وزارت اطلاعات ونشریات

ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز


ڈاکیومنٹری فلم ساز سنجیت نارویکر کو ڈاکٹر وی شانتا رام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ڈاکیومنٹری – ایک وسیلہ ہے جو ثقافتوں اور سرحدوں سے بالاتر اور افضل ہے

فیسٹول کی افتتاحی فلموں میں منی پور کی ڈاکیومنٹری فلم ’میرام –دی فائر لائن‘،  فرانس کی انیمیشن فلم ’کاسٹ اوے‘ اور جاپان کی مختصر فکشن فلم ’شابو شابو اسپرٹ‘ شامل تھیں

Posted On: 29 MAY 2022 7:41PM by PIB Delhi

 

ڈاکیومنٹری فلموں، مختصر فکشن فلمو ں اور انیمیشن فلموں کا سترہواں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول (ایم آئی ایف ایف ۔ 2022) آج ممبئی میں ورلی کے مقام پر نہرو سینٹر میں ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوا ۔

کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیسکٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے زیر اہتمام اس سات روزہ فیسٹول کا افتتاح کیا ۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو  فروغ دینے کی غرض سے ایم آئی ایف ایف ۔ 2022، ہائبرڈ موڈ میں منعقد کیا جارہا ہے اور   https://miff.in پر اپنا اندراج کرانے والے سبھی افراد کے لئے فلموں کی آن لائن نمائش مفت کی جارہی ہے۔ فلم فیسٹول کے ڈائریکٹر رویندر بھاکر نے یہ بات بتائی ہے۔

بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر ، اس سال بنگلہ دیش کو ’کنٹری آف فوکس‘ یعنی توجہ  کے ملک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ بنگلہ دیش کی 11 فلموں کے ایک خصوصی پیکج ایم آئی ایف ایف – 2022 میں نمائش کی جائے گی۔ ان فلموں میں ’حسینہ – اے ڈاٹرس  ٹیل‘ بھی شامل ہے جس کی نقادوں نے بہت تعریف کی ہے ۔

 

ڈاکیومنٹری فلم ساز اور ا دیب سنجیت نارویکر، دی شانتا رام لائم ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کئے گئے

افتتاحی تقریب میں ، سرکردہ اور ا ٓزمودہ کار ڈاکیومنٹری فلم ساز اور ادیب سنجیت نارویکر کو باوقار ڈاکٹر شانتا  رام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ انہیں اپنی تحریروں خاص طور پر فلموں کی تاریخ اور ڈاکیومنٹری فلموں کی تحریک سے متعلق تحریروں کے توسط سے ان کے گراں قدر تعاون کے لئے اس باوقار ایوارڈ سے  نوازا گیا  ہے ­۔ سنجیت نارویکر نے مراٹھی سنیما سمیت ماضی کے سنیما کے بارے میں 20 سے زیادہ کتابیں تحریر کی ہیں اورانہیں ایڈٹ کیا ہے  ، جن کی وجہ سے  انہیں  نیشنل فلم ایوارڈس کے موقع پر ’سورن کمل‘ سے نوازا جاچکا ہے ۔ وی شانتا رام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، دس لاکھ رپئے کے نقد انعام، گولڈن شنکھ اور ایک توصیف نامہ پر مشتمل ہے ۔ یہ ایوارڈ مایہ ناز فلم ساز  وی شانتا رام  کی یاد میں قائم کیا گیا ہے  جو 19950 کی دہائی کے دوران ایک اعزازی اعلی فلم ساز کی حیثیت سے فلمس ڈویزن سے بہت قریبی طور پر وابستہ رہ چکے ہیں ۔

ڈاکیومنٹری اور انیمیشن فلمیں، اسٹارٹ اپ کی طرح ہیں اور ان کے یونیکورن بننے کی گنجائش ہے : پیو ش گوئل

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نےکہا کہ جو فلمساز آرٹ فلمیں، ڈاکیومنٹری فلمیں اور انیمیشن فلمیں بناتے ہیں، وہ ایک طرح سے ’اسٹارٹ اپ‘ ہیں جو ملک میں نئے خیالات اور نظریات کے بیج بوتے ہیں اور پیغام رسانی سے متعلق  ا پنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں اپنا پیغام پہنچانے کی غرض سے سلور اسکرین (پردہ سیمیں) ، ٹیلی ویژن، او ٹی ٹی وغیرہ جیسے متعدد ذرائع  دستیاب ہیں ۔ اوراس طرح ایسے ’اسٹارٹ اپس‘ کو یونیکورن بننے کا موقع فراہم ہوتا ہے ۔

وزیرموصوف نے کہا کہ لتا منگیشکر سے بہت سے فنکاروں اور موسیقاروں نے ترغیب حاصل کی اور انہوں نے فن کے توسط سے بھارت کی تاریخ، روایات اور وراثت سے دنیا کو روشناس کرایا۔ پیوش گوئل نے کہا کہ آئیے ہم ان طور طریقوں کو تلاش کریں کہ ہم کس طرح لتادیدی کے کردار کو ملک ، ممبئی شہر اور خود سنیما کی دنیا کے لئے ادارہ جاتی بناسکتے ہیں ۔

