وزارت دفاع

وزارت دفاع کے لیے گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ایم) پر ای-مطابقت ماڈیول کا آغاز

Posted On: 01 JUN 2022 6:08PM by PIB Delhi

حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا وژن کی جانب ایک اہم قدم بڑھاتے ہوئے، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) نے ، جی ای ایم پورٹل پر خریداری کی تجاویز کی ای-مطابقت اور منظوری کی خاطر، مجاز مالیاتی حکام اور اندرونی مالیاتی مشیروں (آئی ایف اے) کے انضمام کے لیے، وزارت دفاع کے لیے ایک آئی ٹی ماڈیول تیار کیا ہے۔ انٹیگریشن ماڈیول کا افتتاح کنٹرولر جنرل آف ڈیفینس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے) جناب رجنیش کمار نے یکم جون، 2022 کو نئی دہلی میں واقع ڈیفینس اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈکوارٹرس میں گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب پرشانت کمار سنگھ کی موجودگی میں کیا۔

اس ماڈیول کو جی ای ایم نے ایک سال کے عرصے میں،  وزارت دفاع، ڈیفینس اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈکوارٹرس اور متعدد دفاعی خدمات کے ہیڈکوارٹرس اور دیگر ایم او ڈی اداروں کی جانب سے فراہم کردہ بزنس پروسیس ری-انجینئرنگ (بی پی آر) پر مبنی طریقہ کار سے متعلق ان پٹ کا استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔

مالی سال 22-2021 میں گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پورٹل کے ذریعے وزیر دفاع (ایم او ڈی) کی خریداری اب تک کی زیادہ، یعنی 15047.98 کروڑ روپے رہی، جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 250 فیصد زیادہ ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5994

 



(Release ID: 1830315) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi