وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

#ایم آئی ایف ایف 2022میں اپنی موجودگی درج کرانے کی غرض سے لینڈ آف فائر  اور آئس کے موضوع پر بنائی گئیں اینی میشن فلمیں

Posted On: 30 MAY 2022 11:45AM by PIB Delhi

ویسے تو یہ بات سبھی کو معلوم ہے کہ نارڈک ملک آئس لینڈ سرگرم آتش فشاں، پہاڑوں اور شمالی لائٹس کے لئے مشہور ہے، لیکن کئی لوگ یہ نہیں جانتے کہ آئس لینڈ اینی میشن فلموں کی ایک نمو پذیر صنعت بھی ہے، جہاں اینی میشن فلموں کا کافی چلن ہے۔ممبئی انٹر نیشنل فلم فیسٹول کے اس ایڈیشن میں آئس لینڈ ملک نے اینی میشن فلمیں دنیا کو فراہم کی ہیں۔ ممبئی انٹر نیشنل فلم فیسٹول ایم آئی ایف ایف 2022 میں خصوصی ڈیزائن کی گئیں آئس لینڈ کی اینی میشن چار فلموں پر مشتمل ہے، جو غیر معمولی، لیکن پیچیدہ موضوعات کے ساتھ بہت  منفرد ہیں۔

ممبئی کے بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اینی میشن فلم ساز کیوریٹر اور شاعر دھوانی دیسائی نے ممبئی انٹر نیشنل فلم فیسٹول 2022میں اس پیکیج کو تیار کیا۔آیئے آئس لینڈ کے اینی میشن پیکیج میں شامل فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

یس پیپل

یہ فلم لوگوں کے ایک انتخابی  مرکب کی زندی میں ایک دن کی جھلک پیش کرتی ہے، کیونکہ وہ روز مرہ کی زندگی کی لڑائیوں جیسے  کام کاج ، اسکول اور برتن دھونے جیسے کاموں کا سامنا کرتے ہیں۔جیسے جیسے دن آگے بڑھتا ہے، ان کے رشتوں کا امتحان لیا جاتاہے اور بالآخر ان میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے۔

ڈائریکٹر:گِسلی ڈیری ہال ڈورسن

فلم کا وقفہ:8منٹ

پیمائش کے لحاظ سے کچن

ایک تصوراتی برفانی علاقے کی شبیہ پیش کرتا ہےجس میں اس کی اہلیہ کے لئے ایک مکمل اور مثالی باورچی خانہ تعمیر کرنے کے عمل  میں یہ فطری باورچی خانہ ختم ہوجاتا ہے۔ یہ تمام امور اس وقت عمل میں آتےہیں، جب وہ دیکھتا ہے کہ اس کی اہلیہ دنیاوی کاموں کے لئے سخت جدوجہد کررہی ہے، یہ اسٹاپ موشن فلم ایک مختصر کہانی پر مشتمل ہے، جسے برفانی ملک کی خواتین کے حقوق کے علمبردار مصنف سووا جاکوبسٹیر نے تخلیق کیا ہے۔

ڈائریکٹر: سولرن یلفا انگیمرسڈوٹیر، ایٹلی ارنارسن

فلم کا وقفہ:13منٹ

اَنّا اینڈ دی موڈس

اَنّا ینگ نام کی ایک لڑکی ہوا کرتی تھی، وہ ایک مثالی بچی تھی۔ ایک دن اَنّا ایک خوفناک خواب کے ساتھ اٹھی ، وہ میریلن مینس کی طرح اُداس دکھائی دیتی ہے اور بہت ڈری ہوئی ہے۔ جب اس کے والدین ڈاکٹر آرٹ مینس کے کلینک لے جاتے ہیں تو وہاں پاگل ڈاکٹر کے لیب رنتھ میں اس کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور نتیجہ کافی ہلادینے والا ہوتا ہے۔

ڈائریکٹر: گنر کارلسن

فلم کاوقفہ: 27 منٹ

پرائیڈ آف اسٹرتھمور

یہ فلم سٹریتھمور، جارجیا کے پادری جان ڈیلٹ مین کے جریدے سے اقتباسات کو متحرک کرتی ہے جو 1927 کی جون اور جولائی کے مہینوں میں لکھی گئی تھی۔

ڈائریکٹر: اینار بالڈون

فلم کاوقفہ: 14 منٹ

*************

 

 

ش ح- ح ا–ن ع

U. No.5917


(Release ID: 1829659) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Marathi , Hindi