ڈاکیومنٹری – ایک وسیلہ جو ثقافتوں اور سرحدوں سے بالاتر ہے:انوراگ ٹھاکر

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’ڈاکیومنٹری سنیما،  سب سے زیادہ اہمیت کاحامل اثر پیدا کرتاہ۔ یہ نہ صرف معاشرے کو معلومات بہم پہنچاتاہے، اور سماج میں تبدیلی لانے کی ترغیب دیتا ہے بلکہ ایک ایسے وسیلے کے طور پر بھی کام کرتا ہے جو ثقافتوں اور سرحدوں سے بالاتر اور افضل ہے‘‘۔ وزیر موصوف نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ایم آئی ایف ایف  ا یک  پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس کے ذریعہ دنیا بھر کے ڈاکیومنٹری فلم ساز، ا یک دوسرے کے خیالات اور نظریات سے مستفید ہوتے ہیں اور مشترکہ فلم سازی اور ڈاکیومنٹری، مختصر اورانیمیشن فلموں کی مشترکہ فلم سازی اوور مارکیٹنگ  سے متعلق امکانات تلاش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع سے بالآخر عالمی سنیما کے حوالے سے فلم سازوں کے ویژن کی توسیع ہوتی ہے ۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن نے  افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں عالمی پیمانے پر بھارتی سنیما کو فروغ دینے کی غرض سے کی جارہی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہو ں نے اس بات کو بھی نمایاں کیا کہ بھارت نے کس طرح کا نس فلم فیسٹول میں اپنی پہلے سے زیادہ موجودگی درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شونک سین  کی فلم ’ آل دیٹ بریتھس ‘ نے بیسٹ ڈاکیومنٹری فلم کا ایوارڈ حاصل کرکے بھارت کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے خاص طور پر فیچر فلموں، انیمیشن فلموں، ڈاکیومنٹری فلموں اور ویب سیریز کے لئے بین الاقوامی فلم سازوں اور مشترکہ فلم سازی کے لئے ترغیبات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اے وی جی سی شعبے کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جارہا ہے ۔ وزیر موصوف نے فخریہ یاد دلایا کہ ’ڈجیٹل ا نڈیا اور اسٹارٹ اپ  انڈیا‘ کے لئے وزیراعظم کی اپیل اور کانس فلم فیسٹول میں بھارتی دستے نے ہماری ثقافت اور اقدار کو اجاگر کیا ہے ۔

افتتاحی تقریب کے دوران بین الاقوامی جیوری کے ارکان – سبیا نلا متھو،  اننت وجے، سپنا راؤ (فرانس) ، ژان پری سائرے (فرانس)، ڈین وولمین (اسرائیل ) اور نیشنل جیوری – سنجیت نارویکر ، سبھاش سہگل، جے شری بھٹاچاریہ، ایشلے رتنا وبھوشن ( سری لنکا) اور طارق احمد (بنگلہ دیش) کی عزت افزائی کی گئی ۔

افتتاحی تقریب میں موجود ممتاز شخصیات میں دیگر کےعلاوہ ریلوے ، کوئلہ او ر کانوں کے وزیر مملکت، راؤ صاحب پاٹل دانوے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیرمملکت رام داس اٹھاولے، پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشوور پاٹل،  خزانے کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ، ایوارڈ یافتہ فلم ساز شاجی کرن، اطلاعات و نشریات کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری  نیرجا شیکھر، فلم ساز کرن شانتارام، فلم ساز راہل راویل ا ور اداکار دلیپ تاہل بھی شامل تھے ۔

ایم  آئی ایف ایف – 2022 میں افتتاحی پیش کش  اور دیگر نمایا ں خصوصیات

سترہویں ایم آئی ایف ایف – 2022 کے ا ٓغاز میں منی پوری ڈاکیومنٹری فلم  ’’میرام – دی فائرلائن‘‘ (۳۳منٹ)، فرانس کی انیمیشن فلم ’’کاسٹ اوے‘‘ (۶ منٹ) اورجاپان کی مختصر فلم ’’شابوشابو اسپرٹ ‘‘ (10منٹ) کی نمائش کی گئی ۔

 

 

اس سال کے فلم فیسٹول میں دنیا بھر سے پہنچی لگ بھگ 400 فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔ ان میں سے 102 فلموں کی نمائش مقابلہ جاتی زمرے کے تحت کی جائے گی ۔ (35 فلمیں بین الاقوامی مقابلوں اور 67 فلمیں نیشنل مقابلے کے لئے مختص ہیں )۔ یہ سبھی فلمیں پیڈر روڈ پر واقع فلم ڈویزن کمپلیکس میں جدید ترین آڈی ٹوریموں میں دکھائی جائیں گی۔

افتتاحی تقریب کو پی آئی بی انڈیا یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا ۔

 

 

 

’اسکریننگ‘ کے تحت  https://miff.in/ پر فلموں کی نمائش سے متعلق پروگرام ملاحظہ فرمائیں

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051PGY.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006ZX1B.png

 

*************

 

 

ش ح ۔ ع م۔ ف ر

U. No.5876



(Release ID: 1829380) Visitor Counter : 336


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali