وزارت اطلاعات ونشریات

ایم آئی ایف ایف 2022  میں مشہور غیر فیچر فلم سازوں کو خراج عقیدت پیش کی جائے گی

Posted On: 29 MAY 2022 2:15PM by PIB Delhi

ممبئی ، 29 مئی 2022           ممبئی  بین الاقوامی فلم فیسٹیول 2022 (ایم آئی آئی ایف) کا 17 واں ایڈیشن روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ان مشہور فلمسازوں کو خراج عقیدت پیش کرے گا ،جنہوں نے غیر فیچر فلموں کے ارتقاء میں  بہت اہم رول ادا کیا ہے۔ اس حصے میں ، آئندہ کے 17 ویں  ایڈیشن میں ان کی فلموں  اور ان پر بننے والی فلموں کی بھی نمائش کی جائے گی۔

اس فلمی میلے میں مشہور بین الاقوامی فلم سازسسیلیا منگینی (اٹلی) ، جیکس  ڈروئن (کناڈا) اور توشیو ماتسوموتو (جاپان) کی فلموں کا جشن منایا جائے گا۔ اس میلے میں ہندوستان کے تجربہ کار فلم سازوں یش پال چودھری، مکیش چندر ، پال ایس کولی ، راجاآر سوامی ، نندکمار بی سادامتے ، این اسٹینلی، بھکتی جگدیش پولیکر ، ایروم مائیپا ، چیدانند داس گپتا ، بدھ دیب داس گپتا ، گوتم بنیگل ، سمترا بھاوے ، راحت یوسفی اور اجیت ہری کی فلموں کی بھی نمائش کی جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-1AVQP.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-2TUBO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-4XEHH.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-5XKQC.jpg

اسکریننگ کی فہرست

سسیلیا منگینی (اٹلی) کے سابقہ کارناموں کو خراج تحسین - 2 فلمیں ، 2 گھنٹے 12 منٹ

ایروم مائپک (ہندوستان) کے سابقہ کارناموں کو خراج تحسین - 3 فلم۔

سمترا بھاوے (ہندوستان ) کے سابقہ کارناموں کو خراج تحسین - 3 فلمیں ، 1 گھنٹہ 48 منٹ

یش پال چودھری (ہندوستان)کے سابقہ کارناموں کو خراج تحسین - 3 فلمیں ، 1 گھنٹہ 6 منٹ

 

صد سالہ یادگاری ا سکریننگ

چیدانند داس گپتا کی صد سالہ تقریب

انیمیشن فلموں کے ماہروں کے سابقہ کارناموں کو خراج تحسین

ایم آئی ایف ایف 2022 خراج تحسین سیکشن کے تحت انیمیشن کےآنجہانی ماہروں کو ان کے سابقہ کارناموں کی نمائش کی اسکریننگ کر کے خراج تحسین پیش کرے گا ۔

گوتم بنیگل (ہندوستان) - 4 فلمیں ، 2 گھنٹے

جیکس ڈروئن (کناڈا) - 2 فلمیں ، 47 منٹ

توشیو ماتسو موتو (جاپان) - 4 فلمیں ، 55 منٹ

ایم آئی ایف ایف2022 کے لیےhttps://miff.in/delegate2022/?cat=ZGVsZWdhdGU= پر آن لائن رجسٹر کریں

طلباء https://miff.in/delegate2022/?cat=c3R1ZGVudF9kZWxlZ2F0ZQ==  پرمفت رجسٹر یشن کر سکتے ہیں

میڈیا رجسٹریشن کے لیے https://miff.in/delegate2022/?cat=bWVkaWE= پر جائیں

 

* * *

پی آئی بی   ایم آئی ایف ایف ٹیم / ایس ایس پی /اے اے / ڈی آر / ایم آئی ایف ایف – 12

 

ہمارا ماننا ہے کہ آپ جیسے فلموں کے پرستار کے اچھے الفاظ سے اچھی فلموں کو فروغ حاصل ہوتا ہے ۔ ہیش ٹیگ

 /#AnythingForFilms  #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi کا استعمال کر تے ہوئے سوشل میڈیا پر فلموں کے لیے اپنی محبت کا اشتراک کریں ۔ ہاں ، آئیے فلموں کے لیے اپنی محبت عام کریں!

کون سی #MIFF2022 فلموں نے آپ کے دل کی دھڑکن کو کم یا زیادہ کر دیا ؟ ہیش ٹیگ  #MyMIFFLove کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کو اپنی پسندیدہ ایم آئی ایف ایف فلموں کے بارے میں بتائیں۔

اگر آپ کہانی سے متاثر ہیں تو رابطہ کریں! کیا آپ فلم یا فلم ساز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا پسند کریں گے؟ خاص طور پر ، کیا آپ ایک صحافی یا بلاگر ہیں جو فلم سے وابستہ افراد سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ پی آئی بی ان سے رابطہ قائم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے ، ہمارے افسر مہیش چوپڑے سے +91-9953630802 پر رابطہ کریں۔ آپ ہمیں miff.pib[at]gmail[dot]com پر بھی لکھ سکتے ہیں۔

وبا کے بعد اس فلم فیسٹیول کے پہلے  ایڈیشن کے لیے ، فلم شائقین اس فیسٹیول میں آن لائن بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk پر آن لائن مندوبین  (یعنی ہائبرڈ موڈ کے لیے) کے طور پر مفت رجسٹریشن کریں۔ مقابلےمیں حصہ لینے والی  فلمیں ، جب بھی یہاں  دستیاب ہوں گی ، دیکھی جا سکتی ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-5871



(Release ID: 1829324) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali