کابینہ
کابینہ نے چھتیس گڑھ کے بیجاپور، دنتے واڑہ اور سکما ضلعوں کے اندرونی علاقوں میں تقرری سے متعلق ریلی کرکے سی آر پی ایف میں مقامی قبائلی نوجوانوں کو سی آر پی ایف میں بطور کانسٹیبل بھرتی کرنے کے لیے، کانسٹیبل کے عہدے کے لیے تعلیمی لیاقت میں نرمی کو منظوری دی
Posted On:
01 JUN 2022 4:37PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے، جنوبی چھتیس گڑھ کے 03 ضلعوں – بیجاپور، دنتے واڑہ اور سکما سے سی آر پی ایف میں بطور کانسٹیبل (عام ڈیوٹی) 400 امیدواروں کی تقرری کے لیے کم از کم تعلیمی لیاقت کو 10ویں کلاس پاس سے گھٹا کر 8ویں کلاس کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی۔
مقامی اخباروں میں اشتہارات جاری کرنے اور ان تینوں ضلعوں کے اندرونی علاقوں میں اس ریلی کے بارے میں بڑے پیمانے پر پرچار کرنے کے علاوہ، سی آر پی ایف ٹریننگ کے لیے بھرتی کیے گئے ان امیدواروں کی پروبیشن مدت کے دوران انہیں رسمی تعلیم بھی مہیا کرائے گا۔
چھتیس گڑھ ریاست کے ان تین ضلعوں – بیجاپور، دنتے واڑہ اور سکما کے اندرونی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 400 قبائلی نوجوانوں کو روزگار کا موقع حاصل ہوگا۔ وزارت داخلہ بھرتی کے لیے جسمانی معیارات میں بھی مناسب چھوٹ دے گی۔
سی آر پی ایف ایک مرکزی مسلح پولیس دستہ ہے، جس کی بنیادی ڈیوٹی امن و امان کی بحالی، انسداد بغاوت اور اندرونی سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔ فوری معاملے میں، سی آر پی ایف نے چھتیس گڑھ کے نسبتاً پس ماندہ علاقوں سے بطور کانسٹیبل (عام ڈیوٹی) 400 مقامی قبائلی نوجوانوں کی بھرتی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ان کی نوکری کی تصدیق تبھی کی جائے گی جب وہ کم از کم تعلیمی لیاقت کے متعینہ معیار، یعنی 10ویں کلاس تک تعلیم حاصل کر لیں گے، لہٰذا ان بھرتی کیے گئے نوجوانوں کو رسمی تعلیم فراہم کی جائے گی اور سی آر پی ایف اس سلسلے میں ان کی ہر ممکن مدد کرے گا، جیسے ان کی پروبیشن مدت کے دوران لکھنے پڑھنے سے متعلق سامان کی فراہمی، کتابوں اور کوچنگ وغیرہ کا انتظام۔ ضرورت پڑنے پر، پروبیشن کی مدت اسی لحاظ سے آگے بڑھائی جا سکتی ہے، تاکہ نئے بھرتی کیے گئے نوجوانوں کو متعینہ تعلیمی لیاقت حاصل کرنے میں مدد ملے۔ انہیں 10ویں کلاس کا امتحان دلوانے کے لیے، ان کا رجسٹریشن مرکزی/ریاستی حکومتوں سے منظور شدہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولوں میں کروایا جائے گا۔
سی آر پی ایف نے سال 2017-2016 کے دوران چھتیس گڑھ کے چار ضلعوں – بیجاپور، دنتے واڑہ، نارائن پور اور سکما سے درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی بھرتی کے ذریعے ایک ’بستریا بٹالین‘ بنائی تھی۔ لیکن، اس کے امید کے مطابق نتائج حاصل نہیں ہوئے، کیوں کہ اندرونی علاقوں کے مقامی نوجوان 10ویں پاس ہونے کی کم از کم تعلیمی لیاقت نہ رکھنے کی وجہ سے تقرری کے عمل میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5976
(Release ID: 1830222)
Visitor Counter : 170
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam