عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بڈگام کا دورہ کیا


اومپورہ میں ڈیجیٹلائزڈ اسمارٹ کلاس کی سہولت کے ساتھ اپ گریڈ شدہ اسکول کی عمارت کا افتتاح کیا، کووڈ-19 سے متاثرہ بچوں کے ساتھ بات چیت کی، مودی حکومت کے 8 سال  پورے ہونے کی یاد میں مستفید افراد کو  چیک، اسکوٹیز اور مصنوعی امداد تقسیم کیں

Posted On: 30 MAY 2022 8:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 مئی  ،2022

 

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنس کی وزارت؛ وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزارت کے ایم او ایس، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اومپورہ بڈگام میں حال ہی میں مکمل شدہ  ڈیجیٹل نظام سے آراستہ اسمارٹ کلاس کی سہولت سے لیس بوائز ہائی اسکول کی عمارت کا افتتاح کیا۔

 

اسمارٹ کلاس رومز کے لیے 10 کمروں پر مشتمل  اسکول کی ڈبل اسٹوری عمارت میں لائبریری اور کامن ہال سمیت دیگر سہولیات بھی شامل ہیں۔ عملے اور طلباء کے ساتھ بات چیت کے دوران، وزیر نے یقین دہانی کی  کہ اسکول کی عمارت کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا جس میں اسمارٹ کلاس رومز اور شمسی توانائی کی سہولت ترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FGX7.jpg

 

 

وزیر نے بڈگام ضلع کے اپنے دورے کے دوران بڈگام کے کانفرنس ہال میں کووڈ سے متاثرہ بچوں سے بات چیت بھی کی۔ مودی حکومت کے 8 سال مکمل ہونے کی یاد میں، انہوں نے دس ہزار  روپے کے چیک، اسکول بیگ، آیوشمان بھارت (گولڈن کارڈ)، سکشم اسکیم کے تحت اسکالرشپ ان مستفیدین کے درمیان تقسیم کئے  جو وبائی امراض کے دوران بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے 8 سال مکمل ہونے پر، مرکز نے بچوں کے لیے پی ایم کیئر شروع کیا ہے، جو بچوں تک پہنچنے کی ایک پہل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں یہ پیغام دینا ہے کہ متاثرہ بچے جنہوں نے اپنے والدین کو کھو دیا ہے وہ خود کو  یتیم محسوس نہ کریں۔ وزیر نے کہا کہ ‘‘وہ ہمارے اپنے بچے ہیں، اور بحیثیت معاشرہ ان کی دیکھ بھال کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔’’

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت گڈ گورننس کے لیے پابند عہد ہے، اور مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے ان بچوں اور دیگر تمام بے سہارا لوگوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر نے اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انڈر 19 انٹر زونل ضلعی سطح کے فائنل کا بھی مشاہدہ کیا، جہاں انہوں نے شرکاء میں اسپورٹس کٹس اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XXME.jpg

 

کھیلوں میں حصہ لینے کےلئے کھیلوں  کو کھلا قرار دینے کے بعد، وزیر نے کھیلوں سے محبت کرنے والے نوجوانوں کے ہنر کی مناسب شناخت اور میدان میں ان کی بہتر کارکردگی کے لیے ان کی مناسب تربیت پر زور دیا۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیں جس کی پہچان اب کریئر کے بہترین متبادل  میں سے  ایک کے طور پر کی جانے لگی ہے۔

 

بعد میں، وزیر نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور مستحق استفادہ کنندگان میں ہنر مندی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف کسانوں میں اتھارٹی لیٹر اور کاشتکاری کا سامان تقسیم کیا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00306B6.jpg

 

اپنے دورے کے دوران، وزیر نے ضرورت مندوں کو اسکوٹی، مصنوعی امداد اور خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والی بیٹیوں میں 50,000 روپے کے چیک کے ساتھ شادی کی امداد کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت، قوم کی خدمت کے آٹھ سال مکمل کرنے پر، "خدمت " کے جذبے کے ساتھ لوگوں تک پہنچ رہی ہے جو کہ پی ایم مودی کی حکومت کی پہچان رہی ہے۔

 

بعد ازاں مختلف وفود بشمول ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران، کونسلرز، پی آر آئی، سول سوسائٹی کے اراکین، تاجروں، نوجوانوں کے وفود، سیاسی کارکنوں اور دیگر مختلف وفود نے وزیر سے کانفرنس ہال بڈگام میں ملاقات کی۔

انہوں نے اپنے مسائل اور مطالبات وزیر کے سامنے اٹھائے تاکہ فوری ازالے کے لیے جائیں۔

وزیر نے وفود کو تحمل سے سنا اور یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XNKH.jpg

 

 

اس موقع پر دیگر کے علاوہ چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام، نذیر احمد خان، ڈی سی بڈگام، شہباز احمد مرزا، ایس ایس پی بڈگام، طاہر سلیم، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران، بڈگام ضلع کے صدر میونسپل کونسل اور ضلعی افسران موجود تھے۔

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:5910



(Release ID: 1829629) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Punjabi