وزارت خزانہ
ڈی ای اے نے پی پی پی ٹول کٹس استعمال کرنےسے متعلق بیداری پھیلانے اور رہنمائی سے متعلق دو روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
25 MAY 2022 8:20PM by PIB Delhi
اقتصادی امور کا محکمہ (ڈی ای اے)، وزارت مالیات نے خارجہ ، دولت مشترکہ اور ڈیو لپمینٹ دفتر ،یوکے کے ساتھ مل کر پی پی پی ٹول کٹ استعمال کرنے سے متعلق بیداری پھیلانے اور رہنمائی کے سلسلے میں ایک دو روزہ ورک شاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد پی پی پی پروجیکٹ میں فیصلہ سازی کے لئے پی پی پی ٹول کٹس استعمال کرنے میں سرکاری افسران کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس تربیتی پروگرام کا افتتاح ڈی ای اے کے جوائنٹ سکریٹری جناب بلدیو پروشرتھا نے کیا ۔بنیادی ڈھانچہ اور شہری ترقی کے سربراہ جناب شانتنو مترا ،ایف سی ڈی او ، محترمہ سنگیتا مہتا ،سینئر پروگرام افسر (ایف سی ڈی او)،جناب شوبھک گانگولی ، انفراسٹرکچر کے سینئر ایڈوائزر (ایف سی ڈی او) نے پروگرام سے خصوصی طور پر خطاب کیا ۔ ڈی ای اے کے نائب سکریٹری ڈاکٹر مولی شی نے پروگرام میں شامل سبھی افراد کا شکریہ ادا کیا۔
فیصلہ سازی کے عمل میں شامل زیادہ سے زیادہ شراکت داروں تک پہنچنے کے لئے اس ورک شاپ کا انعقاد ہائی بریڈ موڈ میں کیا گیا۔اس ورک شاپ میں 155 شرکاء نے حصہ لیا (16 سینٹرل انفراسٹرکچر لائن منسٹریز اور محکمہ ، نیتی آیوگ ،ہاؤسنگ کی وزارت ،شہری ہوا بازی،اسٹیل ،سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ ، نئی اور قابل تجدید توانائی،بجلی ، ریلویز ، شپنگ ، ڈبہ بند خوراک کی صنعتیں اور ٹیلی کام کی وزارت ، دیہی ترقی ، اخراجات ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم ، آبی وسائل ، صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ سے 35 شرکاء اور 15 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں (گجرات ،کیرالہ ،راجستھان ، ناگالینڈ،منی پور، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ ،تمل ناڈ و ، ہریانہ ، مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ،کرناٹک، اڈیشہ ، پنجاب ،جموں وکشمیر اور پڈوچیری)سے 120 شرکاء شامل ہوئے )۔
اس ورک شاپ میں بڑے پیمانے پر پی پی پی ڈھانچہ جاتی ٹول کٹ ،ویلیو فارمنی ٹول کٹ ، شناخت کا فریم ورک ، کنٹین جینٹ لائبلیٹیز ٹول کٹ کی تشخیص اور رپورٹنگ پوسٹ ایوارڈ کنٹریکٹ مینجمنٹ (پی اے سی ایم) ٹول کٹ کا تعارف اور اس کی پیش رفت کو شامل کیا گیا ۔اس سیشنز سے محترمہ میہالی پٹیل ، ڈائریکٹر سی اے آر آئی ایس آئی ایل ،جناب آر ایم کے پرساد ، پرائس ، واٹر ہاؤس کوپرس کے کنسلٹینٹ اور ڈیلوٹی تاؤچے تومتسو انڈیا ایل ایل پی کے شراکت دار جناب کشل کمار سنگھ سمیت صنعت کے ماہرین نے خطاب کیا۔
پی پی پی ڈھانچہ جاتی ٹول کٹس کو ڈی ای اے نے تیار کیا ہے جو ویب پر مبنی ایک وسیلہ ہے جسے ہندوستان میں پی پی پیز بنیادی ڈھانچے کے لئے فیصلہ سازی کی بہتری میں مدد اور ہندوستان میں نافذ پی پی پیز بنیادی ڈھانچے کے معیار میں بہتری کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔یہ ٹول کٹ پورے ہندوستان میں سرکاری اور پرائیویٹ دونوں شعبوں میں پی پی پیز پریکشنرس کی جانب سے استعمال کے لئے www.pppinindia.gov.in پر دستیاب ہے۔اس ٹول کٹ میں معیاری ڈھانچے کے پانچ شعبے – ریاستی شاہراہوں ،پانی اور صاف صفائی ،بندرگاہوں ،فضلے کو ٹھکانے لگانے کا ٹھوس بندوبست ،شہری ٹرانسپورٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ دیگر ٹول کٹس جیسے پی پی پی پوسٹ ایوارڈ کنٹریکٹ مینجمنٹ ٹول کٹ ، ویلیو فارمنی ٹول کٹ(وی ایف ایم)ٹول کٹ،اور شناخت کا فریم ورک ، کنٹین جینٹ لائبلیٹیز ٹول کٹ کی تشخیص اور رپورٹنگ کو بھی پی پی پی فیصلہ سازی کے عمل میں مدد کے لئے تیار کیا گیاہے۔
*************
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.5763
(Release ID: 1828416)
Visitor Counter : 169