وزارت اطلاعات ونشریات

ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا 17 واں ایڈیشن 29 مئی ، 2022 ء سے شروع ہو گا


مرکزی وزیر پیوش گوئل فیسٹیول کا افتتاح کریں گے

Posted On: 28 MAY 2022 7:29PM by PIB Delhi

 

MIFF_Logo1.JPEGSA08.jpg

 

ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول ( ایم آئی ایف ایف ) کا 17واں ایڈیشن  ممبئی کے ورلی میں نہرو سینٹر آڈیٹوریم میں ، 29 مئی ، 2022 ء کو شام 5 بجے افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گا  ۔  کامرس و صنعت، صارفین کے امور ، خوراک  ، تقسیم عامہ اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ 29 مئی سے  4  جون ، 2022 ء تک چلنے والے ایم آئی ایف ایف میں پوری دنیا سے دستاویزی، مختصر اور اینی میشن فلمیں ہائبرڈ موڈ میں شامل ہوں گی ۔

         افتتاحی تقریب کی صدارت اطلاعات و نشریات ، ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن کریں گے۔  ریلوے، کوئلہ اور کانوں کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے ، تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے،  پنچایتی راج کے وزیر مملکت  جناب کپل موریشور پاٹل ، خزانہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ اور ممتاز فلم ساز جناب شاجی این کرون ، اطلاعات و نشریات کی وزارت  کے سکریٹری جناب اپوروا چندر اس تقریب کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

ایم آئی ایف ایف کا 17 واں ایڈیشن کئی وجہ سے خصوصیت کا حامل ہے۔ قومی اور بین الاقوامی مقابلے کی کیٹیگری میں 119 فلمیں اور غیر مسابقتی کیٹیگری میں 264 فلموں کی نمائش ہوگی۔ ایم آئی ایف ایف خصوصی پیکیج ، ماضی سے پیوستہ ، خراج تحسین ، بی 2 بی ،  ماسٹر کلاسز اور مختلف ورکشاپس  کا  انعقاد بھی ہو گا۔

         بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کی یاد میں ، اس سال بنگلہ دیش کو ’ توجہ کا مرکز ‘ ملک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ بنگلہ دیش سے 11 فلموں کے ایک خصوصی پیکیج کو ایم آئی ایف ایف 2022 میں شامل کیا گیا ہے ، جس میں معروف فلم حسینہ  - ایک بیٹی کی کہانی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

نیٹ فلکس کی اصل سیریز ’’ مائٹی لٹل بھیم: آئی لو تاج محل ‘‘ کے ایپی سوڈ کو ایم آئی ایف ایف 2022 کے ورلڈ پریمئر میں جگہ دی جائے گی ۔

         ایم آئی ایف ایف پہلی بار آن لائن منعقد ہو رہا ہے کیونکہ اس نے اپنا ہائبرڈ موڈ متعارف کرایا ہے ، جس کے ذریعے مقابلے اور پرزم سیکشن کی فلموں کو دنیا بھر کے مندوبین انفرادی کمپیوٹرز پر آف لوکیشن دیکھ سکیں گے ۔

         شارٹس ٹی وی کے ذریعہ تیار کردہ آسکر فلم پیکیج، اٹلی اور جاپان کے خصوصی تیار کردہ پیکیجز ، اِفی کے حالیہ ایڈیشن کا انڈین پنورما جیسے خصوصی پیکجیز فلم کے شائقین کے لئے  توجہ کا مرکز ہوں گے۔ اسی طرح شمال مشرقی بھارت کی تیار کردہ فلمیں ، طلباء کے فلم پیکیج ،  پاکٹ فلم پلیٹ فارم  کی مختصر کہانیوں کے پیکیج اور ستیہ جیت رے کی سو کمار رے کی فلم کی خصوصی اسکریننگ بھی کی جائے گی ۔     

