بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
سال 22-2021 سے سال 26-2025 تک پانچ سال کے لیے 15ویں مالی کمیشن کے منصوبے کےدوران جاری پلان اسکیم - وزیراعظم کا روزگار کے موقعے پیدا کرنے کے پروگرام کا تسلسل جس کے دوران 13554.42 کروڑ روپے کا خرچ مقرر کیا گیا ہے
Posted On:
30 MAY 2022 4:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 مئی ، 2022/ حکومت ہند کی ایم ایس ایم ای کی وزارت غیر زرعی شعبے میں چھوٹے کاروبار قائم کرنے میں مدد دے کر ملک بھر کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے موقعے پیدا کرنے میں سہولت دینے کے مقصد سے وزیراعظم کے روزگار پیدا کرنے والے پروگرام پی ایم ای جی پی پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ کے وی آئی سی ایک قومی سطح کی مرکزی ایجنسی ہے ۔ کے وی آئی سی کا ریاستی / ضلعی سطح کا دفتر ، ریاستی کے وی آئی بی اور ڈی آئی سی ، اس پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں ہیں۔ کوئر یونٹوں (ناریل کے ریشے کے یونٹوں) کے لیے کوائر بورڈ عمل درآمد کرنےو الی ایجنسی ہے۔
درخواست سے لے کر منظوری تک اور بینکوں کی طرف سے رقوم جاری کیے جانے کا پورا عمل اس پورٹل کے ذریعے آن لائن دستیاب ہے https://www.kviconline.gov.in/pmeepeportal/pmegphome/index.jsp.۔
09-2008 میں اپنے قیام کے بعد سے تقریباً 7.8 لاکھ چھوٹے کاروباروں کو 19995 کروڑ روپے کی سبسڈی سے مدد دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے تقریباً 64 لاکھ افراد کے لیے روزگار کے دیرپا موقعے فراہم ہوئے ہیں۔ امداد شدہ یونٹوں کو تقریباً 80 فیصڈ مدد دی گئی ہے۔ اور یہ یونٹ دیہی علاقوں میں واقع ہیں اور تقریباً 50 فیصد یونٹ درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبیلوں اور خواتین کے زمروں کے افراد کی ملکیت میں ہیں۔
پی ایم ای جی پی کو اب 15ویں کمیشن کے منصوبے کے لیے جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ یہ پنج سالہ منصوبہ 22-2021 سے سال 26-2025 تک ہوگا اور اس کے لیے 13554.42 کروڑ روپے کا خرچ مقرر کیا گیا ہے۔ موجودہ اسکیم میں مندرجہ ذیل بڑی اصلاحات / بہتری کی گئی ہے :
- مینوفیکچرنگ یونٹوں کےلیےموجودہ زیادہ سے زیادہ پروجیکٹ لاگت میں اضافہ جو فی الحال 25 لاکھ روپے ہے اسے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ۔ خدمات یونٹوں کے لیے موجودہ 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیئے گئے ہیں۔
- پی ایم ای جی پی کے لیے دیہی صنعت اور دیہی علاقے کی تعریف میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ پنچایتی راج اداروں کے تحت آنے والے علاقوں کو دیہی علاقوں میں شمار کیا جائے گا۔ جبکہ میونسپلٹی کے تحت آنے والے علاقوں کو شہری علاقے سمجھا جائے گا۔
- iii. عمل درآمد کرنے والی سبھی ایجنسیوں کو دیہی یا شہری زمرے سے قطع نظر سبھی علاقوں میں درخواستیں موصول کرنے اور ان پر کارروائی کرنے کی اجازت ہوگی۔
- امنگوں والے ضلعوں اور مخنثوں کے زمرے والے پی ایم ای جی پی درخواست دہندگان کو خصوصی زمرے سے درخواست دہندہ سمجھا جائے گا اور وہ زیادہ سبسڈی کے مجاز ہوں گے۔
اسکیم کے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط اس ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے msme.gov.in۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –5898
(Release ID: 1829567)
Visitor Counter : 171