نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پونے یونیورسٹی کے خاشابا جادھو اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا


کھیلوں کے فروغ کے لیے مرکز کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، کھیلو  انڈیا کا بجٹ 657 کروڑ روپے سے بڑھ کر 974 کروڑ روپے ہو گیا

​​​​​​​ریاستوں، یونیورسٹیوں، کھیلوں کی فیڈریشنوں اور کارپوریٹس سے ہندوستان بھر میں عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات پیدا کرنے کے لیے ہاتھ ملانے کی اپیل

Posted On: 28 MAY 2022 3:34PM by PIB Delhi

پونے | ممبئی: تاریخ 28 مئی 2022

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ہر سطح پر ترقی دینے پر زور دیا ہے تاکہ ہندوستانی نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی مقابلے میں مقابلہ کرنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pune_anurag1.JPEGNMVH.jpg

 

ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی کے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا کہ ’’مرکز، ریاستوں، یونیورسٹیوں، اسپورٹس فیڈریشنوں اور کارپوریٹس کو ملک میں عالمی معیار کے کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ بنانے کے لیے ہاتھ ملانا چاہیے‘‘۔ انہوں نے پونے یونیورسٹی کی تعریف کی کہ اس کے جدید ترین اسپورٹس کمپلیکس کا نام ہندوستان کے پہلے اولمپک انفرادی تمغہ جیتنے والے خاشابہ جادھو کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اتفاق سے، 1952 کے ہیلسنکی اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی، خاشابا جادھو پونے یونیورسٹی کے سابق طالب علم تھے۔

جناب ٹھاکر نے مزید کہا، دنیا بھر کی یونیورسٹیاں تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹوں اور کھلاڑیوں کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ بنگلورو میں حال ہی میں ختم ہونے والے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں 7000 سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

وزیرموصوف نے ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی کی کارکردگی کی ستائش کی، جس نے ٹاپ 5 میں جگہ حاصل کی ہے۔انہوں نے مزید کہا’’اب عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ، مجھے یقین ہے، پونے یونیورسٹی کے ایتھلیٹس آگے بڑھیں گے اور مستقبل کی یونیورسٹی میں ٹاپ 2-3 پوزیشن حاصل کریں گے‘‘۔جناب ٹھاکر نے دیگر یونیورسٹیوں سے بھی زور دیا کہ وہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں پونے یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی پہل کی تقلید کریں۔

حقیقی زندگی میں مقابلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر کھیل نے کہا کہ ہر سطح پر زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی خود کھیلوں کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، جس کا اندازہ ان کی مختلف ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی باقاعدہ بات چیت سے کیا جاسکتا ہے۔ جناب ٹھاکر نے بتایا کہ کھیلو انڈیا کے بجٹ کو 50 فیصد سے زیادہ 657 کروڑ روپے سے بڑھا کر 974 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ کھیلوں پر حکومت کی توجہ نے چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد کی ہے جو اولمپک کھیلوں اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں ہماری کارکردگی سے ظاہر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں ریکارڈ 7 تمغے، پیرا اولمپکس میں 19 تمغے، حال ہی میں ختم ہونے والے ڈیف اولمپکس میں 16 تمغے اور ہندوستان کا پہلی بار تھامس کپ بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیتنا ہندوستان میں کھیلوں کے مستقبل کے لیے گواہی ہیں۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ کھیل کو کیریئر کے طور پر اپناتے ہوئے پڑھائی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسپورٹس  کے افراد کے لیے اچھی تعلیم بھی بہت ضروری ہے۔ شری ٹھاکر نے اس کے بعد اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں کے افراد کو ذاتی رہنمائی اور اضافی کلاسوں کے ساتھ پڑھائی سے نمٹنے میں مدد کریں، جو وہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی وجہ سے انہیں کھو چکے ہوں گے۔

قبل ازیں، مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اسپورٹس کمپلیکس کے داخلی دروازے پر ،سوامی وویکانند، جن کی یوم پیدائش کوقومی یوم نوجوان کے طور پر منایا جاتا ہے، اور اولمپیئن خاشابا جادھو  کے لائف سائز کانسے کے مجسموں کی نقاب کشائی کی۔

 

اسپورٹس کمپلیکس کے بارے میں۔

خاشابا جادھو اسپورٹس کمپلیکس 27 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں مصنوعی ایتھلیٹک ٹریک، فٹ بال، آسٹرو ٹرف لان ٹینس کورٹ، بین الاقوامی معیار کی شوٹنگ رینج، اسٹیٹ آف دی آرٹ جمنازیم ہے۔ اس کے علاوہ اس کمپلیکس میں کھوکھو، کبڈی، کورف بال، ہینڈ بال جیسی بیرونی کھیلوں کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ بیڈمنٹن، باسکٹ بال، والی بال، ہینڈ بال، جوڈو، کراٹے، نیٹ بال، ٹیبل ٹینس، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، باکسنگ اور جمناسٹک کی سہولیات کے ساتھ ایک کثیر مقصدی انڈور ہال ہے۔ کمپلیکس میں جلد ہی بین الاقوامی معیار کا سوئمنگ پول، کرکٹ اور آسٹرو ٹرف ہاکی کا میدان تعمیر کیا جائے گا۔

 

PIB Mum/MD/JPS/MI

تصاویر

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pune_anurag2.JPEG6VUK.jpg

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر مشہور شوٹر انجلی بھاگوت کے ساتھ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pune_anurag3.JPEGEMJH.jpg

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کے ساتھ۔

 

**************

 

ش ح ۔اک   ۔   م ش

U.N. 5926



(Release ID: 1829672) Visitor Counter : 164