وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر داخلہ جناب امت شاہ آج نئی دہلی میں تلنگانہ کے  یوم قیام  کی تقریبات میں شرکت کی


وزیر اعظم کا یقین ہے کہ ریاستوں کی ترقی ملک کی ترقی کا باعث بنے گی: جناب امت شاہ

ہر ریاست کی ایک ثقافت، ایک زبان، ایک کھانا ہوتا ہے اور ان تمام اختلافات کے باوجود ہندوستان کی ایک روح ہے اور وہی روح ملک کو متحد رکھتی ہے: جناب امت شاہ

حکومت ہند تلنگانہ ریاست کو تمام ضروری تعاون فراہم کر رہی ہے: شری جی کے ریڈی

Posted On: 02 JUN 2022 10:28PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت نے آج ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں تلنگانہ کے قیام کے دن کی تقریبات کا اہتمام کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ثقافت، سیاحت اور ڈونیر  (شمال مشرقی علاقہ جات کا محکمہ )کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ و ثقافت محترمہ۔ میناکشی لیکھی، وزیر مملکت برائے ثقافت جناب ارجن رام میگھوالالسو نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر جناب امت شاہ نے تلنگانہ کے دن کی تقریبات کو آزادی کا  امرت مہوتسو میں شامل کرنے اور اس کی ثقافت کو پوری قوم کے سامنے لانے کے لیے جناب جی کے ریڈی کو مبارکباد دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ریاست کی ایک ثقافت، ایک زبان، ایک کھانا ہوتا ہے اور ان تمام اختلافات کے باوجود ہندوستان کی ایک روح ہے اور یہی روح ہندوستان کو متحد رکھتی ہے۔ وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ حکومت نے ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لیے 15-2014 اور 22-2021 کے درمیان 2,52,202 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پختہ یقین ہے کہ ریاستوں کی ترقی ملک کی ترقی کا باعث بنے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی تاریخ تنازعات کی رہی ہے۔

وزیر داخلہ کے خطاب سے متعلق  پوری پریس ریلیز کے لئے یہاں پر کلک کریں۔

مرکزی وزیر جناب جی کے ریڈی نے کہا کہ حکومت ہند ریاست تلنگانہ کو تمام ضروری تعاون فراہم کررہی ہے اور تلنگانہ کے کسانوں سے دھان کی خریداری اس کا ثبوت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 15-2014  میں تلنگانہ کے کسانوں کو فراہم کردہ ایم ایس پی کی قیمت 3,400 کروڑ روپے تھی۔ آج 8 سال بعد، تلنگانہ کے دھان کے کسانوں کو منتقل کی گئی ایم ایس پی کی قیمت 26,600 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ جس میں تقریباً 8 گنا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت ہند ایک  لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کی  شاہراہیں ریاست تلنگانہ میں بنا رہی ہے۔

اس تقریب میں  پہلی بار محسوس کیا گیاکہ  حکومت ہند 'یوم تلنگانہ' یا 'تلنگانہ کے   قیام   کا دن' منا رہی ہےتاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس یادگار کو مناسب طریقے  سے منایا جائے ۔

اس پروگرام کا مقصد ثقافت، وراثت، فن تعمیر کی عظمت اور ہندوستان کی سب سے کم عمر ریاست کے گمنام ہیروز کی جڑوں کو اجاگر کرنا تھا، جو اس سال اپنی آٹھویں  سالگرہ منا رہی ہے۔ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، تلنگانہ کے مشہور گلوکاروں نے  اپنی کارکردگی پیش کی۔ تلنگانہ کے لوک رقاصوں اور کتھک کیندر دہلی کی کارکردگی  نے بھی ریاست کے بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش کی۔

ریاست تلنگانہ سرکاری طور پر 2 جون 2014 کو تشکیل دی گئی تھی اور اس دن کو 'یوم تلنگانہ' یا 'تلنگانہ  کے قیام کا  دن' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جیسا کہ اس سال آزادی کا 75 واں سال منایا جا رہا ہے، حکومت ہند ہندوستان کی شاندار تاریخ، اس کے لوگوں، ثقافت اور کامیابیوں کی یاد منا رہی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کا آغاز 12 مارچ 2021 کو ہوا اور ہماری آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے لیے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع ہوئی۔ یادگاری تقریبات 15 اگست 2023 کو ایک سال کے بعد ختم ہو جائیں گی۔

****

 

U.No:6058

ش ح۔اک۔س ا


(Release ID: 1830715) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Telugu