 

دی گیلوس

اپک گڈی  کی ہدایت کاری میں بنی فلم ایک وسطی  ہمالیائی قبائل ، گیلوس کے  نسلی اور ثقافتی تنوع کے مطالعے  پر مبنی ہے،  جو اروناچل پردیش   کے متعدد قدیم  قبائلیوںمیں سے ایک ہے  ۔ یہ قبائلی سماج   اور ثقافت کی دریافت کرتا ہے ،جس میں  ان کی  علمی روایات ،قدیم ادویات  اور کھانے کی عادتیں  شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-4LQ29.jpg

دی سانگ وی سنگس ، دی ڈرمس وی بیٹ 

کیا ہوتا ہے جب کسی  برادری  کو اپنی سب سے اہم روایات میں سے ایک پرعمل آوری کرنی ہوتی ہے لیکن  ان میں سے سب سے بڑا بھی یہ نہیں جانتا کہ اسے کیسے کیا جائے ؟ اس دلدل  میں  پھنس کر  ، شمال مشرقی ہندوستان میں  ترپ ضلع   کے نوکٹے قبائل کا ایک ذیلی گروپ ،  کاسک کمیونٹی  ایک خصوصی ثقافت کے طور پر اپنے مستقبل  کی عکاسی کرتے ہوئے اپنے ماضی کو پھر سے جینے   کے سفر پر نکل پڑتا ہے۔فلم  کی ہدایت کاری کومبونگ درم نے کی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-5FY4H.jpg

ڈائریکٹر کے بارے میں

اپک گڈی

اپک گڈی، اروناچل پردیش کے ایک آزادفلم ساز اور ایڈیٹر ہیں ۔ انہوں نے صحافت  اور  مواصلات میں  ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

کومبونگ درنگ  

کومبونگ درنگ  اروناچل پردیش کے ایک آزاد فلم ساز ہیں، جنہیں ان کی فلم واکنگ دی سٹی کے لئے دھرم سالہ بین الاقوامی فلمی میلہ (2014) کے لئے پہلی فلم فیلو کے  طورپر منتخب کیا  گیا تھا ۔ ان کی فلموںمیں ‘نو ک مری ڈیکّے  یو یو گاگا گوکتوآنم  کڈنگ ( یہ نغمے لولا بیز یوزڈ ٹو سنگ) شامل ہیں۔

*************

 

ش ح۔ع ح۔رم

(03-06-2022)

U-6071


(Release ID: 1830771) Visitor Counter : 186


Read this release in: Marathi , English , Hindi