مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

آروہن 4.0: محکمہ ڈاک اور انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی)کے سینئر حکام  کی دو روزہ میٹنگ آج سے شروع


محکمہ ڈاک نے مالیاتی شمولیت کی مہم کو گہرا کرنے اور ہندوستان کے ہر شہری کو بینکنگ حل فراہم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 26 MAY 2022 8:56PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک اور انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) کے سینئر عہدیداروں کا دو روزہ اجلاس آروہن 4.0  آج شملہ میں شروع ہوا۔ میٹنگ کا ایجنڈا ملک میں مالیاتی شمولیت کی مہم کو مزید گہرا کرنے اور ہندوستان کے ہر شہری کو بینکنگ حل فراہم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال اور غوروخوض کرنا ہے۔ آئی پی پی بی کے ساتھ ڈاک محکمہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے اور کسٹمر دوستانہ انداز میں ملک کے کونے کونے میں ڈیجیٹل بینکنگ خدمات پہنچانے کے لیے وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا پہل کے وژن پر کام کر رہا ہے۔ آئی پی پی بی محکمہ ڈاک کے دنیا کے سب سے بڑے پوسٹل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتا ہے تاکہ گھر کے دروازے پر انٹر آپریبل بینکنگ خدمات پیش کی جا سکیں جس سے بزرگ شہریوں، کسانوں، تارکین وطن مزدوروں اور خواتین کو فائدہ ہو گا۔ میٹنگ کا افتتاح  ڈائرکٹر جنرل پوسٹل سروسز جناب آلوک شرمانے  جے وینکٹرامو، آئی پی پی بی کے ایم ڈی اور سی ای او، 23 پوسٹل سرکلز کے چیف پی ایم جی اور محکمہ اور آئی پی پی بی کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں کیا۔ آج پوسٹ آفس اور آئی پی پی بی کے آپریشنز کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے بارے میں انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) محکمہ ڈاک، وزارت مواصلات کے تحت قائم کیا گیا ہے جس کی 100% ایکویٹی حکومت ہند کی ملکیت ہے۔ آئی پی پی بی  کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم  ستمبر 2018 کو کیا تھا۔ بینک کو ہندوستان میں عام آدمی کے لیے سب سے زیادہ قابل رسائی، سستی اور قابل اعتماد بینک بنانے کے وژن کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ آئی پی پی بی کا بنیادی مینڈیٹ بینک سے محروم اور کم بینک والے لوگوں کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنا اور 160,000 ڈاک خانوں (145,000 دیہی علاقوں میں) اور 400,000 ڈاک ملازمین پر مشتمل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آخری شخص  تک پہنچنا ہے۔ آئی پی پی بی  کی رسائی اور اس کا آپریٹنگ ماڈل انڈیا اسٹیک کے کلیدی ستونوں پر بنایا گیا ہے ۔اس کا مقصد سی بی ایس  مربوط اسمارٹ فون اور بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے صارفین کی دہلیز پر سادہ اور محفوظ طریقے سے پیپر لیس، کیش لیس اور پریزنس لیس بینکنگ کو قابل بنانا ہے ۔ سستی اختراع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور عوام کے لیے بینکنگ کی آسانی پر زیادہ توجہ کے ساتھ،آئی پی پی بی ، 13 زبانوں میں دستیاب دیہی  انٹرفیس کے ذریعے آسان اور سستی بینکنگ حل فراہم کرتا ہے۔ آئی پی پی بی  کم نقدی کی معیشت کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل انڈیا کے وژن میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  ہندوستان تب ترقی کرے گا جب ہر شہری کو مالی طور پر محفوظ اور بااختیار بننے کا مساوی موقع ملے گا۔ ہمارا نصب العین ہے - ہر گاہک اہم ہے؛ ہر لین دین اہم ہے، اور ہر جمع قیمتی ہے۔

آئی پی پی بی پر مزید معلومات کےلئے ویب سائٹ پر جائیں

www.ippbonline.com

*******

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:5790



(Release ID: 1828616) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi