سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت نے 1155 دیویانگجن اور 586 بزرگ شہریوں کو 8454 ایڈز اور معاون آلات فراہم کرنے کے لیے بھرت پور (راجستھان) میں تقسیم کیمپ کا افتتاح کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAY 2022 8:07PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ  پرتیما بھومک نےسماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت،حکومت ہند  کی راشٹریہ  وایوشری یوجنا کے تحت آج  اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت  دویانگجن اور بزرگ شہریوں کو ایڈز اور معاون آلات  کی تقسیم کےلئے  بھرت پور ضلع میں سماجک ادھیکاریتا  شیویر کا افتتاح کیا۔اس کیمپ کا انعقاد  معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے  (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے آرٹیفیشیل لمبس (مصنوعی اعضاء) مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او ) کے اشتراک سے کیا تھا، جو سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، حکومت ہند کے تحت  ایک پی ایس یو منیرتنا دوم ہے جوضلعی انتظامیہ، بھرت پور (راجستھان) آڈیٹوریم، کرشنا نگر، بھرت پور ضلع، راجستھان میں واقع ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VB3C.jpg

 

اے ایل آئی ایم سی او  کی طرف سے ضلع بھرت پور میں 10 نومبر سے 16 نومبر 2021 تک مختلف مقامات پر  منعقد  امدادی کیمپ میں کُل 1741 استفادہ کنندگان ،جن میں 1155 دیویانگجن اور 586 بزرگ شہریوں کی نشاندہی کی گئی ہے ،جن میں اے ڈی آئی پی  اسکیم اور حکومت ہند کی راشٹریہ وایوشری یوجنا (آر وی وائی ) کے تحت  304 لاکھ روپے کی مختلف قسم کی ایڈز  اور امدادی آلات فراہم کیے جاچکے  ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024JEI.jpg

 

تقریب میں مہمان خصوصی محترمہ پرتما بھومک نے  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج  یہ تقریب ہمیں سماج کے پسماندہ طبقے، دیویانگجن اور ملک کی بزرگ آبادی کو بااختیار بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کی طرف ایک قدم آگے لے جارہی ہے۔ ہماری وزارت دیویانگجن اور بزرگ شہریوں کی بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور انہیں سوسائٹی کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت اور بھرت پور کے ضلعی حکام بھرت پور ضلع میں ڈی ڈی آر سی کھولنے کی تجویز پیش کرتے ہیں تو ان کی وزارت دیویانگجن اور اس علاقےکے بزرگ شہریوں کے مفاد میں جلد از جلد اس سہولت کو کھولنے کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IPEC.jpg

 

 

 

بھرت پور کی ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا) محترمہ  رنجیتا کولی نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا اور مرکزی وزیر مملکت اور حکومت ہند کا اپنے حلقہ انتخاب میں تقسیم کیمپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا جو یقینی طور پر دیوگجن اور بزرگ شہریوں  کو بااختیار بنانے میں مدد کرے گا۔

بلاک لیول پر تشخیصی کیمپ کے دوران رجسٹرڈ فالو اپ ڈسٹری بیوشن کیمپ میں مختلف قسم کے معاون آلات جو کہ شناخت شدہ دیویانگجن اور بزرگ شہریوں کو تقسیم کیے جائیں گے ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QRSS.jpg

 

 

 

110 موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلوں کے علاوہ دیگر مختلف قسم کے معاون آلات جو کہ بلاک سطح پر تشخیصی کیمپوں کے دوران رجسٹرڈ دیویانگجن اور بزرگ شہری استفادہ کنندگان میں تقسیم کیے جائیں گے جن میں روایتی ٹرائی سائیکل، وہیل چیئر، بیساکھی، واکنگ اسٹکس، رولیٹرز، اسمارٹ فون، اسمارٹ کین، بریل  کٹ، بریل کین، سی پی چیئر، ایم ایس آئی ای ڈی کٹ، اے ڈی ایل کٹ (جذام کے لیے)، سماعت کے آلات ، مصنوعی اعضاء، کموڈ کے ساتھ وہیل چیئر، کموڈ کے ساتھ بیت الخلا، نی بریس ، اسپائنل سپورٹ، فٹ کیئر یونٹ، ایل ایس بیلٹس، سلیکون کشن، ٹیٹراپوڈ، واکر، چشمے اور دانت شامل ہیں۔

اس تقریب کے دوران ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران جناب  سنور مل ورما، ڈویژنل کمشنر جناب  آلوک رنجن، ضلع کلکٹر، بھرت پور اور اے ایل آئی ایم سی او بھی موجود تھے۔

 

*********

 

ش ح ۔ا م۔

U:5819


(ریلیز آئی ڈی: 1828888) وزیٹر کاؤنٹر : 172
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English