وزارت اطلاعات ونشریات
جب # ایم آئی ایف ایف 2022 نے کووڈ- 19 پر احاطہ کیا @# ایم آئی ایف ایف 2022 : وبائی مرض پر مرتکز فلمیں
Posted On:
02 JUN 2022 11:50AM by PIB Delhi
ممبئی، 2 جون 2022
کوڈ-19 وبائی مرض نے ہماری تمام طرز زندگی پر ایک اہم اثر ڈالا ہے۔ وائرس اور اس کی پیچیدگیوں کا پتہ لگانےکی فکر، قریبی اور عزیز رشتے داروں کی موت اور طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے سماجی تنہائی نے ہماری دنیا کودر حقیقت پلٹ کر رکھ دیا ہے۔۔ وبائی امراض کے نفسیاتی اثرات کے بارے میں ابھی مطالعہ جاری ہے۔ ایک آرٹ فارم کے طور پر جو معاشرے کے جذبات، خیالات اور اضطراب کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے، فلمیں ان تمام واقعات کی طرف کیسے آنکھیں بند کر سکتی ہیں؟ اس لیے یہ بالکل معمول کی بات ہے کہ فلم ساز اپنی کہانی سنانے کے لیے کووِڈ وبائی مرض کو موضوع کے طور پر منتخب کرتے ہیں۔ ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے جاری 17ویں ایڈیشن میں کووڈ ۔19 وبائی مرض کو مرکزی موضوع کے طور پر بہترین فلموں کا ایک گروپ بھی ملا ہے۔
یہ فلمیں کووڈ کے دوران انسانی تعاملات، اس کے تناؤ، بوریت اور تنہائی جیسے مسائل کے ملے جلے موضوعات کاا حاطہ کرتی ہے۔ یہ فلمیں بین الاقوامی مقابلہ، قومی مقابلہ، نارتھ ایسٹ فلمز پیکیج، اسٹوڈنٹ فلمز، میکسیکن اینی میشن پیکج اور پولینڈ پیکج جیسے مختلف حصوں سے منسلک ہیں۔ آئیے# ایم آئی ایف ایف 2022 فلموں پر ایک سرسری نظر ڈالتے ہیں جو کووڈ کے دور کی یاد دلاتی ہیں۔
1- او سی ڈی
یہ کووڈ-19 عالمی قرنطینہ کا وقت ہے اور اس نے ایک نوجوان جوڑے کی ازدواجی زندگی کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ شوہر جنونی ہے اور اس کی بیوی اس کی ح کیفیت کو نہیں سمجھتی۔ آج، پچھلے تمام سالوں کی طرح، اس پر ایک بحث ہونی چاہئے تھی، لیکن چیزیں بدل گئی ہیں.
ہدایت کار: علی آزادی خاہ
2. ایک ساتھ
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ٹو گیڈر یعنی ایک ساتھ انتہائی اجتماعی اضطراب کا وقت ترتیب دیا گیا ہے۔ منمن، ایک تارکین وطن گھریلو ملازمہ، اور اس کی آجر، ریکھا، جو ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑتی ہیں، وباء کے دوران لاک ڈاؤن کے وقت دونوں کو ہی ایک ہی چھت کے نیچے رہنا پڑتا ہیں۔ منمن کو ریکھا کے شوہر راجندر کی دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے، جو کووڈ-19 سے شدید طور پر متاثر ہے اور ریکھا کی بھی جو کہ گٹھیا کے شدید مرض سے دوچار ہے۔ کیونکہ منمن کی خود کی سولہ سالہ بیٹی بھی اس مرض سے متاثر ہو جاتی ہے، لہذا منمن کو فوری طور پر گھر جانا پڑتا ہے اور راجندر کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے۔ فلم جذبات کی بدلتے ہوئےمنظرنامےاور طبقاتی اختلافات کو اس وقت دریافت کرتی ہے جب بحران مشترک ہوں ۔
ہدایت کار: آزاد عالم
3. غیر یقینی سال (ہن کرہ)
جب کووڈ-19 وبائی مرض نے متاثر کیا تو ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ میزورم میں بھی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ فلمساز اپنے کیمرے کے ساتھ لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی اپنے اردگرد رونما ہونے والے واقعات کا مشاہدہ کرتا ہے۔ یہ ہمیں وبائی امراض کے دوران سماج کے ذریعہ اس سے نمٹنے کے بارے میں، عام اور پیش پیش رہنے والوں کارکنوں جیسے طبی رضاکاروں کو پیش کرتا ہے۔
ہدایت کار: نپولین آر زیڈ تھنگا ۔
4. حالات
یہ فلم لاک ڈاؤن کی رکی ہوئی زندگی اورخاموشی کے تاثرات و خیالات کو ایک خالی خانے اور سونے پن کی طرح پیش کرتی ہے۔ گزرتے وقت کا احساس نہیں۔ خالی پن۔ اضطراب، امیدیں اور ایک غیر یقینی کل کے لیے ملی جلی امیدیں۔
ہدیت کارر: سوانند کوٹیوار
5. دن میں خواب دیکھنا
لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں پھنس کر رہ گئے ایک فنکار دن کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
ہدایت کار: کتھا
6. تناؤ پر توجہ دینا
فلم میں ان پریشانیوں کو دکھایا گیا ہے جن کا سامنا فلمساز کووڈ-19 وباکے دوران کرتا ہے۔ جیسے ہی اس کے ذہن میں بہت سے سوالات ابھرتے ہیں، وہ اس بات کے عکاس ہے کہ وہ جوابات تلاش کرنے کی امید میں جریدے کے اندراجات تشکیل دیتے ہوئے کن حالا ت سے گزرتی ہے۔
ہدایت کار: ازالیہ پریماڈیتا موچرانشاہ
7. اگر...اگر...اگر
فلم لاک ڈاؤن کے دور کی حقیقتوں کو بیان کرتی ہے۔ یہ یکجہتی کے اس دور کو دکھاتی ہے جس سے دنیا بھر کے انسان اتنے عرصے تک فطرت سے دور رہ کر قرنطینہ میں مبتلا تھے۔
ہدایت کار:مسد الرحمان
8. بیانیہ کی تلاش
2020 میں ہندوستان میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے آٹھ مہینوں کے دوران بنائی گئی یہ فلم ایک ایسے خاندان کی زندگی کی عکاس ہے جو ایک ساتھ رہنے سے بے چین ہے۔
ہدایت کار: شریشتھا کووال
9. میرے پیارے قرنطینہ
فلم وبائی مرض کے بارے میں ایک سادہ کہانی ہے – اس میں تنہائی، تنہائی اور بوریت کے وقت کی شاعرانہ انداز سے پیش کیا گیا ہے۔
ہدایت کار: ایوا ماریا وولسکا
اسکریننگ کے شیڈول کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں:
: https://miff.in/
*************
ش ح ۔ش ر ۔ رض
U. No.6023
(Release ID: 1830439)
Visitor Counter : 155