سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آیوش کے شعبے میں شہادت پر مبنی حیاتیاتی ٹکنالوجی والے اقدامات کے لئے بین وزارتی تعاون
وزارت آیوش اور محکمۂ حیاتیاتی ٹکنالوجی ، حکومت ہند کے درمیان مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے
Posted On:
25 MAY 2022 6:49PM by PIB Delhi
آج آیوش کی وزارت اور حیاتیاتی ٹکنالوجی کے محکمے کے درمیان طے پانے وا لے ایک مفاہمت نامے پر آیوش کی وزارت کے سکریٹری اور حیاتیاتی ٹکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری کے ذریعہ دستخط کئے گئے ۔ روایتی حفظان صحت کے طور طریقوں اور حیاتیاتی ٹکنالوجی کے اشتراک سے اختراعی اور غیر معمولی تحقیق کے کام کی شروعات کےلئے بہترین امکانات کی فراہمی میں مدد ملے گی جس کو آیوش نظام کے مختلف بنیادی اصولوں کی کھوج بین کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس بات کی ضرورت محسو س کی جاتی ہے کہ عوامی حفظان صحت کی دنیا میں طبی نگہداشت کے اس قدیم سائنسی نظام کی دریافت اور استعمال کے لئے کثیر مرحلہ جاتی اور ٹکنالوجی پر مبنی راستے تلاش کئے جائیں ۔
مفاہمت نامے کے بارے میں
آیوش کی وزارت اور حیاتیاتی ٹکنالوجی کے محکمے کے درمیان طے پانے والے مفاہمت نامے کا مقصد آیوش کے شعبے میں شہادت پر مبنی حیاتیاتی ٹکنالوجی والے اقدامات کی سمت میں ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی غرض سے تعاون، ارتکاز اور ہم آہنگی کے امکانات کو تلاش کرنے کے لئے باہمی طور پر تعاون کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ حیاتیاتی ٹکنالوجی پر مبنی تحقیق و ترقی اور آیوش کے اقدامات کا مقصد زندگی کے معیار اور عرصہ ٔ حیات (ویاستھاپنا رساین) میں بہتری لانا اور پرانی بیماریوں جیسے ذیابیطس، موٹاپا، قلبی امراض، ہڈیوں کا ورم، نقاہت، درد اور متعدی امراض مثلا ٹی بی وغیرہ کے ساتھ جڑی ذیلی بیماریوں کو کم سے کم کرناہے ۔
تحقیق و ترقی میں مشترکہ کوششوں ، جن میں بنیادی سائنس سے لے کر تصدیقی عمل تک شامل ہیں اوراس کے بعد مصنوعات کی تیاری ، سے اس اہم ترین شعبے میں ہندوستانی خدمات کی ترقی میں بڑے پیمانے پر مدد ملے گی اور یہ نہ صرف قومی سطح تک محدود رہے گی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہوگی ۔ آیور وید کے ورزشی علاج معالجوں کے میکانیکی مطالعات پر خاص طورپر زور دیا جائے گا اور اس کے لئے اعداد وشمار کے تجزیاتی وسائل کےساتھ ساتھ جانوروں کے بیماریوں کے نمونے اوردیگر ترقی یافتہ تجزیاتی طور طریقوں کا استعمال کیا جائے گا ۔
وزارت آیوش کے سکریٹری جناب ویدیہ راجیش کوٹیچا نے کہا کہ آیوش کی وزارت اور حیاتیاتی ٹکنالوجی کے محکمے کے درمیان مفاہمت نامے کے طے پا نے سے توقع ہے کہ آیوش کے شعبے میں متحدہ طور پر تحقیقات کے لئے راہ ہموار کرنے میں مددملے گی اور آیوش حفظان صحت کے نظام کی اب تک برو ئے کار نہ لائی گئی صلاحیت سے عوام کے فائدے کے لئے استفادہ کیا جاسکے گا ۔
ڈاکٹر راجیش ایس گوکھلے نے کہا کہ آیوش کی وزارت اور حیاتیاتی ٹکنالوجی کے محکمے کے درمیان اس بین وزارتی تعاون سے انتہائی سنگین قسم کے امراض کے سلسلے میں اقدامات کی حکمت عملی کی معلومات اور نئے وسائل پیدا کئے جانےکی توقع ہے ۔
*************
ش ح ۔ س ب۔ ف ر
U. No.5761
(Release ID: 1828408)