صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے حکومت مدھیہ پردیش کے  صحت کے بنیادی ڈھانچے کے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 28 MAY 2022 7:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 28 مئی صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج (28 مئی 202) بھوپال ، مدھیہ پردیش میں حکومت مدھیہ پردیش کے  صحت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا/ اجرا ءکیا۔ ان میں گاندھی میڈیکل کالج ، بھوپال کے تحت ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف رسپائریٹری ڈیزیزاور سینٹر آف ایکسی لینس فار آرتھوپیڈکس کا قیام اور دیواس ، سیہور ، شاجاپور ، جبل پور ، اندور ، مورینا ، اجین اوربھوپال وغیرہ  کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں اور سول ہسپتالوں میں صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر حکومت کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کو صحت کی سستی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آج شروع کئے گئے منصوبوں کی تکمیل کے بعد ان علاقوں کے لوگوں کو بہتر سہولیات ملیں گی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جانداروں کی خدمت کرنا انسان کا اعلیٰ فریضہ ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد بھی لوگوں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے باصلاحیت ڈاکٹروں نے ملک کے قبائلی اور دیہی علاقوں میں رہ کر خدمت اور قربانی پیش کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے پدم شری ڈاکٹر لیلا جوشی کی مثال  پیش کی  جو دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے ضلع رتلام کے قبائلی ، دیہی اور شہری کچی آبادیوں میں خون کی کمی کی وجہ سے اموات کی شرح کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتوں کی کوششوں کی کامیابی کے لیے ایسے سرشار ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔

 

ہندی میں صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

)ش ح ۔ رض  ۔ ج ا

U-5843

 



(Release ID: 1829031) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Punjabi