صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند مدھیہ پردیش میں؛ آروگیہ بھارتی کے زیر اہتمام ’ایک ملک۔ایک صحتی نظام، وقت کی اہم ضرورت ‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی
Posted On:
28 MAY 2022 1:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 مئی 2022:
صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند نے بھوپال، مدھیہ پردیش میں آج (28 مئی 2022کو) آروگیہ بھارتی کے زیر اہتمام ’ایک ملک ۔ ایک صحتی نظام، وقت کی اہم ضرورت ‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کےدوران، صدرجمہوریہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران آروگیہ بھارتی شہریوں کو صحت مند بنانے کےجامع نقطہ نظر کے ساتھ منظم طریقہ سے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آروگیہ بھارتی کی سوچ بہت واضح اور سادہ ہے۔ اس کی سوچ یہ ہے کہ جب ہر ایک فرد صحت مند ہے تو کنبے بھی صحت مند ہوں گے؛ اگر ہر ایک کنبہ صحت مند ہے تو ہر ایک گاؤں اور ہر ایک شہر بھی صحت مند ہوگا اور اس طرح پورا ملک صحت مند ہوگا۔ انہوں نے اپنی سرگرمیوں کو قومی سطح تک توسیع دینے کے لیے آروگیہ بھارتی کی ستائش کی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سال 2017 میں اعلان کردہ قومی صحتی پالیسی کے تحت، حکومت کا مقصد واجبی لاگت پر معیاری صحتی خدمات کی رسائی سبھی کے لیے ممکن بنانا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد یہ بھی ہے کہ صحتی سہولتوں کا بندوبست مکمل اور جامع انداز میں سب کے لیے کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کی حصولیابی کے لیے، سماج کے تمام تر طبقات، خصوصاً بیدار شہریوں کا تعاون اور حکومتی اور نجی شعبے کے اداروں کی شراکت داری لازمی حیثیت کی حامل ہے۔ اس پس منظر میں، آروگیہ بھارتی نے عوام کے درمیان بیداری پیدا کرکے اور تمام تر طبی شعبوں کے لوگوں کو ایک ساتھ لاکر ایک بہت ہی مثبت کوشش کی ہے۔ آروگیہ بھارتی جدید طرز حیات سے متعلق بیماریوں سے بچاؤ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ’احتیاط اور فروغ ‘ پر مبنی حفظانِ صحت کو ترجیح دینے کے قومی ہدف سے ہم آہنگ رہتے ہوئے کام کر رہی ہے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر ہندی میں ملاحظہ کرنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5828
(Release ID: 1828975)
Visitor Counter : 124