نیتی آیوگ
اٹل انوویشن مشن نے اے آئی سی-جی آئی ایم فاؤنڈیشن کے تعاون سے اٹل نیو انڈیا چیلنج کے دوسرے ایڈیشن کے لیے قومی پیش رسائی میٹنگ کا اہتمام کیا
Posted On:
28 MAY 2022 6:21PM by PIB Delhi
اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ نے آج اٹل نیو انڈیا چیلنج (اے این آئی سی) کے دوسرے ایڈیشن کے لیے بین الاقوامی مرکز گوا میں 'نیشنل آؤٹ ریچ میٹ' کا انعقاد کیا، جس کی میزبانی اے آئی سی-جی آئی ایم فاؤنڈیشن نے کی تھی۔
اے این آئی سی اٹل انوویشن مشن، نیتی آیوگ کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے۔ پروگرام کا مقصد ٹکنالوجی پر مبنی اختراعات کو تلاش کرنا، منتخب کرنا، مدد کرنا اور ان کی پرورش کرنا ہے جو قومی اہمیت اور سماجی مطابقت کے شعبوں کے چیلنجوں کو حل کرتی ہیں۔ ملک میں اختراعی اور کاروباری کلچر کو فروغ دینے کے راستے پر گامزن، اے آئی ایم نے اے این آئی سی 2.0 پروگرام شروع کیا ہے تاکہ معزز وزارتوں اور متعلقہ صنعتوں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کیا جا سکے اور جدید مصنوعات اور حل کا ایک مستحکم سلسلہ فراہم کیا جا سکے۔ ہر اے این آئی سی فاتح، ہندوستانی 1 کروڑروپے تک کی فنڈنگ کا اہل ہوگا۔ ان جیتنے والوں کو ملک بھر میں اٹل انکیوبیشن سنٹرز کی طرف سے رہنمائی، نیٹ ورکنگ اور انکیوبیشن سپورٹ ملے گی۔
جن شعبوں میں اے این آئی سی 2.0 نے چیلنجز کا آغاز کیا ان میں ای-موبلٹی، روڈ ٹرانسپورٹیشن، خلائی ٹکنالوجی اور ایپلی کیشن، صفائی، طبی مشینیں اور آلات، فضلہ کا انتظام اور زراعت شامل ہیں۔
پروگرام ڈائریکٹر، اے آئی ایم، نیتی آیوگ پرمیت داش نے اس تقریب میں موجود گوا کے اٹل انکیوبیشن سینٹرز اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے موجودہ اختراعی منظر نامے میں اے این آئی سی 2.0 کی مطابقت پر روشنی ڈالی اور اسٹیک ہولڈرز کو اس پروگرام کو قومی اور ریاستی سطح پر چیمپئن بنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے تمام شعبوں میں اے این آئی سی 2.0 کے ذریعے سال23 - 2022 میں 100+ اختراعات کی حمایت کرنے پر زور دیا۔
اے این آئی سی پروگرام کے پہلے ایڈیشن کو 24 چیلنجوں کے لیے 1000 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں اوریہ فی الحال گرانٹس، شراکت داری، نیٹ ورکنگ، ٹیک سپورٹ، مینٹرشپ، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاروں تک رسائی کے ذریعے 30+ اسٹارٹ اپس کی معاونت کر رہا ہے۔
اے این آئی سی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، نیچے اسکین کریں۔
*****
U.No.5921
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1829710)
Visitor Counter : 174