وزارت آیوش
یوگا کے آٹھویں بین الاقوامی دن کے لیے "انسانیت کے لئے یوگ " کے موضوع کا انتخاب کیا گیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’من کی بات‘‘ پروگرام میں اپنے خطاب میں اس موضوع کا اعلان کیا تھا
Posted On:
30 MAY 2022 5:39PM by PIB Delhi
یوگا کے بین الاقوامی دن کا آٹھواں ایڈیشن ’’انسانیت کے لئے یوگ‘‘ موضوع کے ساتھ منایا جائے گا۔ آیوش کی وزارت نے 21 جون 2022 کو بھارت اور دنیا بھر میں منعقد ہونے والے 8ویں بین الاقوامی یوگ دن 2022 کے لیے اس موضوع کا انتخاب کیا ہے۔یوگ کے بین الاقوامی دن 2022 تقریب کا اصل پروگرام کرناٹک کے میسور میں منعقد کیا جائے گا۔ کووڈ-19 وبا کے دوران منعقد پچھلے سال کے بین الاقوامی یوگ دن کا موضوع ’’ صحت کے لئے یوگ‘‘ تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’من کی بات‘‘ پروگرام کے اپنے خطاب میں اس موضوع کا اعلان کیا تھا۔ اس سال کے بین الاقوامی یوگ دن کے لئے اس موضوع کو کافی غور و خوض/ صلاح و مشورہ کے بعد منتخب کیا گیا ہے اور یہ مناسب طور پر عکاسی کرتا ہے کہ کیسے کووڈ-19 وبا کی انتہا کے دوران ، یوگا نے دکھ درد کو کم کرنے میں انسانیت کی خدمت کی اور کووڈ کے بعد ابھرتے ہوئے جغرافیائی اور سیاسی پس منظر میں بھی یہ رہم اور ہمدرد کے ذریعے لوگوں کو ایک ساتھ لائے گا، اتحاد کے جذبے کو فروغ دے گا اور دنیا بھر کے لوگوں کی زندگی میں آسانی لے کر آئے گا۔
آیوش، بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہاکہ ہمارے وزیر اعظم نے اس سال کے بین الاقومی یوگ کے دن کے موضوع کو ’’ انسانیت کے لئے یوگ‘‘کے طور پر مناسب طریقے سے اعلان کیا ہے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ یوگ ایک ایسا ذریعہ ہے جو اندر سے خوشی،تندرستی اورسکون لاتا ہے، اور یہ فرد کے داخلی شعور اور باہری دنیا کے بیچ مسلسل رابطے کے جذبے کو گہرائی فراہم کرتا ہے۔ یوگ کا بین الاقوامی دن 2022 اس موضوع کو مناسب طریقے سے تشہیر کرنے میں کامیاب ہوگا۔
انسانیت کے لئے یوگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ’اس سال خاص طور پر دویانگ لوگوں ،ٹرانس جینڈر آبادی، خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی پروگرام تیار کئے گئے ہیں۔ اسکولوں میں یوگ تعلیم کا ایک اٹوٹ حصہ، انسانی قدروں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ اس سال ہمارے گاوں/گرام پنچایتوں میں بھی بڑی تعداد میں شراکت داری ہوگی کیونکہ کامن سروس سینٹرز (سی ایس سیز) کامن یوگ پروٹوکول (سی وائی پی ) کی مشق اور تربیت کو فروغ دے رہے ہیں اور امید ہے کہ بین الاقوامی یوگ دن 2022 میں لاکھوں دیہی شہری بھی حصہ لیں گے۔
بین الاقوامی یوگ دن کے 8ویں ایڈیشن میں کئی چیزیں پہلی بار دیکھنے کو ملیں گی، ان میں ’’گارجین رنگ ‘‘ کے نام سے ایک انوکھا پروگرام ہے، جوں سورج کی رفتار کو ظاہر کرے گا، یوگ کرنے والے لوگوں کی شراکت داری مختلف ملکوں میں ، مشرق سے شروع ہو کر مغرب کی اور بڑھتے ہوئے سورج کی رفتار کے ساتھ ہوگی ۔ یہ انوکھا ریلے یوگ اسٹریمنگ پروگرام ہوگا جسے دوردرشن کے چینلوں پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
ملک ان دنوں ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ بھی منا رہا ہے، ایسے میں 75 قومی سطح کے معروف مقامات پر بھی 21 جون کو بڑے پیمانے پر کامن یوگ پروٹوکول کا مظاہرہ ہوگا جبکہ متعلقہ ریاستیں بھی اپنے انتخاب کے مطابق 75 اہم مقامات پر اسی طرح کے پروگرام منعقد کریں گی۔
مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے تعاون سے آیوش وزارت کے ذریعہ یوگ کے بین الاقوامی دن (آئی بی وائی -2022) کے آٹھویں ایڈیشن کو کئی پروگراموں کے توسط سے فروغ دیا جارہا ہے۔ 13 مارچ 2022 کو 100 دنوں کی الٹی گنتی کےموقع پر ایک تعارفی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ دن بھر میں 13 مارچ سے 21 جون، 2022 تک، 100 دن، 100 شہر اور 100تنظیموں کو شامل کرنے والی اس مہم کو شروع کیا گیا تھا۔ نئی دہلی کے لال قلعہ میں 75ویں دن الٹی گنتی کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔50 ویں دن کی الٹی گنتی آسام کے شیو ساگر میں منائی گئی اور 25 ویں دن کی الٹی گنتی تلنگانہ کے حیدرآباد میں منائی گئی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5902)
(Release ID: 1829631)
Visitor Counter : 160