وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اسٹوڈنٹ فلمز پیکیج @ #MIFF2022 نوجوانوں کے ہنر کے جذبے کو ظاہر کرے گا

Posted On: 29 MAY 2022 5:29PM by PIB Delhi

ممبئی، 29 مئی 2022

 

ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سنیما پیرسکوپ کے ذریعے آپ جو کچھ دیکھتے ہیں وہ صرف ماضی یا حال ہی نہیں بلکہ مستقبل کی خوبصورت تخلیقات بھی ہیں۔ جی ہاں، ایم آئی ایف ایف 2022 مختلف نامور اداروں سے خصوصی اسٹوڈنٹ فلم پیکیج کو شامل کرکے سینما کے شعبے میں نوجوانوں کے ہنر کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

فیسٹیول میں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن (این آئی ڈی)، احمد آباد، ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (SRFTI)، کولکاتہ، مہاراشٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) پونے، کے آر نارائن فلم انسٹی ٹیوٹ، کیرالہ جیسے نامور اداروں کے اسٹوڈنٹ فلم پیکجز کی نمائش کی جائے گی۔ میانمار سے طلبا کی اینیمیشن دستاویزی فلمیں اور اسٹوڈنٹس اینی میشن فلم فیسٹیول برازیل کی فلمیں اس مجموعے میں رنگ اور جوش پیدا کریں گی۔

 

 

ایم آئی ایف ایف 2022 نوجوان فلم سازوں کو صنعت کے ماہرین سے ملنے اور ان سے بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرے گا، اور مختلف پروڈیوسرز، ایجنسیوں، پروڈکشن ہاؤسز، ناقدین، اہم OTT پلیئرز، تعاون کرنے والوں اور یہاں تک کہ متاثر کن لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

 

 

اسٹوڈنٹس کے فلم پیکیج میں فلمیں تنہائی، افسانے، لوک موسیقی، فطرت کے تحفظ، کوویڈ وبائی امراض، خواتین کے خلاف مظالم جیسے مختلف موضوعات سے متعلق ہیں۔

 

 

ایم آئی ایف ایف 2022 میں درج ذیل فلمی اسکولوں کی اختراعی فلموں کو دیکھنا نہ بھولیں

1۔   آروویل فلم انسٹی ٹیوٹ - 11 فلمیں، 2 گھنٹے 30 منٹ۔

2۔   کے آر نارائن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویژول سائنس اینڈ آرٹس (KRNNIVSA) کیرالہ - 6 فلمیں، 1 گھنٹہ 2 منٹ۔

3۔  مہاراشٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی - آرٹ، ڈیزائن اور ٹیکنالوجی (MIT-ADT)، پونے 6 فلمیں، 2 گھنٹے 21 منٹ۔

4۔   نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن (این آئی ڈی)، احمد آباد - 7 فلمیں، 2 گھنٹے 10 منٹ۔

5۔  ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس آر ایف ٹی آئی)، کولکاتہ - 7 فلمیں، 1 گھنٹہ 40 منٹ۔

6۔   ینگون فلم اسکول، میانمار - 8 فلمیں، 36 منٹ۔

 

ایم آئی ایف ایف 2022 کے لیے یہاں آن لائن رجسٹر کریں https://miff.in/delegate2022/?cat=ZGVsZWdhdGU=

طلبا https://miff.in/delegate2022/?cat=c3R1ZGVudF9kZWxlZ2F0ZQ== پر مفت رجسٹر کر سکتے ہیں۔

میڈیا رجسٹریشن کے لیے ملاحظہ کریں: https://miff.in/delegate2022/?cat=bWVkaWE=

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 5863


(Release ID: 1829276) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Marathi , Hindi