وزارت دفاع

چھاؤنیوں میں پراپرٹی ٹیکس رجسٹروں میں آن لائن داخل خارج کا انتظام

Posted On: 26 MAY 2022 7:05PM by PIB Delhi

زندگی میں آسانی پیدا کرنے کی طرف ایک قدم کے طور پر، چھاؤنی کے علاقوں میں رہنے والے 2.18 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس دہندگان ای-چھاؤنی پورٹل (https://echhawani.gov.in) کے تحت پراپرٹی ٹیکس رجسٹر میں داخل خارج کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ جائیداد کے مالکان کو مطلوبہ دستاویزات اور قابل اطلاق فیس کی ادائیگی کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس رجسٹر میں تبدیلی کے لیے ای-چھاؤنی پورٹل پر آن لائن درخواست دینے کی ضرورت ہے۔ درخواست/ دستاویزات میں کوئی کمی محسوس ہونے کی صورت میں، اسے اصلاح کے لیے آن لائن شہری کے پاس واپس بھیجا جائے گا۔ بصورت دیگر، جائیداد کے مالک کو آن لائن ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا جس میں پراپرٹی ٹیکس رجسٹر میں تبدیلی کی اطلاع دی جائے گی۔

پراپرٹی ٹیکس رجسٹر میں آن لائن داخل خارج کی سہولت جائیداد کے مالک اور کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام کے درمیان رابطے کو کم کرے گی اور اس طرح زیادہ شفافیت کو فروغ ملے گا۔ یہ پراسیس مشکلات، تاخیر اور تعمیل کو بھی کم کرے گا اس طرح چھاؤنیوں میں ”زندگی گزارنے میں آسانی“ کو فروغ ملے گا۔

ای چھاؤنی پورٹل پر 2.18 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس دہندگان کی تفصیلات اپ لوڈ کی گئی ہیں جو 62 چھاؤنی علاقوں کے 20 لاکھ سے زیادہ رہائشیوں کا احاطہ کرتی ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ پراپرٹی ٹیکس رجسٹروں میں ملکیت میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھتا ہے جو جائیداد کی فروخت، تحفہ، خاندانی تصفیہ، وصیت، وراثت وغیرہ کے ذریعے منتقلی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جب بھی جائیداد کی ملکیت میں اس طرح کی کوئی منتقلی ہوتی ہے تو منتقل الیہ کو اس طرح کی منتقلی کا نوٹس چیف ایگزیکٹو آفیسر کو دینا چاہیے جسے کنٹونمنٹ ایکٹ 2006 کے سیکشن 81 کے تحت اسسمنٹ لسٹ کے ساتھ ساتھ بورڈ کے ٹیکس رجسٹر میں اسے ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ای چھاؤنی وزارت دفاع کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹس کا ایک شہری مرکوز منصوبہ ہے۔ اس اقدام کے تحت، کنٹونمنٹ بورڈز ملک کی 62 چھاؤنیوں میں 20 لاکھ سے زیادہ رہائشیوں کو آن لائن شہری خدمات فراہم کرتے ہیں۔ متحد پورٹل تمام متعلقہ معلومات کے ساتھ شہری خدمات تک آسان، سمجھنے میں آسان اور مؤثر طریقے سے رسائی فراہم کرتا ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 5785



(Release ID: 1828582) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Marathi , Hindi