صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے سر گنگا رام ہسپتال کے اسکول آف نرسنگ میں 66ویں شمع روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کیا
نرسیں ہماری صحت نگہداشت کی صنعت کی ریڑھ ہیں اور ڈاکٹر اور مریض کے درمیان سب سے اہم رابطہ ہیں: ڈاکٹر بھارتی پروین پوار
نرسنگ میں سرمایہ کاری کرکے صحت کی بہتر خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ یہ بیماریوں سے بچاؤ کا باعث بنے گا جس سے صحت کی عالمی کوریج کے ہمارے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی: ڈاکٹر بھارتی پروین پوار
प्रविष्टि तिथि:
27 MAY 2022 8:21PM by PIB Delhi
Posted On: 27 MAY 2022 8:21PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج سر گنگا رام ہسپتال کے اسکول آف نرسنگ میں 66ویں بیچ کے لیے شمع روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ شمع روشن کرنے کی تقریب نرسنگ کے پیشے میں طالب علم کے داخلے کو با ضابطہ طور پر تسلیم کرتی ہے۔ انھوں نے نرسنگ کی طالبات کو ڈپلومہ اور کامیابی کے سرٹیفکیٹ بھی دیے۔


شروعات میں، ڈاکٹر پوار نے نہ صرف کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران بلکہ دوسری صورت میں بھی ان کے شاندار کام کے لیے ہسپتال انتظامیہ اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ”یہ فخر کی بات ہے کہ سر گنگا رام ہسپتال اپنے قیام کے صد سالہ سال میں، اور دہلی میں، گزشتہ 7 دہائیوں سے، عام آدمی کی صحت کی خدمت میں بہت بڑا تعاون کر رہا ہے۔“
وزیر مملکت نے سر گنگا رام ہسپتال کے ”کراس سبسڈی“ ماڈل کی بہت تعریف کی جو کہ طب کے شعبے میں ایک بہترین قابل پیروی مثال ہے، جس سے صحت کی خدمات کو سب کے لیے قابل رسائی بنایا جا سکتا ہے اور دوسرے ہسپتالوں کے ذریعہ بھی اسے دہرایا جا سکتا ہے۔ سر گنگا رام ہسپتال 2.5 لاکھ غریب مریضوں کو مفت اور انتہائی رعایتی علاج فراہم کرتا ہے جس میں او پی ڈی میں دوائی بھی شامل ہے اور تقریباً 7000 غریب مریضوں کو آئی پی ڈی مفت علاج فراہم کرتا ہے۔
نرسنگ برادری کے اہم کردار کی نشاندہی کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ ”نرسنگ ایک فن، سائنس اور جذبہ ہے جو تمام پہلوؤں کو ہم آہنگی سے جوڑتی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ نرس کے پاس روحانی خصوصیات بھی ہونی چاہئیں تاکہ وہ مریض کو علاج معالجہ دے کر ان کی طبی ضروریات پوری کر سکیں۔ نرسیں ہسپتالوں کی بنیاد ہیں اور ڈاکٹر اور مریض کے درمیان سب سے اہم رابطہ ہیں۔ نرسیں ہیرو ہیں جو اپنے مریضوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں، خواہ دن کے وقت یا رات میں۔“ ”نرسیں صحت نگہداشت کی صنعت کی ریڑھ ہیں، جو مریضوں کی تمام ضروریات کا انتھک خیال رکھتی ہیں۔ یہ کووڈ عالمی وبا کے دوران بھی دیکھا گیا جہاں اس مشکل وقت میں نرسنگ کمیونٹی کی طرف سے ادا کیا گیا کردار قابل ذکر ہے“، انھوں نے مزید کہا۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ”ایک مضبوط نرسنگ سیکٹر صحت کی دیکھ بھال کے مضبوط شعبے کے لیے ایک لازمی ضرورت ہے۔ نرسنگ میں سرمایہ کاری کرکے صحت کی بہتر خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ یہ بیماریوں سے بچاؤ کا باعث بنے گا جس سے صحت کی عالمی کوریج کے ہمارے مقاصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نرسوں کے کردار میں نمایاں تبدیلیاں ہو رہی ہیں، یہ تبدیلیاں بین الاقوامی سطح پر بھی ان کے تعاون کو بہتر بنائیں گی اور یہ کہ ہندوستان کی نرسوں نے ہمیشہ دنیا کے تمام حصوں میں زبردست خیر خواہی حاصل کی ہے۔
ڈاکٹر پوار نے گریجویشن کرنے والی طالبات کو مبارکباد دی اور ان کے شاندار مستقبل اور ان کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ کوششوں میں مسلسل کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ سب مل کر اس ملک اور اس کے شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مخصوص انداز میں کام کریں گے۔
شمع روشن کرنے کی تقریب ایک اہم تقریب ہے جہاں شمع اس روشنی کی علامت ہے جو ایک نرس اس کے مریض کے لیے بنتی ہے اور ان لوگوں کے لیے امید اور سکون کی علامت ہے جو تکلیف میں ہیں۔ اس تقریب کے دوران اسٹوڈنٹ نرسوں نے خدمت کا عہد بھی لیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
27-05-2022
U: 5820
(रिलीज़ आईडी: 1828887)
आगंतुक पटल : 372