وزارت دفاع

دفاعی سیکرٹری اور وزارت دفاع، یو اے ای میں فورس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا


ہندوستان-متحدہ عرب امارات کی مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کا 11واں اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا

Posted On: 25 MAY 2022 2:24PM by PIB Delhi

وزارت دفاع، متحدہ عرب امارات میں فورس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ، میجر جنرل اسٹاف حسن محمد سلطان بنی حماد نے 25 مئی 2022 کو نئی دہلی میں سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار سے ملاقات کی۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل نے وزیر دفاع کو 24 مئی 2022 کو ہونے والی ہندوستان-متحدہ عرب امارات مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی (جے ڈی سی سی) کی 11ویں میٹنگ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VFTZ.jpg

 

جوائنٹ سکریٹری (مسلح افواج) جناب دنیش کمار اور وزارت دفاع، یو اے ای میں فورس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے جے ڈی سی سی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے ملٹری ٹو ملٹری مصروفیات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جن میں مشترکہ مشقیں، ماہرین کے تبادلے، صنعتی تعاون اور تحقیق اور ترقی کے شعبے میں تعاون شامل ہے۔ دفاعی صنعت میں تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ منصوبے کے لیے نئی راہوں کی نشاندہی کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موجودہ مشترکہ مشقوں کے دائرہ کار اور پیچیدگیوں کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VSGM.jpg

 

جے ڈی سی سی کی اگلی میٹنگ 2023 میں باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جے ڈی سی سی ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے اور رہنمائی کرنے کے لیے ایک اعلی ادارہ ہے۔

جنرل نے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے ہیڈکوارٹر میں انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے ڈپٹی چیف (پالیسی پلاننگ اینڈ فورس ڈیولپمنٹ) لیفٹیننٹ جنرل اتل سولنکی سے بھی ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات کے وفد نے ہندوستانی دفاعی صنعتوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ، غازی آباد کا دورہ کیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 5734



(Release ID: 1828260) Visitor Counter : 136