وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پھلوا خامکار کی پہلی مختصر فلم ’ماسا‘ (مچھلی) کو 17ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے بین الاقوامی مقابلے کے زمرے میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا


’ماسا‘ ساس اور بہو کے درمیان نازک رشتے  کا انکشاف  کرتی ہے: ڈائریکٹر پھلوا خامکار

فلم جواب دیتی ہے کہ کیا درد کی ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقلی کے شیطانی دائرے کو کبھی توڑا جا سکتا ہے: اداکار امروتا سبھاش

Posted On: 31 MAY 2022 6:35PM by PIB Delhi

فلم کے ڈائریکٹر اور معروف ڈانسر، کوریوگرافر پھلوا خامکار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’ماسا‘ مختصر فلم مختلف عمر کے گروپوں میں دو خواتین کے درمیان تعلق کی کہانی ہے، اور ان دونوں خواتین کی انفرادی زندگی کو بھی پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ممبئی میں منعقد ہونے والے 17ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف ) کے تیسرے دن، پھلوا نے آج ’ایم آئی ایف ایف  ڈائیلاگز‘ (جہاں فلم بنانے والے ڈیلگیٹس کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں) کے ذریعے مندوبین سے بات چیت کی۔ فلم میں ’کیتکی‘ کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکار امرتا سبھاش بھی موجود تھیں۔

’ماسا‘ کی کہانی اداکار اور مصنف سندیش کلکرنی نے لکھی ہے۔ یہ فلم ساس اور بہو کے رشتے کے گرد گھومتی ہے اور اس رشتے میں ایک ’عورت‘ کے غیر محسوس جذبات کو سامنے لاتی ہے۔ فلم رخما بائی کا مرکزی کردار، ایک بوڑھی بیوہ ایک سخت، خود مختار عورت ہے۔ ایک سڑک حادثے میں اپنے بیٹے کی بے وقت موت کے بعد، وہ بہو کیتکی کی مدد سے لنچ باکس پیش کرنا شروع کر دیتی ہے تاکہ دونوں کام پورا کر سکیں۔ دونوں خواتین نے اپنے غم کو کام میں دفن کر دیا ہے لیکن یہ ان کے گرد بھوت کی طرح منڈلا رہا ہے۔ ان کی بے جان  زندگی ایک نئے گاہک سومیدھ کے داخلے سے ہل گئی ہے، جو کیتکی اور اس کے بیٹے انیکیت کو پسند کرتا ہے۔ گاؤں کی ایک 75 سالہ بیوہ عورت جس کی ایک بیوہ بہو اور ایک پوتا ہے، اس صورت حال کا سامنا کیسے کر سکتی  ہے؟ جواب جاننے کے لیے فلم ضرور دیکھیں۔ تجربہ کار اداکار جیوتی سبھاش نے رخما کا کردار ادا کیا تھا جبکہ سندیش کلکرنی کا بھی فلم میں اہم کردار ہے۔

امروتا سبھاش نے کہا کہ ’ماسا‘ اس بات پر بھی تبصرہ کرتی ہے کہ کس طرح بزرگ، جنہوں نے اپنی جوانی میں تکلیفیں برداشت کی ہیں، نادانستہ طور پر چھوٹوں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا  ’’بہو ہونے پر ساس نے بہت دکھ اٹھائے ہیں۔ جب وہ ساس بنتی ہے تو بہو کے ساتھ وہی سلوک کرتی ہے۔ یہ ہر رشتے میں نظر آتا ہے۔ یہ ذہنیت ایک شیطانی دائرے کو جنم دیتی ہے اور تعلقات میں مسائل کا باعث بنتی ہے۔ فلم میں اس تناؤ کو دکھایا گیا ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ آیا یہ ختم ہوتا ہے یا نہیں،ایک شخص کو فلم دیکھنا پڑے گی‘‘۔

فلم کی شوٹنگ رائے گڑھ ضلع کے ناگون میں کی گئی ہے۔ کہانی کونکنی پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ کوریوگرافر کے طور پر ایک وسیع تجربہ رکھنے کے بعد، فلم کی ہدایت کاری، پھلواخامکار کے لیے مختصر فلم بالکل مختلف تجربہ تھا۔ پھلوا خامکار  نےمزید  کہا، لیکن رقص اور خاص طور پر تال کے عادی ہونے نے فلم کی ہدایت کاری میں بہت مدد کی۔ ’’بہترین اداکاروں کے علاوہ، سنیماٹوگرافر امول گولے، ایڈیٹر کشتی کھنڈاگلے، موسیقار نیلیش محیر نے ٹیم کو مضبوط کیا‘‘۔

خامکار نے کہا کہ  ایم آئی ایف ایف  مختصر فلموں کو فروغ دینے اور انہیں ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنے کا ایک بہترین فورم ہے۔ 17ویں ایم آئی ایف ایف  میں نمائش کے لیے مختلف موضوعات پر بنائی جانے والی مختصر فلمیں، دستاویزی فلمیں اور اینی میشن فلمیں فلم کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔ یہ میلہ آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں 4 جون تک جاری رہے گا۔

****

PIB MIFF Team | RA/MC/DR/MIFF-29

We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!

Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove

If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.

For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.

****

 

 

 U.No:6067

ش ح۔اک۔س ا


(Release ID: 1830741) Visitor Counter : 142


Read this release in: Marathi , English , Hindi