وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

‘باہوبلی’ کے تخلیقی ہدایت کار پی سی سنت کا ایم آئی ایف ایف ورکشاپ سے خطاب


جادوگر جو کچھ اسٹیج پر کرتا ہے ویزول ایفیکٹ سے وہی کام اسکرین پر لیا جاتا ہے: پی سی سنت

Posted On: 02 JUN 2022 4:00PM by PIB Delhi

جادوگر جو کچھ اسٹیج پر کرتا ہے ویزول ایفیکٹ سے وہی کام اسکرین پر لیا جاتا ہے۔ باہوبلی کے ویزول ایفیکٹ سپروائزر اور تخلیقی ہدایت کار پی سی سنت نے کہا کہ یہ ایفیکٹ کہانی کے ساتھ جادوئی عمل کرتا ہے اور کہانی کو مکمل طور پر ایک نئی سطح پر لے جاتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جب کوئی فلمساز یا تیکنیکی ماہر کسی فلم میں کچھ حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو وہ ویزول ایفیکٹ کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ویزول ایفیکٹ سے کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں  تخلیق کار کا تخیل ہی اس کی حد ہے۔

 

مشہور ویزول ایفیکٹ سپروائزر آج 17 ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ‘ویزول ایفیکٹ: کہانی سنانے کا ایک ہمیشہ سے ترقی پذیر ذریعہ’ کے موضوع پر ایک ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-1UJ5E.jpg

ویزول ایفیکٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سنت نے کہا کہ آج کے دور میں ایک بھی فلم ایسی نہیں ہے جس میں ویزول ایفیکٹ نہ ہو۔ نئے تکنیکی آلات کی آمد نے ویزول ایفیکٹ کے دائرہ عمل کو بڑھا دیا ہے باوجودیکہ ایک ویزول ایفیکٹ سپروائزر کو کبھی بھی ٹیکنالوجی یا اسی طرح کی دوسری فلموں کی لہر میں بہہ نہیں جانا چاہیے۔ اسے ہمیشہ کہانی کے جوہر کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ اظہارِ خیال کیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حرکت پذیر فلموں کی ٹیکنالوجییاں ایجاد ہونے کے زمانے سے ہی ویزول ایفیکٹ سنیما کہانی سنانے کا ایک لازمی حصہ چلا آ رہا ہے۔ سنیما جب 20 ویں صدی میں کہانی سنانے کا سب سے مقبول ذریعہ بن گیا تو ویزول ایفیکٹ بھی فلم سازوں کو اپنی کہانیاں بہتر انداز میں سنانے میں مدد کرنے کیلئےنئی تکنیکوں اور ٹیکنالوجیز کو اپناتے ہوئے سامنے آیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5-2J6KW.jpg

اس ماسٹر کلاس نے یہ بھی واضح کیا کہ ویزول ایفیکٹ سے کس طرح فلم سازوں کو ان کے سنیما کے خوابوں کی تعبیر میں مدد ملی۔ ساتھ ہی ان امکانات کی طرف بھی اشارہ کیا جو ویزول ایفیکٹ مستقبل کے کہانی سنانے والوں کو پیش کرتا ہے کیونکہ سازوسامان سے افزودہ واقعیت اورغیرروایتی واقعیت  کے ساتھ نئی سرحدیں عبور کی جا رہی ہیں۔

 

پی سی سنت فائر فلائی کریئٹیو اسٹوڈیو (حیدر آباد) کے بانیوں میں سے ایک اور ڈائریکٹر ہیں۔ وہ گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے ویزول ایفیکٹ سامنے لا رہے ہیں۔ وہ مقبول ترین فلموں کے لئے ویزول ایفیکٹ سپروائزر اور تخلیقی ڈائریکٹر رہے ہیں جن میں باہو بلی دی بِگننگ  (2015)، روبوٹ (2010)، ایگا (2012)، پولیموروگن (2016) اور مالک  (2021) شامل ہیں۔ انہیں بہترین ویزول ایفیکٹ کے لئے قومی اور ریاستی فلم ایوارڈوں سمیت کئی باوقار ایوارڈوں سے سرفراز کیا گیا۔ وہ مختلف صنعتی اداروں کا حصہ ہیں جیسے ٹی وی اے جی اے( تلنگانہ ویزول ایفیکٹ اینیمیشن اینڈ گیمنگ ایسوسی ایشن)۔وہ آرٹ اور فلم کے مختلف تعلیمی اداروں جیسے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (پُنے)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن (احمد آباد) اور کے آر نارائنن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویژول سائنس اینڈ آرٹس (کیرالہ) میں وزٹنگ فیکلٹی ممبر اور تعلیمی مشیر بھی ہیں۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 1830558) Visitor Counter : 135


Read this release in: Marathi , English , Hindi