سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں پر معذوری سے متاثرہ افراد کے لئے گزرگاہیں

Posted On: 06 APR 2022 3:14PM by PIB Delhi

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے معذوری سے متاثرہ افراد کے لئے شہری علاقوں میں قومی شاہراہوں پر پیدل چلنے سے متعلق سہولتوں کے بارے میں تفصیلی رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ ان سہولتوں میں کرب کے ساتھ فٹ پاتھ، ڈھلوان کرب، فٹ پاتھ پر لمس یا چھونے سے متعلق سہولتیں، ابھری ہوئی سطح کے ساتھ زیبرا کراسنگ، قابل سماعت کراسنگ کے سگنل وغیرہ شامل ہیں۔

البتہ، قومی شاہراہوں پر ٹول پلازاؤں سے گزرنے کے دوران دیگر موٹر گاڑیوں کے مقابلے ایمبولینس گاڑیوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ      جانکاری فراہم کی ہے۔

 

*************

 

 

ش ح ۔ع م ع ر

U. No.5930


(Release ID: 1829703)
Read this release in: English , Tamil