صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے پونے میں محترمہ لکشمی بائی دگدوشیٹھ حلوائی دتا مندر ٹرسٹ کی 125ویں سالانہ تقریبات میں حصہ لیا

Posted On: 27 MAY 2022 2:53PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج (27 مئی 2022) مہاراشٹر کے پونے میں محترمہ لکشمی بائی دگدوشیٹھ حلوائی دتا مندر ٹرسٹ کی 125ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر نے پونے میں گنپتی مندر اور دتاتریہ مندر کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے دگدوشیٹھ خاندان کی تعریف کی۔ انھوں نے بتایا کہ گنپتی تہوار منانے میں دگدوشیٹھ بھی لوک مانیہ تلک کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ گنپتی تہوار نے ہماری قومی سیاست میں انمول تعاون کیا ہے۔ یہ تہوار برطانوی راج کے خلاف قوم پرستی اور سماجی ہم آہنگی کا ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔

صدر جمہوریہ کو یہ بیان کرکے خوشی ہوئی کہ بھگوان دتاتریہ مندر کی حفاظت اور تزئین و آرائش کے علاوہ، محترمہ لکشمی بائی دگدوشیٹھ حلوائی دتا مندر ٹرسٹ مختلف سماجی بہبود کے کاموں میں بھی مصروف ہے جیسے کہ غریب طلبا کے لیے اسکالرشپ اور یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہوموں کے لیے کھانا فراہم کرنا۔ انھوں نے دگدوشیٹھ خاندان اور ٹرسٹ کے سماجی اور فلاحی اقدامات کے لیے ان کی تعریف کی۔

ہندی میں صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 5807


(Release ID: 1828766) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil