وزارتِ تعلیم

تعلیم کی وزارت نے قومی حصولیابی سروے کی 2021 کی رپورٹ جاری کی

Posted On: 25 MAY 2022 7:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 مئی ، 2022/ وزارت تعلیم کے ماتحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے قومی حصولیابی سروے این اے ایس 2021 کی رپورٹ جاری کی جس میں ملک میں تیسری ، پانچویں  ، آٹھویں اور دسویں جماعت میں بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت کا جامع ارتقا کا جائزہ لے کر ملک میں اسکولی تعلیم کے نظام کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔ یہ جائزہ تین سال کی سائیکل مدت میں لیا گیا۔ اس سے اسکولی تعلیمی نظام کے مجموعی جائزے کی عکاسی ہوتی ہے۔ پچھلا این اے ایس 2017 میں کیا گیا تھا۔

این اے ایس 2021 کا انعقاد 12.11.2021 کو بھارت میں سبھی سطحوں پر کیا گیا تھا اور اس میں ان عناصر کو شامل کیا گیا تھا (۱) سرکاری اسکول (مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت) ؛ (ب) سرکاری مدد والے اسکول اور (ج) پرائیویٹ غیر امدادی اسکول ۔ جن موضوعات کو سروے میں شامل کیا گیا وہ ہیں تیسری اور پانچویں جماعت کی لسانیات ، ریاضیات، ای وی ایس؛ آٹھویں جماعت کی لسانیات، ریاضیات، سائنس  و سماجی علوم اور دسویں جماعت کی لسانیات، ریاضیات، سائنس ، سماجی علوم اور انگریزی۔

دیہی اور شہری علاقوں دونوں کے 720 ضلعوں کے  1.18 لاکھ اسکولوں کے تقریباً 34 لاکھ طلبا نے این اے ایس 2021 میں حصہ لیا۔ قومی رپورٹ کارڈ  nas.gov.inپرجاری کیا گیا  اور عوامی سطح پر اس کی تشہیر کی گئی۔ اس سے نتائج  کا تجزیہ کیا جا سکے گا اور مناسب سطح پر تدارکی اقدامات کیے جا سکیں گے۔

این اے ایس 2021 کا مقصد بچوں کی ترقی اور سیکھے کی صلاحیتوں کا  اندازہ لگانا ہے تاکہ مختلف سطحوں پر تدارکی اقدامات کیے جا سکیں۔ اس سے سیکھنے میں کسی طرح کے رکاوٹ کا پتا لگانے میں مدد ملے گی اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کو طویل مدتی ، وسط مدتی اور مختصر مدتی مداخلتوں میں مدد ملے گی کہ وہ سیکھنے کی سطح میں بہتری لا سکیں اور این اے ایس 2021 کے ڈیٹا کی بنیاد پر مختلف منصوبوں کو اجاگر کر سکیں۔

یہ رپورٹ سبھی موضوعات میں کارکردگی پر مبنی ہے جس میں صنف (خاتون، مرد) ، علاقے (دیہی و شہری) ، اسکولوں کے مینجمنٹ (سرکاری،  سرکاری امداد  والے اور پرائیویٹ غیر امدادی) اور سماجی گروپوں (درج فہرست ذات، درج فہرست قبیلہ و دیگر پسماندہ طبقات اور جنرل) میں کوئی تفریق نہیں کی گئی ہے۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –5753



(Release ID: 1828375) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Odia