خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

وزیر اعظم نے بچوں کی اسکیم کے لئے پی ایم کیئر کے تحت فوائد جاری کئے


بچوں کے لئے پی کیئرس ، اِس حقیقت کی عکاسی ہے کہ ملک کا ہر شہری پورے جذبے کے ساتھ آپ کے ساتھ ہے  : وزیر اعظم

قوم ، ان بچوں کے ساتھ کھڑی ہے ، جنہوں نے کووڈ – 19 میں اپنے  والدین کھو دیئے ہیں اور بچوں کی اسکیم کے لئے پی ایم کیئرس کے ذریعے  ، اُن کے سلامتی اور محفوظ مستقبل کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے : محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی

Posted On: 30 MAY 2022 2:53PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پی ایم کیئر فار چلڈرن اسکیم کے تحت فوائد جاری کئے۔ مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی، وزراء کی کونسل کے کئی دیگر ارکان اور وزرائے اعلیٰ اس تقریب سے جڑے لوگوں میں شامل تھے۔

         وزیراعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، ان بچوں کی زندگیوں میں آنے والی مشکلات پر ہمدردی کا اظہار کیا ، جنہوں نے کورونا کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔  ہمدردی رکھنے والے وزیر اعظم نے بچوں سے کہا کہ ’’ ہر دن کی جدوجہد، ہر دن کے چیلنجز ،  ان بچوں کے درد کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ، جو آج ہمارے ساتھ ہیں، جن کے لئے یہ پروگرام ہو رہا ہے‘‘۔  انہوں نے  بچوں کو بتایا کہ وہ وزیر اعظم کے طور پر نہیں بلکہ خاندان کے ایک فرد کے طور پر بول رہے ہیں۔

وزیراعظم کے خطاب کے متن کا لنک:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1829374

اس پس منظر میں  وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ بچوں کے لئے پی ایم کیئرس  ،  ایسے کورونا سے متاثرہ بچوں کی مشکلات کو کم کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے ، جنہوں نے اپنے ماں اور باپ دونوں کو کھو  دیا ہے ۔ بچوں کے لئے پی ایم کیئرس ، اِس حقیقت کی بھی عکاس ہے کہ ملک کا ہر شہری پورے جذبے کے ساتھ آپ کے ساتھ ہے ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ اگر کسی کو پیشہ ورانہ کورس کے لئے یا اعلیٰ تعلیم کے لئے تعلیمی قرض کی ضرورت ہے تو پی ایم – کیئرس ، اس میں بھی مدد کرے گا۔ اہل یومیہ ضروریات کے لئے  ، دیگر ااسکیموں کے ذریعے ہر ماہ 4 ہزار روپئے ماہانہ  کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ 23 سال کی عمر کو پہنچنے پر 10 لاکھ روپئے  کے علاوہ  ، بچوں کو آیوشمان کارڈ کے ذریعے ہیلتھ کوریج اور نفسیاتی اور جذباتی مدد کے لئے سمواد ہیلپ لائن کے ذریعے جذباتی مشاورت دی جائے گی۔

H20220530112741.jpg

 

          وزیر اعظم نے عالمی وباء کے انتہائی تکلیف دہ اثرات کا بہادری کے ساتھ سامنا کرنے پر بچوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ والدین کی محبت کا بدلہ کوئی نہیں دے سکتا۔ ماں بھارتی مشکل کی اس گھڑی میں آپ تمام بچوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پی ایم کیئرس فار چلڈرن کے ذریعے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے  عالمی وباء کے دوران انسانی ہمدردی کے واقعات کو یاد کیا، خاص طور پر لوگوں نے کس طرح متاثرہ لوگوں کی  بہبود میں اپنا تعاون دیا ۔ وزیراعظم نے  اس بات کو اجاگر کیا کہ اس فنڈ نے کورونا کے دور میں اسپتالوں کی تیاری، وینٹی لیٹرز  کی خریداری اور آکسیجن پلانٹس لگانے میں بھی بہت مدد کی ہے ۔ اس کی وجہ سے بہت  سے لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں  اور بہت سے خاندانوں کا مستقبل محفوظ کیا جا سکا ۔

 

H20220530112740.jpg

 

وزیراعظم نے کہا کہ مایوسی کی تاریک ترین فضا میں بھی اگر ہم خود پر یقین رکھیں تو روشنی کی کرن ضرور نظر آتی ہے۔ انہوں نے خود ہمارے ملک کا حوالہ دیا  کہ وہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ وزیراعظم نے بچوں کو مشورہ دیا کہ مایوسی کو شکست میں تبدیل نہ ہونے دیں۔ انہوں نے ، ان سے کہا کہ وہ اپنے بزرگوں اور اپنے استاد کی بات مانیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اچھی کتابیں ان کی قابل اعتماد دوست ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ بیماریوں سے دور رہیں اور کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا موومنٹ  میں شامل ہوں ۔ انہوں نے ان سے یوگا ڈے میں بھی شرکت کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ منفیت کے اس ماحول میں بھارت نے اپنی قوت پر بھروسہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نے اپنے سائنسدانوں، اپنے ڈاکٹروں اور اپنے نوجوانوں پر بھروسہ کیا اور ہم ، دنیا کے لئے پریشانی کی نہیں ، بلکہ امید کی کرن بن کر نکلے ہیں۔ ہم مسئلہ نہیں بنے بلکہ حل دینے والے کے طور پر سامنے آئے۔ ہم نے دنیا بھر کے ممالک کو دوائیں اور ویکسین بھیجی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے ملک میں بھی، ہم نے ہر شہری کو ویکسین فراہم کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے اور دنیا نئی امید اور یقین کے ساتھ ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔

         وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج جب ان کی حکومت اپنے 8 سال مکمل کر رہی ہے، ملک کا اعتماد، اہل وطن کا خود پر اعتماد بے مثال ہے۔ بدعنوانی، ہزاروں کروڑ روپئے  کے گھپلوں،  اقربا پروری، ملک بھر میں پھیلی ہوئی دہشت گرد تنظیموں اور علاقائی تفریق  کے چکر سے ملک باہر نکل رہا ہے  ، جس میں  ، وہ 2014 ء سے پہلے پھنسا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی آپ بچوں کے لئے ایک مثال ہے ، مشکل ترین دن بھی گزر ہی جاتے ہیں ۔

 

image0035UGA.jpg

 

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں قوم ان بچوں کے ساتھ کھڑی ہے ، جنہوں نے کووڈ-19 عالمی وباء میں اپنے والدین کھو دیئے ہیں  اور قوم  بچوں کے لئے پی ایم کیئرس اسکیم کے ذریعے ، ان  کی سلامتی اور محفوظ  مستقبل کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے ۔ وزیر  موصوفہ نے کہا کہ وزیر اعظم بچوں کے لئے پی ایم کیئرس اسکیم کے تحت بذاتِ خود فوائد منتقل کر رہے ہیں اور یہ ان بچوں کے لئے ایک پیغام ہے کہ قوم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے اور وزیر اعظم ایم ان کی دیکھ بھال کر تے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 5893



(Release ID: 1829621) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi