وزارت اطلاعات ونشریات

'میرم-دی فائر لائن' ، 'شابو شابو اسپرٹ' اور 'کاسٹ اوے' کی نمائش کے ساتھ فلم فیسٹیول ایم آئی ایف ایف 2022 کا آغاز

Posted On: 29 MAY 2022 11:16AM by PIB Delhi

ممبئی ، 29 مئی 2022           ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے 17 ویں ایڈیشن میں دستاویزی فلم ، مختصر فلم اور انیمیشن زمرے سے ایک ایک فلم کی نمائش کے ساتھ فلموں کے جشن کا آغاز  ہوگا۔ جیمس خانجین بم کی ہدایت کاری  میں  فلم "میرم - دی فائر لائن" منی پور کی دستاویزی فلم کے زمرے میں اوپننگ فلم ہے۔ صحرا اور حیاتیاتی تنوع کے رنگوں کو آہستگی  سے چھونے والی یہ فلم ، ایم آئی ایف ایف 2022 کے 'نیشنل پرزم' پیکیج میں شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220529-WA0000JS3S.jpg

جاپان کی مختصرفکشن فلم "شابو شابو اسپرٹ " کی نمائش مختصر فلم' کے زمرے میں کی جائے گی۔  یوکی سائتو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم شارٹ شارٹس فلم فیسٹیول اینڈ ایشیا (ایس ایس ایف ایف اینڈ  ایشیا) پیکج میں شامل ہے۔ اس فلم میں شوزو کی کہانی بیان کی گئی ہے ، جو ایک فکر مند باپ ہے ، وہ یہ دیکھنے کے لیے ایک ٹسٹ کرتا ہے کہ آیا اس کی بیٹی کا منگیتر واقعی اس کی بیٹی سے شادی کے لائق ہے یا نہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220529-WA000154YC.jpg

(شابو شابو اسپرٹ کا ایک سین)

فرانس کی انیمیشن فلم "کاسٹ ا وے" انیمیشن زمرے کی ابتدائی فلم ہے۔ رشل باسک بیرن ، ونسنٹ کیریٹ ، سائمن فیبری ، میری گوتھیر ، مارگو لوپیز ، لیوپولڈین پیڈرکس اور فلور این وکٹر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اے این آئی ایم اے آر ٹی ای-اسٹوڈنٹس اینیمیشن فلم فیسٹیول آف برازیل میں شامل ہے۔ 'کاسٹ ا وے' کی کہانی ایک اکیلی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو نیچے کی دنیا سےدور آسمان پر رہتی ہے جو اسے خوفزدہ کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220529-WA0002MTCC.jpg

 

(کاسٹ اوے کا ایک سین)

* * *

پی آئی بی   ایم آئی ایف ایف ٹیم / ایس ایس پی /اے اے / ڈی آر / ایم آئی ایف ایف – 12

 

ہمارا ماننا ہے کہ آپ جیسے فلموں کے پرستار کے اچھے الفاظ سے اچھی فلموں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔  ہیش ٹیگ

 /#AnythingForFilms  #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi کا استعمال کر تے ہوئے سوشل میڈیا پر فلموں کے لیے اپنی محبت کا اشتراک کریں ۔ ہاں ، آئیے فلموں کے لیے اپنی محبت عام کریں!

کون سی #MIFF2022 فلموں نے آپ کے دل کی دھڑکن کو کم یا زیادہ کر دیا ؟ ہیش ٹیگ  #MyMIFFLove کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کو اپنی پسندیدہ ایم آئی ایف ایف فلموں کے بارے میں بتائیں۔

اگر آپ کہانی سے متاثر ہیں تو رابطہ کریں! کیا آپ فلم یا فلم ساز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا پسند کریں گے؟ خاص طور پر ، کیا آپ ایک صحافی یا بلاگر ہیں جو فلم سے وابستہ افراد سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ پی آئی بی ان سے رابطہ قائم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے ، ہمارے افسر مہیش چوپڑے سے +91-9953630802 پر رابطہ کریں۔ آپ ہمیں miff.pib[at]gmail[dot]com پر بھی لکھ سکتے ہیں۔

وبا کے بعد اس فلم فیسٹیول کے پہلے  ایڈیشن کے لیے ، فلم شائقین اس فیسٹیول میں آن لائن بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk پر آن لائن مندوبین  (یعنی ہائبرڈ موڈ کے لیے) کے طور پر مفت رجسٹریشن کریں۔ مقابلےمیں حصہ لینے والی  فلمیں ، جب بھی یہاں  دستیاب ہوں گی ، دیکھی جا سکتی ہیں ۔

 

PIB MIFF ٹیم | BSN/AA/DR/MIFF-10۔

ہمارا ماننا ہے کہ اچھی فلمیں آپ جیسے فلمی عاشق کے اچھے الفاظ سے ہوتی ہیں۔ #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi اور #MIFF2022 ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے فلموں کے لیے اپنی محبت کا اشتراک کریں۔ ہاں ، آئیے فلموں کے لیے محبت پھیلائیں!

کون سی #MIFF2022 فلموں نے آپ کے دل کو دھڑکنا چھوڑ دیا؟ #MyMIFFLove ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کو اپنی پسندیدہ MIFF فلموں کے بارے میں بتائیں۔

اگر آپ کہانی سے متاثر ہوتے ہیں تو رابطہ کریں! کیا آپ فلم یا فلم ساز کے بارے میں مزید جاننا پسند کریں گے؟ خاص طور پر ، کیا آپ ایک صحافی یا بلاگر ہیں جو فلم سے وابستہ افراد سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ پی آئی بی ان سے رابطہ قائم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے ، ہمارے افسر مہیش چوپڑے سے +91-9953630802 پر رابطہ کریں۔ آپ ہمیں miff.pib[at]gmail[dot]com پر بھی لکھ سکتے ہیں۔

فیسٹیول کے پہلے وبائی ایڈیشن کے لیے ، فلم سے محبت کرنے والے فیسٹیول میں آن لائن بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

https://miff.in/delegate2022/hybrid.php؟cat=aHlicmlk پر بطور آن لائن مندوب (یعنی ہائبرڈ موڈ کے لیے) مفت میں رجسٹر ہوں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-5870



(Release ID: 1829323) Visitor Counter : 139


Read this release in: Hindi , English , Marathi