وزارت اطلاعات ونشریات

ایم آئی ایف ایف 2022 میں انٹرنیشنل اور نیشنل جیوری آزمودہ کار فلمسازوں، ایڈیٹرز اور صحافیوں پر مشتمل

Posted On: 29 MAY 2022 4:10PM by PIB Delhi

 ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے 17ویں ایڈیشن کیلئے انٹرنیشنل اور نیشنل جیوری میں بھارت اور بیرونی ممالک کے آزمودہ کار فلمساز ، ایڈیٹرز، صحافی، تھیئٹر آرٹسٹ اور تاریخ داں شامل ہیں۔ انٹرنیشنل جیوری میں انعام یافتہ وائلڈ لائف فلم ساز سوبیّہ نلاّ متھو، فرانسیسی ڈاکیومنٹری فلم ساز  مینا آر اے ڈی ، عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فلمساز اور  ہدایت کار ژاں  پیرے سائرے، نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافی اننت وجئے اور اسرائیلی فلم ساز ڈین وال مین  شامل ہیں۔ نیشنل جیوری میں بھی فلمساز/ پروڈیوسر طارق احمد تھیئٹر آرٹسٹ جئے شری بھٹاچاریہ، نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والے فلمساز سنجیت نارویکر، صحافی اور فلم مبصر آشلے رتن وبھوشن  اور تجربہ کار فلم ایڈیٹر سبھاش سہگل جیسی ممتاز شخصیات شامل ہیں۔

انٹرنیشنل جیوری ارکان کامختصر تعارف

سوبیّہ نلّا متھو

پانچ بار نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے والے اس وائڈ لائف فلم ساز نے ماحولیات اور انسانوں اور ایکوسسٹم کے درمیان تعامل  کےبارے میں متعدد ڈاکیومینٹری فلمیں مثلاً بی بی سی ورلڈ کیلئے ‘ارتھ فائل ’ اور انیمل پلینیٹ کیلئے ‘دی ورلڈ گون وائلڈ’  تیار کی ہیں۔ وہ جیکسن ہول وائلڈ لائف فلم فیسٹول کی جیوری کے مستقل رکن ہیں اور انہوں نے انڈین پینورما  فلم فیسٹول (2021) کے جیوری چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ رائل بنگال ٹائیگر سے انہیں قلبی لگاؤ ہے ۔ نیشنل جیوگرافک چینل اور بی بی سی کے لئے ٹائیگر پر مرکوز پانچ بین الاقوامی دستاویزی فلمیں اسی لگاؤ کا نتیجہ ہے۔

ایران میں پیدا ہونے والی اور فرانس میں مقیم پروڈیوسر اور صحافی مینی آر اے ڈی   پیرس میں  فیسٹول ایپرےواراں کی فیسٹول ڈائرکٹر رہی ہیں۔ ان کی پہلی فلم ‘فار می دی سن نیور سیٹس’  کو تہران میں سنیما ویریٹے  فلم فیسٹول میں بہترین ڈاکیومینٹری کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان کی فلموں میں ‘پرشین ٹیلز’ ،‘ژاں روش اِن ایران’، ‘دی فیوچر آف دی پاسٹ’، ‘پیرے اینڈ یولاندے پیرولٹ’ شامل ہیں۔ وہ ورلڈ کلچرل ڈائیورسٹی کی بانی بھی ہیں  جو ثقافتی اور بشریاتی دلچسپی کی فلمیں تیار کرتا ہے۔

فرانسیسی پروڈیوسر اور ہدایت کار ژاں پیرے سائرے1970 میں فلمی دنیا میں آئے اور انہوں نے تین انعام یافتہ شارٹ فلموں کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایسی 30 فلموں کیلئے کام کیا ہے جنہوں نے دنیا بھر میں فلم فیسٹول میں ایوارڈ حاصل کیا ہے ان میں  کینز فلم فیسٹول اور اکیڈمی ایورڈ اور وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹول شامل ہیں۔ انہوں نے انسائٹ پروڈکشن ، ای ٹیمپ ستمبر پروڈکشن اور اے آر ٹی ای جیسی کئی بااثر پروڈکشن کمپنیوں میں اہم ترین عہدوں پر کام کیا ہے۔

اننت وجئے ایک صحافی ہیں جنہیں سنیما، سیاسیات، ثقافت اور ادب سے متعلق دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے ، انہوں نے بھارت بھر میں متعدد جیوری اور سلیکشن کمیٹیوں کی خدمات انجام دی ہیں نیشنل فلم ایوارڈز  میں وہ جیوری چیئرمین اور انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (2019) میں کانکنی فلمز کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں۔

اسرائیلی فلمساز، تھیئٹر ڈائرکٹر اور اکیڈمک ماہر تعلیم  اور ڈین والمین نے حال ہی میں سنیما کیلئے اپنی خدمات کے صلے میں یروشلم انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  اور شکاگو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں سلور ہیوگو ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ان کی پہلی فلم ‘دی ڈریمر’ کو کینز فلم فیسٹول میں باضابطہ داخلہ ملا تھا۔ ان کی فلموں میں ‘فلاک’، ‘مائی مائیکل’،‘این اسرائیلی لواسٹوری’ اور ‘ویلی آف اسٹرینتھ’ ان کی فلموں میں شامل ہیں۔ کینز ،وینس، بھارت اور شنگھائی کے انٹرنیشنل فلم فیسٹول سمیت  دنیا بھر کے فلم فیسٹولز میں ان کی فلمیں دکھائی گئی ہیں۔

نیشنل جیوری کے ارکان کا مختصر تعارف

طارق احمد بنگلہ دیش میں ایشیائی ڈاکیومنٹری فلم سازوں کے  ایک پروجیکٹ مارکٹ ڈھاکہ ڈاک لیب کے ڈائرکٹر ہیں، وہ لبریشن وار میوزیم کے ذریعے بنگلہ دیش میں منعقدہ ممتاز ڈاکیومینٹری فیسٹول لبریشن ڈاک فیسٹ کے آرٹسٹک ڈائرکٹر بھی ہیں۔

جئے شری بھٹاچاریہ نے اپنا فلمی سفر بدھ دیو داس گپتا اور ریتوپرنوگھوش جیسے ہدایت کاروں کے معاون ہدایت کار کے طور پر شروع کیا تھا۔ ان کی  فلم ‘مادُر ’ کو ڈھاکہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے کولکاتا میں انٹرنیشنل ویمنز فلم فیسٹول میں اپنی فلم ‘بینی سوترمالا’  کے لئے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

سنجیت نارویکر ایک مصنف، پبلشر اور ڈاکیومنٹری فلم ساز ہیں جو چاردہائیوں سے زیادہ عرصے سے صحافت پبلک ریلیشنز پبلشنگ اور فلم سازی کے میدان میں سرگرم ہیں۔ وہ اسکرین کے سابق نیوز ایڈیٹر، ٹی وی اینڈ ویڈیو ورلڈ اور ڈاکیومنٹری ٹوڈے کے ایڈیٹر رہے ہیں اور نیشنل کریٹکس جیوری، ایم آئی ایف ایف (2006) سنیما رائٹنگ ایوارڈز اور نیشنل فلم ایوارڈز  (1999) سمیت متعدد فلم سلیکشن کمیٹیوں اور جیوریز  میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ فلمساز کے طور پر ان کے کارناموں میں فلم ڈویزن  کے ذریعے تیار کی گئی ‘انڈیا ان ویلڈ’، ‘لونی روپ درشن’ اور ‘نیشنز اِن  ٹرمائل’ شامل ہیں۔

صحافی، مصنف اور فلم مبصر آشلے رتن وبھوشن سری لنکا میں ایشیائی فلم سینٹر (اے ایف سی) کے ڈائرکٹر بھی ہیں، اس وقت وہ نیٹ ورک فار پرموشن آف ایشیا پیسیفک سنیما (این ای ٹی پی اے سی) کے لئے بورڈ کے ایک رکن اور جیوری کوآرڈینیٹر ہیں۔ وہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف فلم کریٹکس (ایف آئی پی آر ای ایس سی آئی) کے رکن  اور سری لنکا فیڈریشن آف فلم سوسائٹی کے صدر بھی ہیں ۔ کولمبو میں منعقدہ کامن ویلتھ فلم فیسٹول (2013) کے وہ ایگزیکٹیو کوآرڈینیٹر تھے اور کولمبو کے انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے دوسرے ایڈیشن کے لئے وہ سینئر ایشین پروگرامر تھے۔

معروف فلم ایڈیٹر سبھاش سہگل  نے بھارت کی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں 250 سے زیادہ فلموں کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے پنجابی سنیما میں اپنے کام ‘چنّی پردیسی’، ‘مادھی دا دیوا’  اور ‘کچہری’کیلئے کئی نیشنل فلم ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ ایڈیٹر کے طور پر بھارتی سنیما کے صف اول کے فلمساز وں مثلاً رامانند ساگر، ضیا ء سرحدی، گلزار، کے باپیا، روندر پیپٹ اور سودھیندو رائے  وغیرہ کے ساتھ کام کیا ہے۔ہدایت کار کے طور پر انہوں نے ‘پیار کوئی کھیل نہیں’ اور ‘یارا سلی سلی’ فلموں کے لئے خدمات انجام دی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

PIB MIFF Team | BSN/AA/DR/MIFF-13

We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!

Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove

If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.

For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here.

Follow us on social media: @PIBMumbai /PIBMumbai /pibmumbai pibmumbai[at]gmail[dot]com

****************

ش ح۔ ا گ۔ ع ن۔

U-5878



(Release ID: 1829368) Visitor Counter : 144


Read this release in: Marathi , English , Hindi