الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیوا ، سُوشاسن اور غریب کلیان – حکمرانی کے 8 سال


گذشتہ 8 برسوں کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت حکومت کی توجہ کا مرکز سیوا ، سوشاسن اور غریب کلیان رہا ہے غریوؓ

غریبوں کی خدمت، پسماندہ افراد کی حفاظت، کسانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے، زندگی گزارنے میں آسانی  کو بڑھانے ، بنیادی ڈھانچے اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے، قومی سلامتی کو بہتر بنانے، نوجوانوں کی قیادت اور ٹیکنالوجی کی قیادت میں ترقی کو فروغ دینے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لئے  ترقیاتی اقدامات شروع کئے  گئے

مائی گوو نے حکومت کے 8 سال کی یاد میں سب کا وِکاس مہا کوئز کا آغاز کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 MAY 2022 3:38PM by PIB Delhi

معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، بھارت نے عوام پر مرکوز حکمرانی کی طرف ایک مثالی تبدیلی مشاہدہ کیا ہے۔ حکومت کے پچھلے 8 سال وزیر اعظم کے منتر ’اصلاح، کارکردگی، تبدیلی‘ پر مبنی رہے ہیں۔ تمام شعبوں میں، تاریخی پالیسیوں اور اقدامات کو نافذ کیا گیا ہے تاکہ فوائد  آخری حد تک پہنچائے جا سکیں اور پورے ملک میں ترقیاتی نتائج کو بہتر بنایا جا سکے۔

پالیسیوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، حفظانِ صحت کی سہولیات کو بڑھانے، کسانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے اور پسماندہ لوگوں کے تحفظ پر توجہ مرکوز کی  گئی ہے۔ اس کے علاوہ، بھارت نے نوجوانوں کی قیادت میں اور ٹیکنالوجی کی قیادت میں ترقی میں بے مثال پیش رفت کا مشاہدہ کیا ہے اور  ایسی بہت سی اصلاحات دیکھی ہیں ، جن کا مقصد ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانا ہے ۔ ایک اور اہم پہلو قومی سلامتی کو فروغ دینا اور ملک کے دور دراز علاقوں کی ترقی کے لئے اقدامات کو نافذ کرنا ہے۔ مزید برآں، خواتین پر مبنی پالیسیوں نے دفاع جیسے شعبوں میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پہلے دن سے غریب حامی اقدامات - ’ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘ محروم طبقے کی زندگی کو بہتر بنانے والی پالیسیوں کی بنیاد بن گیا ہے ۔  پی ایم اجوولا یوجنا، پی ایم سواندھی اسکیم، جل جیون مشن، سووچھ بھارت ابھیان جیسی اسکیمیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ پی ایم جن دھن یوجنا کے تحت 45 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو باضابطہ بینکنگ سیکٹر میں  شامل کیا گیا ہے  اور فیض پانے والوں کو براہ راست 22.6 لاکھ کروڑ روپئے کی منتقلی کی جا سکی ہے ۔

         اس کے علاوہ ، ایسے میں ، جب کہ کووڈ شروع ہونے پر ملک میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ، پی ایم غریب کلیان اَنّ یوجنا جیسی سرکاری اسکیموں نے 80 کروڑ سے زیادہ محروم طبقے کے لوگوں کو مفت راشن کی تقسیم میں مدد کی ۔ اس کے علاوہ   ، پی ایم کسان جیسے اقدامات کے تحت  پورے ملک میں 11 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو ہر سال 6,000 روپئے  فراہم کر کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے میں زبردست تبدیلی حاصل کی ہے ۔ پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے تحت بیمہ کے دعووں کے لئے 1.2 لاکھ کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے ہیں اور کسان ریل کے 167 روٹس کو  کھیت سے منڈی کی نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا گیا ۔

سبھی کے لئے بہتر حفظانِ صحت – کووڈ – 19 وباء کا آغاز پوری دنیا کے لئے ایک غیر معمولی صورتِ حال تھی ۔  طبی سہولیات پر شدید دباؤ کے باوجود، بھارت نے عالمی وباء  سے موثر انداز سے نمٹا ۔  حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کے ذریعے، بھارت  میں دنیا کی سب سے بڑی اور تیز ترین  ٹیکہ کاری مہم کی گئی ۔  عالمی وباء کے دوران بہت سے آکسیجن پلانٹ کے افتتاح اور پی پی ای تیار کرنے کی صلاحیت کو صفر سے بڑھا کر ، دنیا میں دوسرے سب سے بڑے مقام تک پہنچانے سمیت حفظانِ صحت کی سہولیات  میں اضافہ  کیا گیا ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ٹیکہ کاری ملک کے دور دراز علاقے  تک پہنچ سکے ، ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا اور دنیا میں پہلی مرتبہ ٹیکہ کاری کی پوری مہم کو ڈیجیٹل کیا گیا۔

اس کے علاوہ ، حفظانِ صحت کو اقتصادی ترقی کا اہم ستون تصور کرکے ، حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی انشورنس کوریج اسکیم - آیوشمان بھارت یوجنا شروع کی، جس میں 3.26 کروڑ شہریوں نے مفت طبی علاج حاصل کیا۔ سستی ادویات کی دستیابی کو بڑھانے کے لئے ملک میں 8,700 جن او شدھی کیندر قائم کئے  گئے  ، جو دواؤں کی قیمت میں 50 سے 90 فی صد تک کی بچت کرنے میں مددگار ہو رہے ہیں ۔  اس کے علاوہ ،  پورے ملک میں حفظانِ صحت کی ترسیل کو بڑھانے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے ، حکومت نے  6 نئے ایمس شروع کئے ہیں اور ملک میں میڈیکل کالجوں میں 55 فی صد  کا اضافہ کیاگیا ہے ۔

         رہن سہن میں آسانی کے لئے بہتر بنیادی ڈھانچہ – حکومت نے گزشتہ 8 سالوں میں ملک میں  رہن سہن میں آسانی کو بہتر بنانے کے لئے بھی پوری لگن سے کام کیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی  پر زیادہ زور دینے کے ساتھ ملک میں آخری میل  تک کنیکٹی ویٹی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، دور دراز علاقوں  میں بھی ترقی کا مشاہدہ کیا  گیا ، جو اس سے پہلے کبھی نہیں  ہوا تھا۔  اٹل سرنگ ، بوگی بیل پل اور سکم اور تری پورہ میں ہوائی اڈے جیسے پروجیکٹ ، اس ترقی کی  مثال ہیں۔

اس کے علاوہ ، جی ایس ٹی جیسی تاریخی اصلاحات نے گھروں  میں ، ان کے ماہانہ اخراجات  میں 4 فی صد تک  کی بچت کرکے ٹیکس دہندگان پر بوجھ کو کم کیا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا پہل کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن پر مربوط توجہ  دے کر ، ٹیکس فائلنگ، انشورنس کلیمز اور سرکاری کاغذی کارروائی جیسے عمل کو آسان  اور بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ ملک میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے ذریعے بھی ممکن ہوا ہے۔

کاروبار کرنے میں آسانی – ایسے میں ، جب کہ عالمی تجارت میں سستی آئی ہے ، بھارت میں ایف ڈی آئی  کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں سال 22-2021 ء میں سب سے زیادہ 83 ارب امریکی ڈالر کی ایف ڈی آئی ، ملک میں سرمایہ کار اور کاروبار دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے ۔ پیداوار  سے منسلک ترغیباتی  اسکیمیں، پلگ اینڈ پلے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، دنیا میں کارپوریٹ ٹیکس کی سب سے کم شرحیں اور سرمایہ کاری میں تیزی لانے کے لئے نیشنل سنگل ونڈو، ان بہت سے اقدامات میں شامل ہیں ، جنہوں نے ملک میں ایف ڈی آئی  میں اضافے میں تعاون کیا ہے ۔

اس کے علاوہ ، تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ماحول کے طور پر بھارت نے 100 یونیکورن اور 70000 سے زیادہ تسلیم شدہ اسٹارٹ اَپس کا مشاہدہ کیا ہے ۔ حکومت نے ملک میں تعلیمی سہولیات  کو بہتر بناکر  اور اُن میں اضافہ کرکے بھارت میں زیادہ آبادی کے فوائد حاصل کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی ہے ۔ ہر ہفتے ایک یونیورسٹی کھولے جانے اور ہر سال ایک نئے آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے شروع ہونے کے ساتھ ملک کے نوجوانوں معیاری تعلیم کی رسائی حاصل کر رہے ہیں ۔

بھارت اب سپر پاور بننے کی راہ پر  تیزی سے گامزن ہے  ، جہاں اس کی آواز  کو سنا  جاتا  ہے اور  اسے ایک برابر کے ساجھیدار کے طور پر دیکھا جاتا ہے ۔ بہت سی  ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے ہم بھارت کی صلاحیتوں کو کھول رہے ہیں اور  عوام کی قیادت والی حکمرانی اور خوشحالی  کا ملک بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

حکومت کی تاریخی کامیابیوں کے 8 سال کی یاد  کے لئے مائی گوو نے  سب کا وکاس مہا کوئز  کا آغاز کیا ہے  ، جس میں تمام  شہری ملک میں ہونے والی ترقی کے بارے میں شرکت کرکے کوئز  کھیل سکیں گے اور جانکاری حاصل کر سکیں گے ۔ کوئز کے بارے میں مزید جانکاری کے لئے ویب سائٹ https://www.mygov.in/پر رجوع کریں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 5941


(ریلیز آئی ڈی: 1829818) وزیٹر کاؤنٹر : 139