وزارت اطلاعات ونشریات

ایم آئی ایف ایف ڈائیلاگ میں ہیمنت راجارام شندے کا کہنا ہے کہ  خوبصورت انداز میں پیش کی گئی سادہ کہانی ناظرین کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے

Posted On: 31 MAY 2022 6:52PM by PIB Delhi

ہم نے ڈیجیٹل طور پر بہت ترقی کی ہے، لیکن پھر بھی خوبصورت انداز میں پیش کی گئی ایک سادہ کہانی ہمیشہ ناظرین کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ یہ بات ہدایت کار ہیمنت راجارام شندے نے آج 17ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر منعقدہ #ایم آئی ایف ایف  ڈائیلاگ میں کہی۔

8-1XOUG.jpg

اپنی فلم’ جنگل منگل‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہیمنت نے کہا، یہ فلم پہلے سے کبھی نہ دیکھی جانے والی رنگ، ساخت اور کنٹراسٹ پیش کرتی ہے کیونکہ ہرساخت  اصلی اور ہاتھ سے پینٹ کیا گیا ہے۔ یہی فلم کی خوبصورتی ہے۔

 

ڈائریکٹر نے مزید کہا، ’’ٹیم نے کرداروں کا انتخاب کیا ہے اور کہانی کو اس انداز میں پیش کیا ہے، تاکہ یہ بچوں کو دیگر سیریز کے برعکس ہلکا، کم پرتشدد، دلچسپ اور مزاحیہ تجربہ فراہم کرے‘‘۔

فلم جنگل منگل کے بارے میں

8-2AYQF.jpg

ڈائریکٹر: ہیمنت راجارام شندے

پروڈیوسر: ہیمنت راجا رام شندے

مصنف: نتن نتھوجی کامونے

  ڈی او پی : نتن کمون

  ایڈیٹر: ہیمنت راجارام شندے

ڈائریکٹر کی زندگی:

 

ہیمنت راجارام شندے ایک اینیمیشن ڈائریکٹر ہیں جن کے پاس سی جی اینیمیشن اور وی ایف ایکس میں ملکی اور بین الاقوامی ٹیلی ویژن سیریز، اشتہارات اور فیچر فلموں میں بیس سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے 3ڈی اینیمیشن پروجیکٹس جیسے نوڈی ٹی وی سیریز، رامائن اور ٹون پور کا سپر ہیرو کی سربراہی کی ہے، جس میں 3ڈی  اینیمیشن اور لائیو ایکشن دونوں کو مربوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی کلٹ کلاسک شولے کے 2ڈی  سے 3ڈی  سٹیریو کی تبدیلی کی قیادت کی اور متحرک ٹیلی ویژن سیریز موٹو پتلو کی ترقی میں ٹیم کے بنیادی ارکان میں سے ایک تھے۔

خلاصہ:

جنگل منگل چاند کو پکڑنے کے ان کے خفیہ مشن کے لیے جنگلیوں اور منگلیوں کے درمیان ایک معنیٰ انگیز کامیڈی ہے۔ رات کے ایک مختصر وقفے کے دوران جب ان کا سیارہ مریخ زمین کے قریب آتا ہے، منگل کے باشندے اپنے بادشاہ کی ہدایت پر اپنے مشن کے لیے درکار خفیہ اشیاء چرانے کے لیے جنگل میں داخل ہوتے ہیں۔ یہ جنگلیوں کی طرف سے مزاحمت کا آغاز کرتا ہے، جس سے مزاحیہ لمحات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

PIB MIFF Team | SSP/AA/DR/MIFF-34

We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!

Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove

If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.

For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.

****

 

U.No:6066

ش ح۔اک۔س ا



(Release ID: 1830737) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Marathi