ایم آئی ایف ایف 2022 میں صنعت کے ماہرین اور وسائل کے افراد کے ذریعہ ماسٹر کلاسز اور ورکشاپس کا ایک سلسلہ منعقد ہوگا۔ ان میں سے کچھ ایشیا کے سب سے مشہور ساؤنڈ ٹیکنیشن  پدم شری ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر ریسول پوکٹی سنیما میں آواز کی جمالیات پر روشنی ڈالیں گے۔ میڈیا کے ماہر رضوان احمد کووڈ دور کے بعد اسکرین سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم تک وسعت پانے والے سینما پر رہنمائی کریں گے ۔آسکر اور وی اے ایف ٹی اے کے جیوری امریکہ کے جناب کارٹر پلچر آسکر کی ماسٹر کلاس کے لئے اہل پانے والی فلموں کے بارے میں اپنی معلومات سے مطلع کریں گے  اور پی سی سانَتھ وی ایف ایکس :داستان گوئی کے لئے ابھرتے  ہوئے  ٹول پر ورک شاپ میں مظاہرہ کریں گے  اور یہ فلموں کے شائقین کی فہرست میں سر فہرست ہوں گے ۔

         ایم آئی ایف ایف نے دستاویزی فلم، شارٹ فکشن اور اینی میشن فلم بنانے والوں کو بی 2 بی کے مواقع فراہم کرنے کی خاطر او ٹی ٹی کے اہم پلیئرس جیسے امازون پرائم ، ایم یو بی آئی ، پاکٹ فلمز ، مائی سینما ہال ، پلانیٹ مراٹھی ، ڈوکو بے اور شارٹ ٹی وی کو شامل کیا ہے ۔

         ایم آئی ایف ایف کا سب سے گرانقدر ایوارڈ ، جو فیسٹیول کی بہترین فلم کے لئے ہے ، ایک گولڈن شَنکھ اور 10 لاکھ روپئے نقد انعام پر مبنی ہے ، جو ایشیائی خطے میں سب سے بڑا ہے ، جب کہ دیگر ایوارڈز میں پانچ لاکھ روپئے سے ایک لاکھ روپئے تک کے نقد انعامات  ، چاندی کی شَنکھ  ٹرافی اور سرٹیفکیٹ شامل ہیں ۔ آئی ڈی پی اے کا ایوارڈ بہترین طلباء کی فلم کے لئے ایک لاکھ روپئے اور ٹرافی پر مشتمل ہوتا ہے ، جب کہ بہترین اختراعی فلم کے لئے پرمود پتی ایوارڈ اور  ڈائریکٹر کی بہترین پہلی فلم کے لئے دادا صاحب پھالکے چترا نگری  ایوارڈ بھی فیسٹیول کے آخری دن پیش کئے جائیں گے  ۔

         افتتاحی تقریب شام 5 بجے سے پی آئی بی انڈیا  کے یو ٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہو گی ۔

https://youtu.be/JVFAnWn1u-w

         یہ فیسٹیول ڈی ڈی نیشنل اور دور درشن نیٹ ورک کے دیگر چینلوں پر براہ راست دکھایا جائے گا ۔

         رجسٹریشن اور تفصیلات کے لئے www.miff.in پر لاگ آن کریں۔  فیسٹیول سے متعلق سوالات کے لئے  فیسٹیول ڈائریکٹوریٹ سے miffindia[at]gmail[dot]com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

 PIB MIFF Team | SSP/AA/PK/MIFF-7

We believe good films go places through the good words of a film-lover like you. Share your love for films on social media, using the hashtags #AnythingForFilms / #FilmsKeLiyeKuchBhi and #MIFF2022. Yes, let’s spread the love for films!

Which #MIFF2022 films made your heart skip a beat or more? Let the world know of your favourite MIFF films using the hashtag #MyMIFFLove

If you are touched by the story, do get in touch! Would you like to know more about the film or the filmmaker? In particular, are you a journalist or blogger who wants to speak with those associated with the film? PIB can help you connect with them, reach our officer Mahesh Chopade at +91-9953630802. You can also write to us at miff.pib[at]gmail[dot]com.

For the first post-pandemic edition of the festival, film lovers can participate in the festival online as well. Register for free as an online delegate (i.e., for the hybrid mode) at https://miff.in/delegate2022/hybrid.php?cat=aHlicmlk The competition films can be watched here, as and when the films become available here. 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 5851



(Release ID: 1829167) Visitor Counter : 196


Read this release in: Odia , English , Hindi , Marathi