مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

آتم نربھر بھارت پہل کے تحت 5 جی اوپن آر اے این کی مقامی ترقی کے لیے اہم قدم


سی- ڈاٹ نے وی وی ڈی این ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور وائی سِگ نیٹ ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ 5جی اوپن آر اے این اور دیگر  مصنوعات کو ایک ساتھ تیار کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط کیے

​​​​​​​اس تعاون کا مقصد ٹیلی کام کی تکمیلی طاقتوں اورآر اینڈ ڈی صنعت کو فائدہ پہنچانا ہے اور اینڈ ٹو اینڈ5 جی حلوں کے لئے مقامی ڈیزائن، ترقی اور تعیناتی کو تیز کرنا ہے

Posted On: 02 JUN 2022 5:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جون 2022/

سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی  ڈاٹ) وائی سگ نیٹ ورک پرائیوٹ لمیٹیڈ اور وی وی ڈی این  ٹکنالوجیز پرائیوٹ لمیٹیڈ  نے 5جی حل کے لیے اوپن آر اے این  پر مبنی ریڈیو نیٹ ورک کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس(سی -ڈاٹ) حکومت ہند کی وزارت مواصلات، ٹیلی مواصلات کے محکمے کا سب سے بڑا آر اینڈ ڈی مرکز ہے۔ سی -ڈاٹ نے مختلف جدید ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کو مقامی طور پر ڈیزائن کیا ہے جس میں 4جی سلوشن بھی شامل ہے اور وہ 5جی کے شعبے میں بھرپور طریقے سے کام کر رہا ہے۔

 

وائی ​​سیگ نیٹ ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ ایک آنے والا اسٹارٹ اپ ہے جو 5جی موبائل کمیونیکیشن پروڈکٹس اور سلوشنز سمیت مختلف مواصلاتی حلوں (کمیونیکیشن سلوشنز)کی ترقی، مارکیٹنگ اور پیشکش کے کاروبار میں مصروف ہے۔

وی وی ڈی این ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، مختلف ٹیکنالوجی ڈومینز بشمول 5جی، نیٹ ورکنگ اور وائی فائی،ایل او ٹی، اور کلاؤڈ اسٹوریج سروسز میں ایک سرکردہ پروڈکٹ انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ کمپنی ہے۔

اس اشتراک کا مقصد ہندوستانی آر اینڈ ڈی اور صنعت کی تکنیکی صلاحیتوں اور تکمیلی طاقتوں کا فائدہ اٹھانا ہے تاکہ ایک باہمی پیداواری اتحاد کو تیار کیا جا سکے جس کے نتیجے میں لاگت موثر 5جی مصنوعات اور حلوں کی ملکی یا دیسی ڈیزائن، ترقی، مینوفیکچرنگ اور تعیناتی ہو۔ یہ اتحاد مقامی دانشورانہ املاک کو بڑھا ئے گا اور گھریلو 5جی پروڈکٹس اور حلوں کو وسیع پیمانے پر اپنانے اور منیٹائزیشن کے لیے نئی راہیں پیدا کرے گا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سی ڈاٹ نے مؤثر اور تیز رفتار طریقے سے ہمہ جہت دیسی مصنوعات اور حل تیار کرنے میں ٹیکنالوجی کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ملک کی ضروریات کو پورا کرنے اور برآمدی منڈی کی تلاش کے لیے ہندوستانی شراکت داروں کی شمولیت کے ساتھ دیسی 5جی ٹیکنالوجی کی ترقی کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر اینڈ ڈی اور صنعت ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں اور عزت مآب وزیر اعظم کے "گتی شکتی" اور "آتم نر بھر بھارت" کے وژن کے مطابق 5جی ٹیکنالوجی کے مقامی ڈیزائن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے آر اینڈ ڈی کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

جناب پونیت اگروال، سی ای او، وی وی ڈی این ٹیکنالوجیز نے تبصرہ کیا کہ "وی وی ڈی این ہندوستان میں 5 جی ایکو سسٹم کو فعال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔سی ڈاٹ، وی وی ڈی این، اور وائی سگ کے درمیان یہ تعاون ٹیلی کام کے میدان میں ہندوستان کو 'آتم نر بھر' بنانے کی طرف ایک اور قدم ہے۔ وی وی ڈی این او آر یو  ڈیزائن میں سی ڈاٹ اوروائی سگ کے ساتھ کام کرے گا جس میں مقامی طور پر تیار کردہ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر شامل ہیں۔ 5جی اسپیس میں  وی وی ڈی این  کی ڈیزائن، ترقی، مینوفیکچرنگ اور جانچ کی صلاحیتیں اسے ترجیحی پارٹنر بناتی ہیں۔ یہ وی وی ڈی این  کے لیے ایک اور قابل فخر لمحہ ہے۔

وائی سگ نیٹ ورکس کے بانی،  پروفیسر کرن کوچی نے کہا، " وائی سگ کو مقامی 5جی نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کے آلات کی تعمیر کے لیے سی ڈاٹ کی قیادت میں اس قدم کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ وائی سگ پچھلے پانچ سالوں سے دیسی 5جی ٹیکنالوجی کی ترقی میں پیش پیش ہے، جسےجی پی پی 3، ٹی ایس ڈی ایس آئی اور آئی ٹی یو مشاورت میں 5جی کو معیاری بنانے میں وائی سگ کے تعاون میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وائی سگ نے بی پی ایس کے پی آئی/2   ماڈیولیشن اسکیم کی ترقی میں تعاون کیا ہے جو اب 5جی معیار میں لازمی ہے اور اس نے 5جی معیاری ضروری پیٹنٹ کا ایک اہم پورٹ فولیو بھی تیار کیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے وائی سگ نیٹ ورکس دنیا کے معروف، بھروسہ مند اور اعلیٰ درجے کے بڑے پیمانے پر ایم آئی ایم او اور دیگر اسٹیکس پیش کرے گا جو استحکام، بھروسہ مندی اور کارکردگی کے لحاظ سے متعدد مسابقتی پلیٹ فارمز پر چل رہے ہیں۔ ہمارے  آر اے این حل پبلک ٹیلی کام نیٹ ورکس کی ضروریات کو پورا کریں گے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران ڈاکٹر پنکج دلیلا، محترمہ شیکھا سریواستو ڈائریکٹرز سی-ڈاٹ اور سی ڈاٹ ، وی وی ڈی این، اور سگ وائی کے  سینئر افسر بھی موجود تھے۔

وی وی ڈی این ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ، سی۔ڈاٹ، وائی سگ نیٹ ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ  نے ٹیلی کام کے دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں بھی تعاون کے لیے اس باہمی شراکت داری کو آگے لے جانے میں کافی جوش و خروش ظاہر کیا ہے۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6038



(Release ID: 1830621) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi